بنگلورو : لاری کی ٹکر سے کار میں سوار4افراد ہلاک۔ سلسلہ ورا ٹکر کی وجہ سے3کاروں،2کینٹر اور ایک لاری کو نقصان

Source: S.O. News Service | Published on 10th January 2022, 11:56 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،10؍جنوری (سالار نیوز) تیز رفتار لاری ویگنار کار کو ٹکر مار دینے کے نتیجہ میں کار میں سوارکیرلا کے4افراد ہلاک ہو نے کا حادثہ جمعہ کی رات کمار سوامی لے آؤٹ ٹرافک پو لیس تھانہ کی حدود میں پیش آیا۔مہلوکین کی شناخت محمد فاضل (25)، ابھیلیش (25)، جینا(26) اور شلپا(30) کے طور پر کی گئی ہیں۔کیرلا سے تعلق رکھنے والے مہلوکین شہر کے بومنہلی میں مقیم تھے۔پولیس کے مطابق فاضل،ابھیلیش اور جینا سافٹ ویر انجینئر اور شلپا نجی اسکول کی ٹیچر تھی۔ چاروں ویگنار کار میں سوار ہو کر رات 9.30 بجے نائس روڈ کے پور ونکرا اپارٹمنٹ سے قریب جاتے وقت تمل ناڈو سے آرہی تیز رفتار لاری نے ٹکر مار دی،جس کی وجہ سے سلسلہ وار ٹکر ہو ئی۔لاری کی ٹکر سے ویگنار کار میں سوار دو لڑکیاں سمیت چاروں افراد موقع پر ہی ہلاک ہو گئے۔چاروں مہلوکین کہاں روانہ ہوئے تھا اس کی اطلاع نہیں ملی ہے۔اس سلسلہ وار ٹکر کی وجہ سے 3کاریں،2کینٹرس اور ایک لاری کو نقصان پہنچا ہے۔ان گاڑیوں میں سوار 5افراد کو چوٹیں لگی ہیں، جنہیں مختلف اسپتالوں میں داخل کیا گیا ہے جو خطرہ سے باہر ہیں۔اطلاع پا کر کمار سوامی ٹرافک پو لیس موقع پر پہنچ کر لاشوں کا معائنہ کرنے کے بعد انہیں پوسٹ مارٹم کے لئے اسپتال منتقل کر دیا اور معا ملہ درج کر لیا ہے۔ اس سلسلہ ورا ٹکر کی وجہ سے نائس روڈ پر کافی دیر تک ٹرافک جام رہا ہے،ٹرافک پو لیس اہلکار کافی دیر تک جد وجہد کرنے کے بعد ٹرافک بحال کیا۔ حادثہ کے بعد لاری ڈرائیور اپنی گاڑی چھوڑ کر فرار ہو چکا ہے،پو لیس ڈرائیور کو تلاش کررہی ہے۔

 

ایک نظر اس پر بھی

گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی میں شمولیت مودی حکومت کے بدعنوانی ختم کرنے کے دعووں کی قلعی کھول رہی: کانگریس

کانگریس نے 35 ہزار کروڑ روپے کے غیر قانونی خام لوہا کانکنی گھوٹالہ کے ملزم جناردن ریڈی کے بی جے پی میں شامل ہونے پر آج زوردار حملہ کیا۔ کانگریس لیڈر پون کھیڑا نے نئی دہلی واقع کانگریس ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی ...

منگلورو میں 'جاگو کرناٹکا' کا اجلاس - پرکاش راج نے کہا : اقلیتوں کا تحفظ اکثریت کی ذمہ داری ہے 

'جاگو کرناٹکا' نامی تنظیم کے بینر تلے مختلف عوام دوست اداروں کا ایک اجلاس شہر کے بالمٹا میں منعقد ہوا جس میں افتتاحی خطاب کرتے ہوئے مشہور فلم ایکٹر پرکاش راج نے کہا کہ ایک جمہوری ملک میں اقلیتوں کو تحفظ فراہم کرنا اکثریت کی ذمہ داری ہوتی ہے ۔

تنازعات میں گھرے رہنے والے اننت کمار ہیگڈے کو مودی نے کیا درکنار

پارلیمانی الیکشن کے دن قریب آتے ہی اننت کمار ہیگڑے نے گمنامی سے نکل کر اپنے حامیوں کے بیچ پہنچتے ہوئے اپنے حق میں ہوا بنانے کے لئے جو دوڑ دھوپ شروع کی تھی اور روز نئے متنازعہ بیانات  کے ساتھ سرخیوں میں بنے رہنے کی جو کوششیں کی تھیں اس پر پانی پھِر گیا اور ہندوتوا کا یہ بے لگام ...

لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی نے اننت کمار ہیگڈے کو دکھایا باہرکا راستہ؛ اُترکنڑا کی ٹکٹ کاگیری کو دینے کا اعلان

اپنے کچھ موجودہ ممبران پارلیمنٹ کو نئے چہروں کے ساتھ تبدیل کرنے کے اپنے تجربے کو جاری رکھتے ہوئے، بی جے پی نے سابق مرکزی وزیر اور اُتر کنڑ اکے ایم پی، اننت کمار ہیگڑے کو باہر کا راستہ دکھاتے ہوئے  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں  ان کی جگہ اُترکنڑا حلقہ سے  سابق اسمبلی اسپیکر ...

ٹمکورو میں جلی ہوئی لاشوں کا معاملہ - خزانے کے چکر میں گنوائی تھی  تین لوگوں نے جان

ٹمکورو میں جلی ہوئی کار کے اندر بیلتنگڈی سے تعلق رکھنے والے تین افراد کی جو لاشیں ملی تھیں، اس معاملے میں پولیس کی تحقیقات سے اب یہ بات سامنے آئی ہے کہ خزانے میں ملا ہوا سونا سستے داموں پر خریدنے کے چکر میں ان تینوں نے پچاس لاکھ روپوں کے ساتھ اپنی بھی جانیں گنوائی تھیں ۔