بھٹکل:طوفانی بارش کے درمیان بیچ سمندر میں بوٹ کا انجن بند؛ بری طرح پھنسے ماہی گیروں کو بچالیا گیا

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 21st September 2020, 1:05 AM | ساحلی خبریں |

بھٹکل 20 ستمبر (ایس او نیوز)  بھٹکل میں آج صبح سے رات دیر گئے تک طوفانی ہواوں کے ساتھ بارش کا سلسلہ جاری ہے، ایسے میں آج اتوار صبح ماہی گیروں کی ایک بوٹ جو بحر عرب میں  بری طرح پھنس گئی تھی اور اُس پر سوار چار ماہی گیروں کے جان کے لالے پڑ گئے تھے، شام تک چاروں کو بچالئے جانے کی اطلاع ملی ہے۔

بتایا گیا ہے کہ مہاراشٹرا سے تعلق رکھنے والے  چار ماہی گیر اتوار صبح قریب چھ بجے  بھٹکل کے مادیو تمپا موگیر کی ملکیت والی "دیوانوگرہ" نامی بوٹ پر مچھلیوں کے  شکار کے لئے نکلے تھے۔ یہ لوگ  دوپہر کو ماہی گیری کرکے واپس لوٹ رہے تھے کہ بیچ سمندر میں طوفانی بارش اور اونچی اُٹھتی لہروں کے درمیان بوٹ کا انجن  اچانک کام کرنا بند کردیا جس سے تمام ماہی گیر  سمندر کے بیچ میں ہی بری طرح پھنس گئے، فوری طور پر  ساحلی محافظ دستے سے مدد  طلب کی گئی، مگر اُن کے پہنچنے سے پہلے ہی مقامی ماہی گیر ابوبکر اپنی بوٹ پر ونود موگیر منڈلی، روہی داس موگیر مرڈیشور، کرشنا موگیر بیلنی اور منجوناتھ موگیر  کو ساتھ لے کر ان کی مدد کو پہنچ گئے، اور سمندر میں پھنسے چاروں ماہی گیروں کو اپنی بوٹ پر سوار کراتے ہوئے انہیں بحفاظت کنارے تک لانے میں کامیاب ہوگئے۔

جن چار ماہی گیروں کو بحفاظت ساحل تک لایا گیا، اُن کی شناخت  سچن بیرپّا، ہریش تانڈیل، جنانیش کرڈیکر اور  نارائن کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ یہ لوگ صبح چھ بجے  شرالی الوے کوڈی بندر سے ماہی گیری کے لئے نکلے تھے، ان کو واپس کنارے تک لانے میں شام قریب 6:30 بج گئے تھے۔

 

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل اور ہوناور میں جماعت اسلامی ہند کے زیراہتمام ’سوہاردا افطار کوٹا‘کاانعقاد: برادران وطن نے کیا مسجد اور نماز کا بھی  نظارہ

جب ہم آپس میں ایک دوسرے سے ملتےہیں ، بس میں سفر کرتےہیں تو دنیا بھر کی باتیں کرتے ہیں، سیاست، معیشت، تجارت، بازار وغیرہ پر بہت ساری باتیں کرتےہیں جب کبھی مذہب کے متعلق بات کریں تو فوراً ٹوک دیتے ہیں کہ نہیں صاحب ہم سب آپس میں اچھے ہیں یہ مذہب کی باتیں کیوں؟ ۔ جب کہ سچائی یہ ہے کہ ...

انکولہ میں ڈاکٹر انجلی نے بی جے پی پر کیا طنز : مجھے بیرون ضلع کی کہنے والوں کو میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا 

انکولہ کے ناڈ ور ہال میں منعقدہ انتخابی تیاریوں کے جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اتر کنڑا حلقے کی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا مجھے اتر کنڑا ضلع سے باہر کی امیدوار بتانے والی بے جے پی کو بھی میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا ۔ انہیں شائد پتہ نہیں ...

کمٹہ میں ڈی کے شیوکمار نے کہا : دھرم کسی کی جائداد نہیں ہے ۔ بھگوان کو سیاست میں استعمال کرنا ناقابل معافی ہے

پارلیمانی انتخاب کی تیاریوں کے سلسلے میں کمٹہ میں منعقدہ  جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کے پی سی سی صدر اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوا کمار نے کہا کہ ہمارا یقین یہ ہے کہ دھرم چاہے جو بھی اس کا نظریہ ایک ہی ہے ، نام چاہے سیکڑوں ہوں ، مگر بھگوان ایک ہی ہے اور پوجا جیسی بھی ہو، ...

بھٹکل شمس الدین سرکل کے قریب بس اور آٹو رکشہ کی ٹکر؛ آٹو ڈرائیور شدید زخمی

  قلب شہر شمس الدین سرکل کے قریب  پرائیویٹ بس اور آٹو کی ٹکر میں آٹو ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا جسے   بھٹکل سرکاری اسپتال میں ضروری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد زائد علاج کے لئے کنداپور  لے جایا گیا ہے۔ زخمی ڈرائیور کی شناخت جامعہ آباد روڈ، ماسٹر کالونی کے رہائشی  محمد سُہیل ...