بیرون ملک بھیجنے کے نام پر ٹھگنے والے گینگ کا پردہ فاش، 4 افراد گرفتار 

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 26th May 2019, 1:26 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،26/ مئی (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) دہلی پولیس نے بیرون ملک بھیجنے کے نام پرلوگوں سے ٹھگنے والے ایک گینگ کے 4 افراد کو گرفتار کیا ہے جس میں 2 خواتین ہیں۔یہ گروہ اب تک 200 سے زیادہ لوگوں کو لاکھوں کا چونا لگا چکا ہے۔کرن اور کنال نام کے یہ دو شخص مغربی دہلی کے جنک پوری علاقے میں بلیک اسٹون امیگریشن سروس نام سے ایک ٹریول ایجنسی چلا رہے تھے۔ان پر الزام ہے کہ یہ لوگ بیرون ملک بھیجنے کے نام پر لوگوں سے ٹھگی کرتے تھے۔پورا معاملہ اس وقت سامنے آیا جب راجستھان کے سیکر کے رہنے والے ایک شخص وجے نے دہلی پولیس کو شکایت کی اور کہا کہ اس نے ان لوگوں کو کینیڈا میں ورکنگ ویزا کے لئے سوا لاکھ روپے دئیے لیکن یہ لوگ پیسے لے کر غائب ہو گئے۔پولیس نے اس معاملے میں کیس درج کر کے تحقیقات شروع کی تو پتہ چلا کہ ملزم پنجاب کے پٹیالہ اور جرکپور میں ہیں۔پولیس نے وہاں سے کنال اور کرن کو گرفتار کر لیا، ان کے ساتھ گینگ میں شامل 2 خواتین کو بھی گرفتار کیا گیا۔ملزمان نے بتایا کہ وہ گزشتہ ایک سال سے یہ کام کر رہے تھے اور اب تک 200 سے زیادہ لوگوں کو بیرون ملک نوکری دینے اور بیرون ملک بھیجنے کے نام پر لاکھوں روپے ٹھگ چکے ہیں، لیکن انہوں نے کسی کو بیرون ملک نہیں بھیجا، یہاں تک کہ خود بھی کبھی بیرون ملک نہیں گئے۔پولیس نے ان کے پاس سے 148 پاسپورٹ، 35 سم کارڈ اور 13 موبائل برآمد کئے ہیں، اب ان کے ساتھی کاکا کی تلاش کی جا رہی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

ممبئی میں ڈی آر آئی کی بڑی کارروائی، 10 کروڑ روپئے کا غیر ملکی سونا ضبط، چار گرفتار

ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (ڈی آر آئی) نے ممبئی میں سونے کی اسمگلنگ کے ایک بڑے ریکیٹ کا پردہ فاش کیا ہے۔ ایک سرچ آپریشن کے دوران ڈی آر آئی نے 10.48 کروڑ روپئے کا سونا، چاندی، نقدی اور کئی مہنگے سامان ضبط کیے ہیں جبکہ دو افریقی شہریوں کے ساتھ چار لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔

کانگریس کے منشور سے مودی گھبرا گئے ہیں، ذات پر مبنی مردم شماری کو کوئی طاقت نہیں روک سکتی: راہل گاندھی

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے دہلی کے جواہر بھون میں ’ساماجک نیائے سمیلن‘ سے خطاب کیا۔ اس خطاب میں انہوں نے پی ایم مودی اور بھارتیہ جنتا پارٹی پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ خود کو ’دیش بھکت‘ کہتے ہیں وہ 90 فیصد لوگوں کے لیے ’نیائے‘ (انصاف) کو یقینی بنانے والی ذات ...

اجیت پوار اور ان کی اہلیہ کو مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹو بینک گھوٹالہ کیس میں ’کلین چٹ‘ مل گئی

 مہاراشٹر کے ڈپٹی سی ایم اجیت پوار اور ان کی اہلیہ سنیترا کو بڑی راحت ملی ہے۔ اقتصادی جرائم ونگ نے مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹیو بینک گھوٹالے میں ان دونوں کو کلین چٹ دے دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ان کے بھتیجے روہت پوار سے وابستہ کمپنیوں کو بھی کلین چٹ دے دی گئی ہے۔

ای وی ایم-وی وی پیٹ معاملہ: ’ڈیٹا کتنے دنوں تک محفوظ رکھتے ہیں‘؟ الیکشن کمیشن سے سپریم کورٹ کا سوال

ای وی ایم- وی وی پیٹ معاملے پر سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے مزید وضاحت طلب کی ہے۔ ان وضاحتوں پر عدالت نے الیکشن کمیشن کے عہدیدار سے دوپہر 2 بجے تک جواب دینے کے لیے کہا ہے۔ سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے دریافت کیا کہ مائیکرو کنٹرولر کنٹرول یونٹ میں ہے یا وی وی ...

کانگریس و دیگر اپوزیشن پارٹیوں کی شکایت کے بعد الیکشن کمیشن کا پی ایم مودی کے بیان کی جانچ کا اعلان

راجستھان کے بانسواڑہ میں پی ایم مودی کے مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز بیان پر ملک و بیرونِ ملک ہو رہی شدید تنقید کے بعد الیکشن کمیشن نے اس کے جانچ کا اعلان کیا ہے۔ الیکشن کمیشن ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی تقریر سے متعلق شکایت موصول ہوئی ہیں اور وہ شکایات کمیشن کے زیر غور ہیں۔ ...