سنگرور: اسکول وین میں آگ لگنے سے حادثہ، معصوم بچے زندہ جلے، 4 کی موت

Source: S.O. News Service | Published on 16th February 2020, 12:16 AM | ملکی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

سنگرور،15/فروری (ایس او نیوز/ایجنسی) پنجاب میں ضلع سنگرور کے لونگوال قصبہ میں سنیچر کی دوپہر ایک اسکول وین میں اچانک آگ لگنے سے اس میں سوار چار معصوم بچے زندہ جل گئے، دیگر آٹھ بچوں کو وین میں سے نکال لیا گیا جن میں سے 3 کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔

پولیس نے بتایا کہ سمرن پبلک اسکول کی وین چار سے پانچ سال کے بچوں کو لے کر جا رہی تھی جیسے ہی یہ سمادھا کے قریب پہنچی تو اس میں آگ لگ گئی۔ اس حادثہ میں چار بچے زندہ جل گئے اور دیگر کئی بچے آگ کی زد میں آنے سے جھلس گئے جنہیں کسی طرح سے بچا لیا گیا۔ آگ کے شعلے دیکھ کر پاس کے کھیتوں میں کام کر رہے کسانوں نے موقع پر پہنچ کر بچوں کو بچایا۔

زخمیوں کو نزدیکی اسپتالوں میں داخل کرایا گیا ہے۔ شدید طور پر زخمی بچوں کو پی جی آئی چنڈی گڑھ منتقل کیا گیا ہے۔ اسکول وین بچوں کو لونگووال میں واقعہ نجی اسکول سے لے کر گھر جا رہی تھی۔ حادثہ کے بعد لوگوں کا غصہ پھوٹ پڑا اور انہوں نے اہم شاہراہ کو جام کر دیا۔

واقعہ کی اطلاع موصول ہونے پر پولیس موقع پر پہنچی۔ آگ لگنے کی وجوہات کا پتہ نہیں چل سکا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ معاملے کی جانچ کی جا رہی ہے اور جانچ کا جو بھی نتیجہ ہوگا اسی کے مطابق کارروائی کرتے ہوئے معاملہ درج کیا جائے گا۔ عینی شاہدین کے مطابق وین کی حالت خستہ تھی اور گیس سلینڈر کی وجہ سے آگ لگی۔

ایک نظر اس پر بھی

کانپور انکاؤنٹر: وکاس دوبے کادوست گرفتار، کہا تھانے سے فون آنے کے بعدہوئی واردات

کانپور میں 8 پولیس اہلکاروں کے قتل کے معاملے میں پولیس کو بڑی کامیابی ملی ہے۔ قتل کیس کے مرکزی ملزم گینگسٹر وکاس دوبے کے ایک انعامی ساتھی کوکلیان پور میں تصادم کے بعد پولیس نے گرفتار کرلیا۔

کورونا سے متاثرہ لوگوں کو بھٹکل ویمن سینٹر کیا گیا شفٹ؛ مزید بستروں کی ہوگی ضرورت

بھٹکل ویمن سینٹر کو کوویڈ۔19 سینٹر میں منتقل کرنے کے بعد  آج اتوار کو بھٹکل سرکاری اسپتال سے تمام کورونا سے متاثرہ لوگوں کو منتقل کیا گیا۔ اس موقع پر قومی سماجی ادارہ مجلس اصلاح و تنظیم  بھٹکل کی جانب سے محمد صادق مٹا  موجود تھے۔ انہوں نے بتایا کہ کل سنیچر رات کو سونارکیری ...

مینگلور کے قریب بنٹوال میں مکانوں پر پہاڑی کھسک گئی؛ دو معصوم جاں بحق

گذشتہ دس دنوں سے جاری موسلادھار بارش کے دوران آج اتوار کو  قریبی علاقہ بنٹوال کے بنگلاگُڈے میں  ایک پہاڑی کھسک کر تین   مکانوں پر گرنے سے تینوں  مکان زمین بوس ہوگئے  بتایا گیا ہے کہ دوپہر کو جس وقت یہ حادثہ پیش آیا،  ایک مکان میں دو  بچے آرام کررہے تھے، مکان  گرنے سے دونوں ...

آج 16 پوزیٹیو آنے والوں میں تین دبئی سے اور آٹھ وجے واڑہ سے لوٹے لوگ شامل

بھٹکل کے آج جن 16 لوگوں کی رپورٹ کورونا  پوزیٹیو آئی ہے، اُن میں سے تین لوگ دبئی سے آئے ہوئے لوگ ہیں، آٹھ لوگ وجئے واڑہ ،  تین لوگ  اُترپردیش  اور مہاراشٹرا سے لوٹا ہوا ایک شخص بھی آج کی لسٹ میں شامل ہیں۔