کرناٹک کے تاریخی شہر بیدر کے تاریخی مدرسے میں گھس کر شرانگیزی کا معاملہ، نو کے خلاف معاملہ درج، چار گرفتار

Source: S.O. News Service | Published on 8th October 2022, 12:09 AM | ریاستی خبریں |

بیدر،7؍اکتوبر (ایس او نیوز) کرناٹک کے تاریخی شہر بیدر کے تاریخی مدرسہ میں چہار شنبہ کی دیر رات کو ہوئی شرانگیزی کے معاملے میں پولیس نے نو لوگوں کے خلاف معاملہ درج کرتے ہوئے آج جمعہ کے روز چار لوگوں کو گرفتار کر لیا ہے۔

ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق چہارشنبہ دیر رات کو دسہرہ تہوار کے دوران بعض کارکنان آثار قدیمہ کی ایک عمارت کے احاطے میں گھس گئے جہاں تاریخی محمود گاواں مسجد اور مدرسہ پایا جاتا ہے، بتایا گیا ہے کہ ان لوگوں نے رات قریب ڈیڑھ بجے عمارت کے پیچھے پہنچ کر جئے شری رام اور ہندو راشٹر کے نعرے لگاتے ہوئے پوجا پاٹ کی۔بتایا گیا ہے کہ یہ لوگ عمارت کے دروازے کا تالہ توڑ کر اندر داخل ہوئےتھے اور پوجا پاٹ کی تھی۔

جمعرات صبح جیسے ہی معاملے کی اطلاع مسلمانوں کو ملی، لوگ کثیر تعداد میں ٹاون پولس تھانہ کے باہر جمع ہوگئے اور شرپسند عناصروں کو گرفتار کرنے اور خاطیوں پر یو اے پی اے کے تحت معاملہ درج کرنے کا مطالبہ کرنے لگے۔ مسلمانوں کا مطالبہ تھا کہ جب تک خاطیوں کو گرفتار نہیں کیا جائے گا وہ تھانہ سے نہیں جائیں گے۔ جس کے بعد پولس کے اعلی حکام نے  نو لوگوں کے خلاف معاملہ درج کیا، البتہ کسی کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی تھی۔ بتاتے چلیں کہ اس تاریخی مسجد میں پانچوں وقت کی نماز باقاعدگی کے ساتھ ہوتی ہے۔

پتہ چلا ہے کہ معاملے پر کسی کو گرفتار نہ کرنے پر آج بعد نماز جمعہ ناراض مسلمانوں نے بڑا احتجاج کرنے کا منصوبہ بنایا تھا مگر اس دوران پولس نے چار لوگوں کو گرفتار کرلیا جس کو دیکھتے ہوئے مسلمانوں نے اپنے احتجاج کے منصوبے کو رد کردیا۔ ذرائع کے مطابق ایف آئی آر میں نامزد 9 ملزمان میں سے منا، نریش، یال لنگا اور پرکاش کو گرفتار کیا گیاہے۔ حالات کو دیکھتے ہوئے ضلع بیدر میں پولیس ہائی الرٹ پر ہے اور بالخصوص محمود گاواں مدرسہ اور مسجد کے اطراف پولیس کی سیکورٹی سخت کردی گئی ہے۔

واقعے کے تعلق سے پولیس نے بتایا کہ بیدر میں دسہرہ کے جلوس میں شریک  کارکنوں کا ایک گروپ بدھ دیر رات تاریخی محمود گاواں مدرسہ کے احاطے میں داخل ہوکر شر انگیزی انجام دی تھی۔اس مدرسہ کو ایک تاریخی عمارت تصور کیا جاتا ہے۔ مدرسہ کی دیکھ بھال آرکیالوجیکل سروے آف انڈیا کرتی ہے۔ یہ بہمنی سلطنت میں 1460 میں تعمیر کیا گیا تھا اور یہ ہندوستان کی اہم یادگاروں میں سے ایک ہے۔

واقعے کے بعد پوجا پاٹ کی تصاویر اور ویڈیوز سوشیل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس میں یادگار عمارت  کی سیڑھیوں پر کافی لوگ کھڑے دیکھے گئے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

ہبلی: سی او ڈی کرے گی نیہا مرڈر کیس کی تحقیقات؛ ہبلی، دھارواڑ کے مسلم رہنماوں نے کی قتل کی مذمت

ہبلی میں ہوئے کالج طالبہ نیہا قتل معاملے کو بی جے پی کی طرف سے سیاسی مفادات کے لئے انتہائی منفی انداز میں پیش کرنے کی مہم پر قابو پانے کے لئے وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے اعلان کیا ہے کہ قتل کے اس معاملے کی مکمل تحقیقات سی او ڈی کے ذریعے کروائی جائے گی اور تیز رفتاری کے ساتھ شنوائی کے ...

کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مقدمہ

لوک سبھا انتخابات 2024: کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار پر لوک سبھا انتخابی مہم کے دوران انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا ہے۔ پولیس نے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ یہ معاملہ کانگریس لیڈر شیوکمار کے ایک ویڈیو سے جڑا ہے۔ ویڈیو میں، وہ مبینہ طور پر ...