کرناٹک کے داونگیرے میں کار اور بس کی ٹکر؛ شموگہ کے چار لوگوں کی موت

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 17th December 2021, 11:30 PM | ریاستی خبریں |

داونگیرے 17 ڈسمبر(ایس او نیوز) ضلع کے نیامتی تعلقہ کے سولنگا۔شموگہ ہائی وے پر ہوئے ایک بھیانک سڑک حادثہ میں تین خواتین سمیت چار لوگ ہلاک ہوگئے۔ یہ سبھی ایک کار پر سوار تھے جس کی مخالف سمت سے آنے والی بس سے ٹکر ہوگئی تھی۔

حادثہ جمعہ کی صبح اُس وقت پیش آیا جب کار شموگہ کے بھدراوتی سے داونگیرہ جارہی تھی جبکہ سرکاری بس داونگیرہ سے شموگہ کی طرف جارہی تھی کہ سولنگا بریج پر دونوں کی آمنے سامنے کی ٹکر ہوگئی۔

ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق بھدرواتی تعلقہ کے ایڈے ہلّی قصبہ کے چار لوگ داونگیرہ کے نیامتی تعلقہ کے ہلے جوگ نامی قصبہ میں منعقدہ ایک شادی کی تقریب میں شرکت کے لئے جارہے تھے۔بتایا جاتا ہے کہ کار تیز رفتاری کے ساتھ کسی سواری کو اوورٹیک کرنے کی کوشش کرنے کےدوران سامنے سے آرہی بس سے ٹکراگئی۔ ٹکر کی شدت کا اندازہ اسی بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ تین خواتین نے موقع پر ہی دم توڑ دیا جبکہ کار ڈرائیور نے اسپتال پہنچنے کے بعد آخری سانس لی۔

حادثے میں کار کے پرخچے اُڑگئے ہیں جبکہ بس کے اگلے حصے کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔ پتہ چلا ہے کہ جیسے ہی کار اور بس کی ٹکر ہوئی، اُسی وقت بس کے پیچھے سے آنے والی لاری بھی بے قابو ہوگئی اور بس کو پیچھے سے ٹکرمار دی۔ پتہ چلا ہے کہ حادثہ میں لاری ڈرائیور بھی شدید زخمی ہوا ہے اور اسے پہلے شموگہ کے میگان اسپتال میں داخل کرنے کے بعد نازک حالت میں منی پال شفٹ کیا گیا ہے۔

مرنے والوں کی شناخت کار ڈرائیور سُنیل (30)، دکشینمّا (40)، سُوما (45) اور شاردمّا (65) کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ کار پرسوار مزید ایک خاتون آشا بھی حادثے میں شدید زخمی ہوئی ہے جسے شموگہ کے میگان اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔ ٹکر سے بس پر سوار مسافروں کو ہلکی چوٹیں آئی ہیں اور کئی لوگوں کو میگان اسپتال میں پہنچا کر مرہم پٹی کرائی گئی ہے۔

حادثہ کے بعد قریب ایک گھنٹہ تک ہائی وے پر سواریوں کی آمد و رفت بری طرح  متاثر ہوئی، نیامتی کے سرکل پولس انسپکٹر ٹی وی دیوراجو اور ان کے عملہ نے فوری جائےوقوع پر پہنچ کر حالات کو سنبھالا۔ لاشوں کو شموگہ کے میگان اسپتال کے مردہ خانہ میں پہنچایا گیا ہے جہاں سے پوسٹ مارٹم کے بعد لواحقین کے حوالے کی جائے گی۔

نیامتی پولس تھانہ میں معاملہ درج کیا گیا ہے۔

 

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔

لوک سبھا انتخاب 2024: کرناٹک میں کانگریس کو حاصل کرنے کے لیے بہت کچھ ہے

کیا بی جے پی اس مرتبہ اپنی 2019 لوک سبھا انتخاب والی کارکردگی دہرا سکتی ہے؟ لگتا تو نہیں ہے۔ اس کی دو بڑی وجوہات ہیں۔ اول، ریاست میں کانگریس کی حکومت ہے، اور دوئم بی جے پی اندرونی لڑائی سے نبرد آزما ہے۔ اس کے مقابلے میں کانگریس زیادہ متحد اور پرعزم نظر آ رہی ہے اور اسے بھروسہ ہے ...