سابق صدر جمہوریہ پرنب مکھرجی کی حالت نازک، وینٹی لیٹر پر

Source: S.O. News Service | Published on 12th August 2020, 12:30 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،12؍اگست (ایس او نیوز؍ایجنسی) سابق صدر جمہوریہ پرنب مکھرجی کے دماغ کے آپریشن کے بعد حالت بگڑ گئی ہے۔ وہ  دہلی کے فوجی اسپتال میں زیر علاج ہیں جہاں انہیں وینٹی لیٹر پر رکھا گیا ہے۔   84؍ سالہ پرنب مکھرجی کو دماغ  میں پڑ جانے والی گانٹھ  کے آپریشن کیلئے پیر کی دوپہر اسپتال داخل کیا گیا تھا۔  یہاں ان کی کووڈ-19 رپورٹ بھی مثبت آئی تھی جس کی اطلاع ان کے ہی ٹویٹر ہینڈل سے پیر کو دی گئی تھی۔ 

 منگل کو پرنب مکھرجی کی صحت کے تعلق سے جاری کئے گئے بلیٹن میں آرمیز ریسرچ اینڈ ریفرل اسپتال نے کہا ہے کہ ’’دہلی کے فوجی اسپتال میں پرنب مکھرجی کی حالت مسلسل نازک بنی ہوئی ہے، سابق صدر جن کی جان بچانے کیلئے  ۱۰؍ اگست کو دماغ میں سُدے کا آپریشن کیاگیا ہے،کی صحت میں کوئی بہتری نظر نہیں آرہی ہےبلکہ حالت بگڑتی جارہی ہے۔ انہیں وینٹی لیٹر کی مدد فراہم کی گئی ہے۔‘‘اسپتال کے مطابق  پیر کو جب انہیں اسپتال داخل کیاگیاتھا تب بھی ان کی حالت نازک تھی۔  اسپتال کے مطابق  پیر کو جب  جانچ میں یہ پتہ چلا کہ ان کے دماغ میں بڑی سی گانٹھ  ہے تواسے نکالنے کےلئے فوری طور پر آپریشن کیاگیا۔ 

 

ایک نظر اس پر بھی

ممبئی میں ڈی آر آئی کی بڑی کارروائی، 10 کروڑ روپئے کا غیر ملکی سونا ضبط، چار گرفتار

ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (ڈی آر آئی) نے ممبئی میں سونے کی اسمگلنگ کے ایک بڑے ریکیٹ کا پردہ فاش کیا ہے۔ ایک سرچ آپریشن کے دوران ڈی آر آئی نے 10.48 کروڑ روپئے کا سونا، چاندی، نقدی اور کئی مہنگے سامان ضبط کیے ہیں جبکہ دو افریقی شہریوں کے ساتھ چار لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔

کانگریس کے منشور سے مودی گھبرا گئے ہیں، ذات پر مبنی مردم شماری کو کوئی طاقت نہیں روک سکتی: راہل گاندھی

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے دہلی کے جواہر بھون میں ’ساماجک نیائے سمیلن‘ سے خطاب کیا۔ اس خطاب میں انہوں نے پی ایم مودی اور بھارتیہ جنتا پارٹی پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ خود کو ’دیش بھکت‘ کہتے ہیں وہ 90 فیصد لوگوں کے لیے ’نیائے‘ (انصاف) کو یقینی بنانے والی ذات ...

اجیت پوار اور ان کی اہلیہ کو مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹو بینک گھوٹالہ کیس میں ’کلین چٹ‘ مل گئی

 مہاراشٹر کے ڈپٹی سی ایم اجیت پوار اور ان کی اہلیہ سنیترا کو بڑی راحت ملی ہے۔ اقتصادی جرائم ونگ نے مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹیو بینک گھوٹالے میں ان دونوں کو کلین چٹ دے دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ان کے بھتیجے روہت پوار سے وابستہ کمپنیوں کو بھی کلین چٹ دے دی گئی ہے۔

ای وی ایم-وی وی پیٹ معاملہ: ’ڈیٹا کتنے دنوں تک محفوظ رکھتے ہیں‘؟ الیکشن کمیشن سے سپریم کورٹ کا سوال

ای وی ایم- وی وی پیٹ معاملے پر سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے مزید وضاحت طلب کی ہے۔ ان وضاحتوں پر عدالت نے الیکشن کمیشن کے عہدیدار سے دوپہر 2 بجے تک جواب دینے کے لیے کہا ہے۔ سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے دریافت کیا کہ مائیکرو کنٹرولر کنٹرول یونٹ میں ہے یا وی وی ...

کانگریس و دیگر اپوزیشن پارٹیوں کی شکایت کے بعد الیکشن کمیشن کا پی ایم مودی کے بیان کی جانچ کا اعلان

راجستھان کے بانسواڑہ میں پی ایم مودی کے مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز بیان پر ملک و بیرونِ ملک ہو رہی شدید تنقید کے بعد الیکشن کمیشن نے اس کے جانچ کا اعلان کیا ہے۔ الیکشن کمیشن ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی تقریر سے متعلق شکایت موصول ہوئی ہیں اور وہ شکایات کمیشن کے زیر غور ہیں۔ ...