بنگلورو میں چار نئے جنرل اسپتال قائم کئے جائیں گے: کمار سوامی

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 31st May 2019, 12:37 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،31/مئی(ایس او نیوز) وزیر اعلیٰ ایچ ڈی کمار سوامی نے کہا ہے کہ ریاستی حکومت نے طے کیا ہے کہ شہر کے چار الگ الگ حصوں میں تمام ترین سہولتوں سے آراستہ اسپتالوں کا قیام کیا جائے۔ آج شہر کے سنجے گاندھی اسپتال میں ایم آر آئی اور ماڈیولر سرجری شعبے کا افتتاح کرنے کے بعد انہوں نے یہ اعلان کیا۔انہوں نے کہاکہ ان چاروں اسپتالوں پر 100تا 150 کروڑ روپیوں کی رقم خرچ کرنے کا منصوبہ ہے۔ اسپتالوں کے قیام کو کابینہ کی منظوری بھی مل چکی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہنگامی حالات میں مریضوں کو شہر کے ایک حصے سے دوسرے حصے میں موجود اسپتال تک پہنچانے میں کافی دقت پیش آرہی ہے، اس کا اندازہ کرتے ہوئے حکومت نے شہر چاروں حصوں میں مریضوں کی سہولت کے لئے چار اسپتال قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔یہ تمام اسپتال ہائی ٹیک سہولتوں سے آراستہ ہوں گے۔ نجی اسپتالوں میں دستیاب سہولتوں کے مساوی سہولتیں ان اسپتالوں میں فراہم کی جائیں گی۔جئے دیوا قلبی اسپتال، سنجے گاندھی اسپتال سمیت نجی شعبے میں سرگرم دیگر بہترین اسپتالوں کی طرف سے عوام کی خدمت کو سراہتے ہوئے کمار سوامی نے کہا کہ حکومت بھی انہیں اسپتالوں کے خطوط پر عوام کو سہولتیں فراہم کرنا چاہتی ہے۔ کمار سوامی نے کہا کہ ان اسپتالوں کا مقصد یہی ہے کہ اپنا علاج کروانے کی مالی حیثیت نہ رکھنے والے شہریوں کو سہولت ہو۔ انہوں نے کہاکہ فی الوقت بنگلور کے بڑے سرکاری اسپتالوں وکٹوریہ، بورنگ، کے سی جنرل،جئے دیوا، سنجے گاندھی اور اندرا گاندھی اسپتالوں کے ذریعے غریبوں کا بہترین طریقے سے علاج کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ شمالی کرناٹک میں 40کروڑ روپیوں کی لاگت سے بہترین اسپتال کی تعمیر کا منصوبہ ہے، اس کے علاوہ ریاست کے مختلف اضلاع میں طبی سہولتوں کو سدھارا جائے گا۔ تربیت حاصل کرنے والے ڈاکٹروں کو دئے جانے والے مشاہرے میں اضافے کے مطالبے پر کمار سوامی نے کہاکہ حکومت اس پر بھی سنجیدگی سے غور کررہی ہے۔ ریاستی حکومت کی طرف سے شہر میں نیٹ ورک کو بہتر بنانے کے منصوبے کا تذکرہ کرتے ہوئے وزیرااعلیٰ نے کہاکہ بارہ سال قبل شہر میں ہسور روڈ پر بالائی کاریڈور کی تعمیر کے ذریعے ٹریفک کوسہل بنایا گیا۔ اب حکومت کا منصوبہ ہے کہ 24ہزار کروڑ روپیوں کی لاگت پر شہر میں دو اور بالائی سڑکیں تعمیر کی جائیں تاکہ شہر کے انفرااسٹرکچر کو بین الاقوامی معیار تک پہنچایا جائے۔ اس موقع پر وزیر صحت شیوانند پاٹل، رکن اسمبلی ادے گروڈا چار، میئر گنگامبیکے،سنجے گاندھی اسپتال کے ڈائرکٹر ڈاکٹر چندر شیکھر اور دیگر موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی میں شمولیت مودی حکومت کے بدعنوانی ختم کرنے کے دعووں کی قلعی کھول رہی: کانگریس

کانگریس نے 35 ہزار کروڑ روپے کے غیر قانونی خام لوہا کانکنی گھوٹالہ کے ملزم جناردن ریڈی کے بی جے پی میں شامل ہونے پر آج زوردار حملہ کیا۔ کانگریس لیڈر پون کھیڑا نے نئی دہلی واقع کانگریس ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی ...

منگلورو میں 'جاگو کرناٹکا' کا اجلاس - پرکاش راج نے کہا : اقلیتوں کا تحفظ اکثریت کی ذمہ داری ہے 

'جاگو کرناٹکا' نامی تنظیم کے بینر تلے مختلف عوام دوست اداروں کا ایک اجلاس شہر کے بالمٹا میں منعقد ہوا جس میں افتتاحی خطاب کرتے ہوئے مشہور فلم ایکٹر پرکاش راج نے کہا کہ ایک جمہوری ملک میں اقلیتوں کو تحفظ فراہم کرنا اکثریت کی ذمہ داری ہوتی ہے ۔

تنازعات میں گھرے رہنے والے اننت کمار ہیگڈے کو مودی نے کیا درکنار

پارلیمانی الیکشن کے دن قریب آتے ہی اننت کمار ہیگڑے نے گمنامی سے نکل کر اپنے حامیوں کے بیچ پہنچتے ہوئے اپنے حق میں ہوا بنانے کے لئے جو دوڑ دھوپ شروع کی تھی اور روز نئے متنازعہ بیانات  کے ساتھ سرخیوں میں بنے رہنے کی جو کوششیں کی تھیں اس پر پانی پھِر گیا اور ہندوتوا کا یہ بے لگام ...

لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی نے اننت کمار ہیگڈے کو دکھایا باہرکا راستہ؛ اُترکنڑا کی ٹکٹ کاگیری کو دینے کا اعلان

اپنے کچھ موجودہ ممبران پارلیمنٹ کو نئے چہروں کے ساتھ تبدیل کرنے کے اپنے تجربے کو جاری رکھتے ہوئے، بی جے پی نے سابق مرکزی وزیر اور اُتر کنڑ اکے ایم پی، اننت کمار ہیگڑے کو باہر کا راستہ دکھاتے ہوئے  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں  ان کی جگہ اُترکنڑا حلقہ سے  سابق اسمبلی اسپیکر ...

ٹمکورو میں جلی ہوئی لاشوں کا معاملہ - خزانے کے چکر میں گنوائی تھی  تین لوگوں نے جان

ٹمکورو میں جلی ہوئی کار کے اندر بیلتنگڈی سے تعلق رکھنے والے تین افراد کی جو لاشیں ملی تھیں، اس معاملے میں پولیس کی تحقیقات سے اب یہ بات سامنے آئی ہے کہ خزانے میں ملا ہوا سونا سستے داموں پر خریدنے کے چکر میں ان تینوں نے پچاس لاکھ روپوں کے ساتھ اپنی بھی جانیں گنوائی تھیں ۔