روہت چکراتیرتھاکی صدارت میں کمیٹی کی تشکیل ، حکومت کی طرف سے عجلت میں کیاگیافیصلہ قابل مذمت:رمیش کمار

Source: S.O. News Service | Published on 2nd June 2022, 12:12 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو، 2؍ جون (ایس او نیوز)حکومت کرناٹک نے پرائمری اور ہائی اسکول کے بچوں کے نصابی کتابوں پر نظرثانی کیلئے روہت چکرتیرتھانامی شخص کی صدارت میں کمیٹی تشکیل دے کر عجلت میں جو فیصلہ کیاہے اس سے ریاست کے عوام کے جذبات کو ٹھیس پہنچی ہے۔یہ بات رکن اسمبلی وسابق اسپیکر کے آر رمیش کمار نے کہی۔

انہوں نے یہاں اخباری بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ سماج کے سلگتے مسائل اور بھی ہیں ان مسائل کے تعلق سے پوری ذمہ دار ی او ر دستورکے مطابق توجہ دیتے آرہے عظیم شخص دیونور مہادیواور برگور رام چندرپا کے مشوروں کو ٹھکراکر اور ان کے تعلق سے برابھلاکہنے والے شخص کو اس ریاست کے بچوں کیلئے تیار کئے جارہے اسکولی نصاب تیار کرنے کی ذمہ داری سونپی گئی ہے،جو قابل مذمت اور ناقابل قبو ل ہے۔

انہوں نے مزید بتایاکہ اس سے قبل نصاب کمیٹی کے چیئرمین کے طور پر مقرر کئے گئے برگور رام چندرپانے پوری یکسانیت اور دستور کے مطابق نصاب کاانتخاب کیاتھا۔چھٹی جماعت کی سماجی سائنس کتاب میں ”نئے دھرموں کا آغاز“نامی سبق کے سلسلے میں طلب کی گئی رائے کے بعد اسے سلجھانے کے مقصد سے شروع کی گئی نظرثانی کی کارروائی آخر کار پوری کتاب کو بدلنے پر ختم ہوئی ہے۔بد ھ مذہب کے آغاز اور اس کے اصولوں وتہذیب کے خلاف کہناٹھیک نہیں ہے۔دنیاکے مشہور اور بڑے قانون دان ڈاکٹر بی آر امبیڈکر نے اس کی پوری تاریخ اپنی کتاب ٹرمپ آف برہمنی زم میں تفصیل سے پیش کی ہے۔

انہوں نے کہاکہ برگور رام چندرپاایک سماجی ہمدردی رکھنے والے اور اس ریاست کے ہر معاملے میں تعاون کرتے آرہے ایک قابل شخص ہیں ان کی صدارت میں ترتیب دی گئی کتابوں پر نظر ثانی ضروری نہیں ہے،اگر نظرثانی کیلئے حکومت کو اقدامات کرنے ہی تھے تو حکومت کو چاہئے تھاکہ کم سے کم ان سے رائے طلب کرنی تھی۔رمیش کمارنے شدید برہمی کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ کمیٹی کی تشکیل کے دوران کسی خاص مقصد کے تحت ایک ہی طبقے کے تمام افراد کو اراکین مقررکیاگیاہے اور سارے کے سارے اراکین برہمن طبقے سے تعلق رکھنے والے ہیں۔گوتم بدھ،بسونا،ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کے اس ملک میں اس طرح کی ایک طرفہ پالیسی اور ناانصافی براداشت نہیں کی جائے گی۔نصاب کمیٹی کے صدر روہت چکراتیرتھاکی تعلیمی خدمات کیاہیں،ان کا تعلق کہاں سے ہے، ریاست کے حق میں ان کی خدمات کیاہیں؟۔

رمیش کمار نے کہاکہ پچھلے 45سالوں سے وہ عوامی زندگی گذاررہے ہیں،اس طرح کے جو بھی معاملے پیش آئے ہیں،اس کی ہر حال میں مخالفت کرتے آرہے ہیں اور ایوان کے اندراور باہر مسلسل آواز اٹھاتے آرہے ہیں۔فی الحال اسمبلی اجلاس نہ ہونے کی وجہ سے اخباری بیان کے ذریعے اس معاملے کی مذمت کررہے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...