یوپی کی سابق ایم پی اور کانگریس لیڈر راج کماری رتنا سنگھ بی جے پی میں ہوئیں شامل

Source: S.O. News Service | By S O News | Published on 16th October 2019, 1:24 AM | ملکی خبریں |

پرتاپ گڑھ،15/اکتوبر(آئی این ایس انڈیا)پرتاپ گڑھ کی سابق ایم پی اور کانگریس لیڈر راج کماری رتنا سنگھ اپنے حامیوں کے ساتھ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) میں شامل ہو گئیں ہیں۔رتناسنگھ نے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کی موجودگی میں بی جے پی کی رکنیت حاصل کی۔بتا دیں کہ پرتاپ گڑھ کے گڑوارا میں منگل کو وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کی انتخابی جلسے میں انہوں نے بی جے پی کا تھامن تھاما۔اس موقع پر ان کے بیٹے بھونی سنگھ کے بھی موجود رہے۔حالانکہ پہلے راج کماری رتنا کے بی جے پی میں شامل ہونے کا پروگرام لکھنؤ میں تھا، لیکن اس دوران اسمبلی کے ضمنی انتخاب کی سرگرمی بڑھنے سے اس میں تبدیلی کی گئی۔سابق ایم پی رتنا گڑوارا میں وزیر اعلی کے سامنے بی جے پی میں شامل ہوئیں۔بتا دیں کہ راج کماری رتنا سنگھ سابق وزیر خارجہ راجہ دنیش سنگھ کی بیٹی ہیں۔راجہ دنیش سنگھ پرتاپ گڑھ سے چار بار اور ان کی بیٹی راج کماری رتنا سنگھ تین بار 1996، 1999 اور 2009 میں رکن پارلیمنٹ رہ چکی ہیں۔بتا دیں کہ رتنا سنگھ کا خاندان شروع سے ہی کانگریسی رہا ہے۔ان کے خاندان میں رامپال سنگھ کانگریس کے بانی رکن تھے۔وہیں والد راجہ دنیش سنگھ کانگریس کی حکومت میں وزیر خارجہ رہے۔وہ سابق وزیر اعظم اندرا گاندھی اور راجیو گاندھی کے بہت قریبی تھے۔اس کی وجہ سے نہرو گاندھی خاندان ان کو بہت اہمیت دیتا تھا۔بغیر ایم پی رہے بھی انہیں وزیر بنایا گیا تھا۔ اچانک راج کماری رتنا کے کانگریس سے ناطہ توڑ کر پردیش کانگریس کوحیران کر دیا ہے۔ وہیں وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے پرتاپ گڑھ اسمبلی ضمنی انتخابات میں اتحادی اپنا دل کے امیدوار راج کماری کی حمایت میں انتخابی ریلی کی۔اسی اجتماع میں راج کماری رتنا سنگھ بھی اسٹیج پر تھیں اور اپنے حامیوں کے ساتھ بی جے پی میں شامل ہو گئیں۔

ایک نظر اس پر بھی

مدھیہ پردیش اور مرکز کی بی جے پی حکومت خاتون، نوجوان اور کسان مخالف: جیتو پٹواری

 مدھیہ پردیش میں لوک سبھا انتخابات کی مہم زور پکڑ رہی ہے۔ کانگریس قائدین کی موجودگی میں شہڈول پارلیمانی حلقہ کے امیدوار پھندے لال مارکو اور منڈلا کے امیدوار اومکار سنگھ مرکام نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ اس موقع پر کانگریس لیڈروں نے کہا کہ ریاستی اور مرکزی حکومتیں ...

عدلیہ کی سالمیت کو خطرہ قرار دیتے ہوئے 600 وکلا کا چیف جسٹس آف انڈیا کو مکتوب

عدالتی سالمیت کے خطرے کے حوالے سے ہندوستان بھر کے ۶۰۰؍ وکلاء جن میں ایڈوکیٹ ہریش سالوے اور بار کونسل آف انڈیا کے چیئرمین منن کمار شامل ہیں نے چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچڈ کو مکتوب لکھا ہے۔ وکلاء نے ’’مفاد پرست گروہ‘‘ کی مذمت کی ہے جو عدالتی عمل میں ہیرا پھیری، عدالتی ...

ملک کی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں!

ملک کے خزانے کا حساب و کتاب رکھنے والی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔ یہ انکشاف انہوں نے خود ہی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی صدر جے پی نڈا نے مجھ سے لوک سبھا الیکشن لڑنے کے بارے میں پوچھا تھا مگر انہوں نے انکار کر دیا کیونکہ ان کے پاس الیکشن ...

مہوا موئترا نے ای ڈی کے سمن کو کیا نظر انداز، کرشنا نگر میں چلائیں گی انتخابی مہم

 ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر مہوا موئترا نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کرشنا نگر لوک سبھا حلقہ میں انتخابی مہم چلائیں گی۔ انہیں دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...