شراڈی گھاٹ کے چورخی شاہراہ کاکام جلد مکمل کیا جائے، وزیراعلیٰ بسواراج بومئی کی مرکزی وزیر نتن گڈگری سے گزارش

Source: S.O. News Service | Published on 10th September 2021, 11:38 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،10؍ستمبر(ایس او نیوز) ریاستی وزیراعلیٰ بسواراج بومئی نے مرکزی وزیربرائے قومی شاہراہ وسرفیس ٹرانسپورٹ نتن گڈکری سے گزارش کی کہ شراڈی گھاٹ کے چورخی سڑک کے تعمیری کاموں کو تیز رفتاری کے ساتھ مکمل کیا جائے -دہلی میں گڈگری سے ملاقات کرکے یادداشت پیش کرنے کے بعد اخباری نمائندوں کو بومئی نے بتایا کہ شراڈی گھاٹ میں چورخی شاہراہ کے کاموں کو جلد از جلد شروع کرکے ترجیحی بنیاد پر مکمل کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے -انہوں نے بتایا کہ سرنگ کی تعمیرکے سلسلہ میں متعلقہ حکام کے ساتھ بات چیت کی گئی ہے اس کے علاوہ ریاست کے 4شاہراہوں کو قومی شاہراہ کے طور پر ترقی دینے کی پیشکش کی گئی ہے -انہوں نے بتایا کہ حکومت کرناٹک نے زمین پر قبضہ جات کیلئے ہونے والے 1,560 کروڑ روپیوں میں سے 30 فیصد برداشت کرنے رضامندی کا اظہار کیا ہے جس کے پیش نظر اسکیم شروع کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے -انہوں نے بتایا کہ ریاست میں سیلاب اورزمین کھسکنے کے واقعات سے قومی شاہراہوں کو بھاری نقصان پہنچا ہے ان کی مرمت کیلئے 184.85 کروڑ روپئے جاری کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے -انہوں نے بتایا کہ وجئے پور-سنگیشور قومی شاہراہ میں 0تا80 کلو میٹر سڑک کی ترقی کام جاری ہے اورگڈکری نے 80 کلو میٹرتا 168.90 کلو میٹر کی ترقی کے لئے منظوری دی ہے اور ریاستی شاہراہوں کو قومی شاہراہ کے طورپر اعلان کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے -اس موقع پر محکمہ تعمیرات عامہ کے وزیرسی سی پاٹل، محکمہ محصولات کے وزیر آراشوک ودیگر حاضر رہے -

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

ہبلی: سی او ڈی کرے گی نیہا مرڈر کیس کی تحقیقات؛ ہبلی، دھارواڑ کے مسلم رہنماوں نے کی قتل کی مذمت

ہبلی میں ہوئے کالج طالبہ نیہا قتل معاملے کو بی جے پی کی طرف سے سیاسی مفادات کے لئے انتہائی منفی انداز میں پیش کرنے کی مہم پر قابو پانے کے لئے وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے اعلان کیا ہے کہ قتل کے اس معاملے کی مکمل تحقیقات سی او ڈی کے ذریعے کروائی جائے گی اور تیز رفتاری کے ساتھ شنوائی کے ...

کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مقدمہ

لوک سبھا انتخابات 2024: کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار پر لوک سبھا انتخابی مہم کے دوران انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا ہے۔ پولیس نے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ یہ معاملہ کانگریس لیڈر شیوکمار کے ایک ویڈیو سے جڑا ہے۔ ویڈیو میں، وہ مبینہ طور پر ...

طالبہ کا قتل: کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے لو جہاد سے کیا انکار

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے ہفتہ کو کہا کہ ایم سی اے کی طالبہ نیہا ہیرے مٹھ کا قتل لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ چیف منسٹر نے میسور میں میڈیا کے نمائندوں سے کہاکہ میں اس فعل کی سخت مذمت کرتا ہوں۔ قاتل کو فوری گرفتار کر لیا گیا۔ یہ لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ حکومت اس بات کو ...