رائچور: کرشنا ندی میں کشتی اُلٹنے کے بعد 4؍ افراد لاپتہ
رائچور ، 19؍اگست (ایس او نیوز؍پی ٹی آئی ) کرناٹک کے رائچور ضلع میں کرشنا ندی عبور کرتے وقت کشی پلٹنے سے اس میں سوار چھ سالہ بچی سمیت 4 ؍ افراد لاپتہ ہوگئے۔ ایک سرکاری عہدیدار نے یہ اطلاع دی۔
کرناٹک ڈیزاسٹر میجمنٹ اتھاریٹی کے کمشنر منوج راجن نے پی ٹی آئی کو بتایا کہ آندھر پردیش اور کرناٹک سرحد کے قریب کوراوا کولا گاؤں میں پیر کی شام 13؍ افراد کرشنا ندی عبور کررہے تھے کہ اچانک ان کی کشتی پلٹ گئی۔ 9؍ افراد کو بچالیا گیا جبکہ 4؍ افراد لاپتہ ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔
کرناٹک کے بیشتر علاقوں میں بارش کی وجہ سے کرشنا ، مالاپربھا ، گھاٹ پربھا، بھیما ندیوں میں طغیانی آچکی ہے۔