سعودی عرب:منی لانڈرنگ کیس،140 ملین ریال ضبط، چار ملزمان کو24 سال قید

Source: S.O. News Service | Published on 15th August 2021, 12:29 PM | خلیجی خبریں |

ریاض، 15؍اگست (ایس او نیوز؍ایجنسی) سعودی عرب کے پبلک پراسیکیوشن کے ایک سرکاری ذریعے نے بتایا ہے کہ منی لانڈرنگ کے ایک بڑے کیس میں چار ملزمان سے تفتیش مکمل کرنے کے بعد ان کے قبضے سے 10 کروڑ 40 لاکھ ریال کی رقم برآمد کی گئی ہے اور ملزمان کو چوبیس سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ملزمان میں ایک مقامی جب کہ تین غیرملکی شامل ہیں۔

مقامی مرکزی ملزم غیرملکیوں کے بنک کھاتوں کو رقوم کو بیرون ملک منتقلی کے لیے استعمال کررہاتھا اور اس کی طرف سے انہیں ماہناہ تیس ہزار ریال کی خطیر رقم بھی ادا کی جاتی تھی۔

عدالتی حکم نامہ میں انہیں 24 سال کے عرصے تک قید میں ڈالنا ، مقامی ملزم کو قید کی سزا پوری ہونے کے بعد اتنے عرصے کے لیے بیرون ملک سفر سے روکنے اور غیرملکیوں کو قید کی سزا مکمل ہونے کے بعد ملک بدر کرنے کی سزا سنائی گئی ہے۔ ملزمان کی جانب سے اڑھائی ملین ریال کی گرم مشروبات کے ایک کنٹینر کے نیچے چھپائی گئی تھی۔ اسے بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔

ذرائع نے پبلک پراسیکیوشن اور کنٹرول اینڈ انفیرنس باڈیز کے درمیان مشترکہ کوششوں اور ہم آہنگی کی طرف توجہ دلاتے ہوئے کہا کہ اس کیس میں وزارت تجارت ، جنرل اتھارٹی برائے زکوۃٰ، ، ٹیکس اور کسٹمز ، اور سعودی سنٹرل بینک کی طرف سے تعاون کیا گیا۔

ایک نظر اس پر بھی

قطر میں بھٹکل مسلم جماعت کی خوبصورت عید ملن تقریب

بھٹکل مسلم جماعت کی طرف سے حسب سابق۲ شوال  مطابق ١١ اپریل  بروز جمعرات قطر کے مختلف علاقوں میں رہائش پذیر بھٹکلی احباب کے لئے عید ملن کے نام سے ایک گیٹ ٹوگیدر تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں بچوں نے اپنی گوناگو صلاحیتوں کا مظاہرہ پیش کرتے ہوئے شریک حاضرین سے داد و تحسین حاصل ...

متحدہ عرب امارات میں شدید بارش؛ نظام زندگی مفلوج، عمان میں 18 افراد جاں بحق

  متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اور اس کے گردونواح میں منگل کو طوفانی بارش ہوئی۔ صورتحال ایسی ہو گئی کہ متحدہ عرب امارات میں ہر طرف پانی ہی پانی نظر آیا۔ سیلاب کے باعث کئی شہر جام ہو گئے۔ وہیں، پڑوسی ملک عمان میں شدید بارشوں سے آنے والے سیلاب کے باعث 18 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

عمان میں سیلاب سے تباہی، 13 افراد جاں بحق، لاپتہ لوگوں کی تلاش جاری

مشرق وسطیٰ کے شہر عمان میں اس وقت سیلاب نے زبردست تباہی مچا رکھی ہے۔ اتوار سے ہی عمان میں سیلاب کا قہر دیکھنے کو مل رہا ہے اور پیر کے روز بھی موسلادھار بارش کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔ موصولہ اطلاع کے مطابق اب تک اس سیلاب نے 13 لوگوں کی جان لے لی ہے اور کئی دیگر لاپتہ ہیں جن کی تلاش ...

سعودی عربیہ میں روڈ ایکسڈینٹ کے کیس میں پھنسا ہے بھٹکل کا ایک نوجوان؛ بھٹکل کمیونٹی جدہ اور بھٹکل مسلم خلیج کونسل سے مدد کی اپیل

  بھٹکل بیلنی کا ایک  28 سالہ نوجوان محمد خالد ابن محمد جعفر گذشتہ چار سال سے   سعودی عربیہ کے   تيماء  میں معمولی  روڈ ایکسیڈنٹ کے   ایک کیس میں بری طرح پھنس گیا ہے اور عدالت نے اُس پر 34500 ریال (قریب سات لاکھ ہندوستانی رقم ) کا جرمانہ عائد کیا ہے۔ نوجوان کا کہنا ہے کہ اُس کی ...

سعودی عربیہ میں اندوہناک سڑک حادثہ؛ کرناٹک کے تین لوگ جاں بحق، بھٹکل کے قریب منڈگوڈ سے تھا تعلق

ریاست کرناٹک کے ضلع اُترکنڑا کے منڈگوڈ سے تعلق رکھنے والے ایک ہی خاندان کے تین افراد سعودی عربیہ میں عمرہ کی ادائیگی کے دوران اُس وقت جاں بحق ہوگئے جب سڑک پر تیز رفتاری کے ساتھ دوڑتی ہوئی ایک لینڈ کروزرجس پر یہ لوگ سوار تھے ، کا ایک پہیہ اچانک پنکچر ہوگیا اور گاڑی بے قابو ہوکر ...