امریکہ میں طیارہ حادثہ کا شکار، 4 افراد ہلاک

Source: S.O. News Service | Published on 18th July 2022, 12:56 PM | عالمی خبریں |

واشنگٹن،18؍جولائی (ایس او نیوز؍ایجنسی)  امریکہ کے نارتھ لاس ویگاس ہوائی اڈے پر جنرل ایوی ایشن کے دو طیاروں کے آپس میں ٹکراجانے سے کم از کم چار افراد ہلاک ہو گئے۔ سی بی ایس نیوز چینل نے فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن (ایف اے اے) کے حوالے سے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ ایک پائپر پی اے ۔ 46 اتوار کو مقامی وقت کے مطابق دوپہر 12 بجے کے قریب لینڈنگ کے دوران سیسنا 172 سے ٹکرا گیا۔

ایف اے اے نے بتایا ’’پائپر رن ​​وے 30-رائٹ کے مشرق میں ایک علاقے میں گر کر تباہ ہوگیا اور سیسنا ایک تالاب میں گر گیا۔ دونوں طیاروں میں بالترتیب دو ۔دو افراد سوار تھے۔ کلارک کاؤنٹی ڈیپارٹمنٹ آف ایوی ایشن نے کہا کہ حادثے میں کوئی بھی زندہ نہیں بچا۔

ایف اے اے اور نیشنل ٹرانسپورٹیشن سیفٹی بورڈ نے اس سلسلے میں تحقیقات شروع کر دی ہیں اور یہ پتہ لگانے کی کوشش کی جارہی ہے کہ حادثے کی وجہ کیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔