بھٹکل مسلم یوتھ فیڈریشن کے زیر اہتمام مدینہ کالونی میں تیسرے واٹر پلانٹ کی سنگ بنیاد

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 28th September 2019, 8:57 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل:28؍ستمبر(ایس اؤ نیوز)بھٹکل مسلم یوتھ فیڈریشن (بی ایم وائی ایف) اور ینگ مسلم سرویس اسوسی ایشن بھٹکل کے اشتراک سے بروز سنیچر 28ستمبر 2019کو مدینہ کالونی میں فیڈریشن کے تیسرے واٹر پلانٹ کے لئے سنگ بنیاد رکھی گئی ۔

تقریب کا آغاز مولانا عمران اکرمی کی تلاوت قرآن سے ہوا۔ خیال رہے کہ فیڈریشن کی جانب سے یہ تیسراپلانٹ ہے اس سے قبل غوثیہ اسٹریٹ اور مخدوم کالونی میں بھٹکل مسلم جماعت منطقہ شرقیہ اور بھٹکل مسلم جماعت دبئی کے تعاون سے واٹر پلانٹ نصب کیا جاچکاہے۔ سنگ بنیاد کے موقع پر منعقدہ تقریب میں فیڈریشن کے صدر امتیاز ادیاور،جنرل سکریٹری نصیف خلیفہ،  مرکزی خلیفہ جماعت المسلمین بھٹکل کے چیف قاضی مولانا خواجہ معین الدین اکرمی ندوی مدنی ، جامعہ اسلامیہ بھٹکل کے مہتمم مولانا مقبول کوبٹے ندوی، جامع مسجد کے خطیب و امام مولانا عبدالعلیم خطیب ندوی، مجلس اصلاح وتنظیم کے صدر ایس ایم سید پرویز،نائب صدر عتیق الرحمن منیری ،  جنرل سکریٹری عبدالرقیب ایم جے ، مولانا محمد انصار ندوی، مولانا ایس ایم عرفان ندوی ، پروفیسر ہاشم قادری زرزری وغیرہ موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

اتر کنڑا لوک سبھا سیٹ کے لئے میدان میں ہونگے 13 امیدوار

ضلع اتر کنڑا کی لوک سبھا سیٹ کے لئے پرچہ نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ تک کسی بھی امیدوار نے اپنا پرچہ واپس نہیں لیا جس کے بعد قطعی فہرست کے مطابق جملہ 13 امیدوار مقابلے کے لئے میدان میں رہیں گے ۔  اس بات کی اطلاع  ڈسٹرکٹ الیکشن آفسر اور اُترکنڑاڈپٹی کمشنر گنگوبائی مانکر نے ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے نوجوان کی نعش برآمد؛ سینکڑوں لوگ ہوئے جنازے میں شامل

  اتوار شام کو سوڈی گیدے سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے حافظ کاشف ندوی ابن اسماعیل رکن الدین کی نعش بالاخر رات کے آخری پہر قریب 4:20   کو سمندر سے برآمد کرلی گئی اور بھٹکل سرکاری اسپتال میں پوسٹ مارٹم و دیگر ضروری کاغذی کاروائیوں اور میت کی آخری رسومات وغیرہ  کے بعد صبح ...

کاروار کے قریب جوئیڈا کی کالی ندی میں غرق ہوکر ایک ہی خاندان کے چھ لوگوں کی موت؛ بچی کو بچانے کی کوشش میں دیگر لوگوں نے بھی گنوائی جان

چھوٹی بچی کوکالی ندی میں ڈوبنے سے بچانے کی کوشش میں ایک ہی خاندان کے چھ لوگ ایک کے بعد ایک غرق ہوکر جاں بحق ہوگئے، واردات کاروار سے قریب  80 کلو میٹر دور جوئیڈا  تعلقہ کے اکوڈا نامی دیہات میں اتوار شام کو پیش آئی۔

اتر کنڑا میں 3 مہینوں میں ہوا 13 ہزار ووٹرس کا اضافہ 

اتر کنڑا لوک سبھا حلقے میں الیکشن کے لئے ابھی بس چند دن رہ گئے ہیں اور اس انتخاب میں حق رائے دہی استعمال کرنے والوں کی قطعی فہرست تیار کر لی گئی ہے ، جس کے مطابق اس وقت اس حلقے میں 16.41 لاکھ ووٹرس موجود ہیں ۔