پارلیمنٹ کی نئی عمارت کا سنگ بنیاد اگلے ماہ، نئی بلڈنگ میں ہوگا 2022 کا سرمائی اجلاس!

Source: S.O. News Service | Published on 21st November 2020, 11:43 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،21؍نومبر(ایس او نیوز؍ایجنسی) پارلیمنٹ کی نئی عمارت کا سنگ بنیاد اگلے ماہ ہونے اور آزادی کی 75 ویں سال گرہ کے بعد 2022 کا سرمائی اجلاس کا انعقاد نئی عمارت میں ہونے کا امکان ہے۔ لوک سبھا صدر اوم برلا نے آج یہاں نامہ نگاروں سے کہا کہ پارلیمنٹ کی نئی عمارت کے لئے کام شروع ہوچکا ہے۔ تعمیراتی کام میں اس بات کا پورا دھیان رکھا جائے گا کہ فضا اور صوتی آلودگی نہ ہو اور نہ ہی حالیہ عمارت میں پارلیمنٹ کی کارروائی یا انتظامیہ کے کام کاج میں رخنہ پڑے۔

اوم برلا نے کہا کہ اکتوبر 2022 تک یہ نیا پارلیمنٹ ہاؤس بن کر تیار ہوجائے گا اور آزادی کی 75ویں سالگرہ کے موقع پر پارلیمنٹ کا اجلاس نئی عمارت سے چلایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ جلد ہی سنگ بنیاد کا پروگرام منعقد کیا جائے گا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے واضح کیا کہ سنگ بنیاد دسمبر میں ہی ہوجائے گا۔ انھوں نے مزید کہا کہ موجودہ پارلیمنٹ تقریبات کے انعقاد کے لئے زیادہ موثر مقام کا انتظام کرنے کے لئے مناسب سہولیات سے لیس کیا جائے گا تاکہ نئی عمارت کے ساتھ ہی اس عمارت کا استعمال بھی یقینی ہوسکے۔

لوک سبھا سکریٹریٹ کے افسروں کے مطابق نئی عمارت میں پارلیمنٹ اراکین کے لئے الگ دفتر ہوں گے۔ نئی عمارت میں ارکان پارلیمنٹ کے لئے ایک لاؤنج، لائبریری، چھ کمیٹی روم اور ڈائننگ ہال بھی ہون گے۔ اراکین کے لئے مہیا کرائی جانے والی دیگر سہولیات میں کمروں میں ہر رکن پارلیمنت کی سیٹ سے زیادہ آرام دہ ہوگی اور اس میں ڈیجیٹل سہولیات مہیا ہوں گی جو پیپر لیس دفتر کی سمت میں ایک اہم قدم ہوگا۔

لوک سبھا اور راجیہ سبھا کمروں کے علاوہ نئی عمارت میں ایک شاندار آئینی کمرہ ہوگا جس میں ہندوستان کی جمہوریت کی وراثت کی نمائش کے لئے دیگر اشیا کے ساتھ ساتھ آئین کی اصل کاپی، ڈیجیتل ڈسپلے وغیرہ ہوں گے۔ اس میٹنگ کے دوران یہ اطلاع دی گئی کہ مہمانوں کو اس ہال میں جانے کی سہولت مہیا کرائی جائے گی تاکہ وہ پارلیمانی جمہوریت کے طور پر ہندوستان کے سفر کے سلسلے میں جان سکیں۔

نئی عمارت کی تعمیراتی کام کی نگرانی کے لئے ایک نگرانی کمیٹی تشکیل دی جائےگی۔ اس نگرانی کمیٹی میں دیگر افراد کے ساتھ ساتھ لوک سبھا سکریٹریٹ، مکانات اور شہری امور کی وزارت، مرکزی تعمیرات عامہ کے محکمے، نئی دہلی میونسیپل کارپوریشن کونسل کے افسر اور پروجیکٹ کے آرکیٹیکٹ/ڈہزایمر بجہ شامل ہوں گے۔

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

ملک کے مختلف حصوں میں جھلسا دینے والی گرمی، گزشتہ برس کے مقابلے اس سال گرمی زیادہ

   ملک کے مختلف حصوں میں گرمی کی شدت میں روزبروزاضافہ ہوتاجارہا ہے۔ بدھ کوملک کے مختلف حصوں میں شدید گرمی رہی ۔ اس دوران قومی محکمہ موسمیات کا کہنا  تھا کہ ملک کے کچھ حصوںمیں ایک ہفتے تک گرم لہریں چلیں گی ۔  بدھ کو د ن بھر ملک کی مختلف ریاستوں میں شدید گرم  لہر چلتی رہی  جبکہ ...