نوٹوں کی منسوخی کے پس پشت حقیقت عوام کے سامنے آنی چاہئے: کانگریس

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 18th April 2019, 11:18 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،18؍اپریل (ایس او نیوز؍یو این آئی) کانگریس نے نوٹوں کی منسوخی کے بعد پرانے نوٹوں کے غیرقانونی طریقہ سے بدلے جانے کا ایک اور انکشاف کرتے ہوئے آج دعویٰ کیا کہ اب ثابت ہوگیا ہے کہ نوٹوں کی منسوخی ملک کا سب سے بڑا گھپلہ ہے اور اس کے تعلق سے جو حقائق سامنے آرہے ہیں ان کی وسیع جانچ ہونی چاہئے ۔کانگریس کے سینئر لیڈر کپل سبل نے یہاں پریس کانفرنس میں ایک اسٹنگ دکھایا اور دعوی کیا کہ گجرات میں بی جے پی دفتر سے ملی ہدایت کی بنیاد پر31دسمبر 2016 کے بعد 500اور 1000روپے کے پرانے نوٹوں کی کس طرح غیرقانونی طریقہ سے ادلا بدلی کی گئی تھی۔ اس کام میں بی جے پی کے لیڈروں کے ساتھ ساتھ بینک کے ریٹائرڈ افسر اور پولیس حکام بھی شامل تھے ۔انہوں نے کہا کہ اسی اسٹنگ میں یہ بھی انکشاف ہوا ہے کہ پرانے نوٹوں کی ادلا بدلی کے دوران گڑبڑی کرنے کے شبہ میں کابینی سکریٹریٹ میں تعینات ایک ملازم کو برخاست کیا گیا۔ یہ ملازم پانچ سال سے خدمت کر رہا تھا لیکن جون 2017کو اسے اچانک ملازمت سے ہٹایا جاتا ہے ۔انہوں نے کہاکہ حکومت کو بتانا چاہئے کہ اس ملازم کو کس بنیاد پر ہٹایا گیا اور کیا اسے ہٹانے سے پہلے وجہ بتاؤ نوٹس دیا گیا تھا۔ اگر نوٹس دیا گیا تھا تو اس میں کیا لکھا تھا، اس کا بھی انکشاف ہونا چاہئے ۔کانگریس کے لیڈر نے کہاکہ نوٹوں کی منسوخی کے بعد جو انکشافات ہوئے ہیں ان سے واضح ہے کہ پرانے نوٹوں کو غیرقانونی طریقہ سے بدلے جانے کا کام بی جے پی کے بڑے لیڈروں کے اشارے پر ہوا ہے ۔ اسٹنگ میں بی جے پی دفتر میں تعینات ایک کارکن بی جے پی کے صدر امیت شاہ کی تصویر لہراتے ہوئے کہہ رہا ہے کہ ڈرنے کی بات نہیں ہے ، سو ، دو سو یا پانچ سو کروڑ جتنے بھی ہیں سب بدلے جائیں گے اور کسی کا بال بھی بانکا نہیں ہوگا۔مسٹر سبل نے کہاکہ نوٹوں کی منسوخی کے بعد نہ صرف لاکھوں لوگوں کی ملازمت گئی بلکہ عام آدمی کے پیسے کو لوٹا گیا ہے ۔ جب ملک کے عام لوگ بینکوں میں جمع اپنے پیسے کا معمولی حصہ پانے کے لئے لائن میں کھڑے تھے اور کئی لوگ دم توڑ رہے تھے اس دوران غیرقانونی طریقہ سے نوٹوں کو بدلا جارہا تھا۔انہوں نے کہا کہ اسٹنگ سے واضح ہے کہ نوٹوں کی منسوخی کے بہانے غریب عوام کے کروڈوں روپے پر ڈاکے پڑ رہے تھے ۔ بینکرس بتا رہے تھے کہ کس طرح سے نوٹوں کو بدلنے کے کھیل کو انجام دینا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ نوٹوں کی منسوخی کے پیچھے کی حقیقت کیا تھی یہ ملک کے عوام کے سامنے آنی چاہئے ۔ نوٹوں کی منسوخی دہشت گردی کا خاتمہ کرنے ، بلیک منی پر روک لگانے یا غریبوں کے پیسے کی لوٹ کے لئے اٹھایا گیا قدم تھا اس کا انکشاف ہونا چاہئے ۔کانگریس کے لیڈر نے اسے قومی لوٹ قرار دیتے ہوئے کہا کہ جب اس پر حقائق کے ساتھ انکشافات ہورہے ہیں تو حکومت اس میں شامل لوگوں کے خلاف ایف آئی آر درج کیوں نہیں کررہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ گجرات میں احمد آباد کے بی جے پی دفتر میں بیٹھ کر جو کارکن مسٹر شاہ کی تصویر لہراکر نوٹ بدلنے کے لئے کہہ رہا تھا وہ کہاں ہے اور اس کو دو سال سے اب تک گرفتار کیوں نہیں کیا گیا۔

انہوں نے کہاکہ جتنے اسٹنگ ہوئے ہیں ان سے واضح ہے کہ اس کام کے لئے 15سے 40فیصد تک کمیشن دیا گیا اور لوگوں کے پیسے پر منظم طریقہ سے ڈاکہ ڈالا گیا۔ اس کھیل میں کروڑوں کے پرانے نوٹ بدلے گئے لیکن کوئی بھی گرفتاری نہیں ہوئی ہے ۔

ایک نظر اس پر بھی

مدھیہ پردیش اور مرکز کی بی جے پی حکومت خاتون، نوجوان اور کسان مخالف: جیتو پٹواری

 مدھیہ پردیش میں لوک سبھا انتخابات کی مہم زور پکڑ رہی ہے۔ کانگریس قائدین کی موجودگی میں شہڈول پارلیمانی حلقہ کے امیدوار پھندے لال مارکو اور منڈلا کے امیدوار اومکار سنگھ مرکام نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ اس موقع پر کانگریس لیڈروں نے کہا کہ ریاستی اور مرکزی حکومتیں ...

عدلیہ کی سالمیت کو خطرہ قرار دیتے ہوئے 600 وکلا کا چیف جسٹس آف انڈیا کو مکتوب

عدالتی سالمیت کے خطرے کے حوالے سے ہندوستان بھر کے ۶۰۰؍ وکلاء جن میں ایڈوکیٹ ہریش سالوے اور بار کونسل آف انڈیا کے چیئرمین منن کمار شامل ہیں نے چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچڈ کو مکتوب لکھا ہے۔ وکلاء نے ’’مفاد پرست گروہ‘‘ کی مذمت کی ہے جو عدالتی عمل میں ہیرا پھیری، عدالتی ...

ملک کی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں!

ملک کے خزانے کا حساب و کتاب رکھنے والی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔ یہ انکشاف انہوں نے خود ہی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی صدر جے پی نڈا نے مجھ سے لوک سبھا الیکشن لڑنے کے بارے میں پوچھا تھا مگر انہوں نے انکار کر دیا کیونکہ ان کے پاس الیکشن ...

مہوا موئترا نے ای ڈی کے سمن کو کیا نظر انداز، کرشنا نگر میں چلائیں گی انتخابی مہم

 ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر مہوا موئترا نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کرشنا نگر لوک سبھا حلقہ میں انتخابی مہم چلائیں گی۔ انہیں دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...