بھٹکل: ایم ایل اے سنیل نائک کے ہاتھوں سرکاری فرسٹ گریڈ کالج کا سنگ بنیاد

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 4th August 2020, 8:09 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل 4/ اگست (ایس او نیوز) بھٹکل میں سرکاری فرسٹ گریڈ کالج کی اپنی کوئی عمارت نہیں تھی اور اب تک کرایے کی عمارت میں طلبہ کی پڑھائی انجام دی جارہی ہے۔ اس کالج کی اپنی عمارت کے لئے منظور شدہ سرکاری منصوبہ کافی عرصے سے التوا میں پڑا ہوا تھا۔اب بھٹکل جالی پنچایت کے تلگیرے میں 6.7 ایکڑ زمین پر فرسٹ گریڈ کالج کے لئے رکن اسمبلی سنیل نائک کے ہاتھوں  سنگ بنیاد رکھا گیا۔

کالج کی تعمیر کے لئے 3.86کروڑ روپے کا فنڈ منظور کیا گیا ہے۔ اس موقع پر سنیل نائک نے بتایا کہ سرکاری فرسٹ گریڈ کالج اور آئی ٹی آئی کالج کی عمارتیں تعمیر کرنے کے لئے.26 4 ایکڑ اور4 ایکڑ زمین منظور کی گئی ہے۔  اس وقت یہ منصوبہ ٹینڈر کے مرحلے میں ہے۔ اس کے علاوہ پرائمری ہیلتھ سینٹر کے لئے بھی 4 ایکڑ زمین منظور کی گئی ہے۔ اس کی عمارت تعمیر کرن کے لئے سرکار سے فنڈ منظور کروانے کی کوشش جاری ہے۔ سنیل نائک نے بتایا کہ  میں نے لاء کالج قائم کرنے کے لئے بھی سرکار کو تجویز پیش کی ہے۔ میرا نشانہ ایک ہی احاطے میں تمام قسم کی تعلیم مہیا کروانے کے انتظامات کے لئے کوشش کرنا ہے۔

 اس موقع پر تعلقہ پنچایت کے اراکین، فرسٹ گریڈ کالج کی پرنسپال بھاگی رتی نائک، اساتذہ اور عملہ کے علاوہ بی جے پی کے سینیئر لیڈران، اراکین اور مقامی لیڈروں کی خاصی تعداد موجود تھی۔
 

ایک نظر اس پر بھی

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...

اُتر کنڑا میں نریندرا مودی  کا دوسرا دورہ - سرسی میں ہوگا اجلاس - کیا اس بار بھی اننت کمار ہیگڑے پروگرام میں نہیں ہوں گے شریک ؟

لوک سبھا الیکشن میں بی جے پی امیدوار کی تشہیری مہم کے طور وزیر اعظم نریندرا مودی ریاست کرناٹکا کا دورہ کر رہے ہیں جس کے تحت 28 اپریل کو وہ سرسی آئیں گے ۔ یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم نریندرا مودی نے اسمبلی الیکشن کے موقع پر اتر کنڑا کا دورہ کیا تھا ۔

دکشن کنڑا میں آج ختم ہو رہی عام تشہیری مہم - نافذ رہیں گے امتناعی احکامات - شراب کی فروخت پر رہے گی پابندی

دکشن کنڑا کے ڈپٹی کمشنر مولئی موہیلن کی طرف سے جاری کیے گئے احکامات کے مطابق لوک سبھا الیکشن سے متعلق عوامی تشہیری مہم اور اجلاس وغیرہ کی مہلت آج شام بجے ختم ہو جائے گی جس کے بعد 48 گھنٹے کا 'سائلینس پیریڈ' شروع ہو جائے گا ۔

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

ووٹنگ کے لئے خلیجی ممالک سے لوٹ آئے تیس ہزار سے زائد ملیالیس ؛ گلف کی مختلف جماعتوں پر لگی ہیں بھٹکل اور اُترکنڑا کے ووٹروں کی نگاہیں

ملک میں لوک سبھا کے  دوسرے مرحلہ  کے  انتخابات  جمعہ  26 اپریل کو ہونے والے ہیں ، جس میں  پڑوسی ضلع اُڈپی، مینگلور اور پڑوسی ریاست کیرالہ شامل ہیں۔ مگر اس بار  مودی حکومت سے ناراض   اور ملک میں جمہوری کو اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے  کیرالہ کے تیس ہزار افراد صرف ووٹنگ کےلئے ...