من موہن سنگھ نے راجیہ سبھا کے رکن کا حلف لیا

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 24th August 2019, 10:47 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،24؍اگست (ایس او نیوز؍یو این آئی)  سابق وزیر اعظم من موہن سنگھ نے آج یہاں راجیہ سبھا کے رکن کے طورپر حلف لیا۔ راجیہ سبھا کے چیئرمین ایم وینکیا نائیڈو نے ڈاکٹر سنگھ کو اپنے چیمبر میں حلف دلایا۔

اس موقع پر ڈاکٹر سنگھ کی اہلیہ گرشرن کور، کانگریس کی صدر سونیا گاندھی، سابق صدر راہل گاندھی اور راجیہ سبھا کے لیڈر تھاور چند گہلوت، اپوزیشن لیڈر غلام نبی آزاد اور ڈپٹی لیڈر آنند شرما، احمد پٹیل، اشوک گہلوت، سچن پائلٹ وغیرہ موجود تھے۔

وینکیا نائیڈو نے بعد میں ٹوئٹ کیا، ’’سابق وزیر اعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ کو راجیہ سبھا میں اپنے کمرے میں آج راجیہ سبھا کے رکن کے دوران پر حلف دلوایا۔ ‘‘ انہوں نےحلف برداری کی تصاویر بھی ٹوئٹ کیں جن میں منموہن سنگھ کی اہلیہ گرشرن کور بھی نظر آ رہی ہیں۔

منموہن سنگھ راجستھان سے راجیہ کے لئے رکن بلا مقابلہ منتخب ہوئے ہیں۔ واضح رہے کہ بی جے پی نے ان کے خلاف کوئی امیدوار نہیں اتارا تھا۔ بی جے پی کے راجیہ سبھا رکن مدن لال سینی کے انتقال کے بعد یہ سیٹ خالی ہوئی تھی جس کے بعد یہ سیٹ اب ریاست میں برسر اقتدار کانگریس کے پاس چلی گئی ہے۔

خیال رہے کہ ڈاکٹر سنگھ اس مرتبہ راجستھان سے راجیہ سبھا کے رکن منتخب ہوئے ہیں۔ اس سے پہلے وہ آسام سے راجیہ سبھا کے رکن تھے اور ان کی مدت کار ختم ہوگئی تھی۔

منموہن سنگھ کی ایوان بالا میں مدت کار اس سال 14 جون کو ختم ہو گئی تھی۔ راجیہ سبھا کے رکن کے بطور یہ ان کی چھٹی مدت ہے۔ اس سے قبل وہ 1991، 1995، 2001، 2007 اور 2013 میں راجیہ سبھا کے رکن منتخب ہوئے تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

ممبئی میں ڈی آر آئی کی بڑی کارروائی، 10 کروڑ روپئے کا غیر ملکی سونا ضبط، چار گرفتار

ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (ڈی آر آئی) نے ممبئی میں سونے کی اسمگلنگ کے ایک بڑے ریکیٹ کا پردہ فاش کیا ہے۔ ایک سرچ آپریشن کے دوران ڈی آر آئی نے 10.48 کروڑ روپئے کا سونا، چاندی، نقدی اور کئی مہنگے سامان ضبط کیے ہیں جبکہ دو افریقی شہریوں کے ساتھ چار لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔

کانگریس کے منشور سے مودی گھبرا گئے ہیں، ذات پر مبنی مردم شماری کو کوئی طاقت نہیں روک سکتی: راہل گاندھی

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے دہلی کے جواہر بھون میں ’ساماجک نیائے سمیلن‘ سے خطاب کیا۔ اس خطاب میں انہوں نے پی ایم مودی اور بھارتیہ جنتا پارٹی پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ خود کو ’دیش بھکت‘ کہتے ہیں وہ 90 فیصد لوگوں کے لیے ’نیائے‘ (انصاف) کو یقینی بنانے والی ذات ...

اجیت پوار اور ان کی اہلیہ کو مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹو بینک گھوٹالہ کیس میں ’کلین چٹ‘ مل گئی

 مہاراشٹر کے ڈپٹی سی ایم اجیت پوار اور ان کی اہلیہ سنیترا کو بڑی راحت ملی ہے۔ اقتصادی جرائم ونگ نے مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹیو بینک گھوٹالے میں ان دونوں کو کلین چٹ دے دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ان کے بھتیجے روہت پوار سے وابستہ کمپنیوں کو بھی کلین چٹ دے دی گئی ہے۔

ای وی ایم-وی وی پیٹ معاملہ: ’ڈیٹا کتنے دنوں تک محفوظ رکھتے ہیں‘؟ الیکشن کمیشن سے سپریم کورٹ کا سوال

ای وی ایم- وی وی پیٹ معاملے پر سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے مزید وضاحت طلب کی ہے۔ ان وضاحتوں پر عدالت نے الیکشن کمیشن کے عہدیدار سے دوپہر 2 بجے تک جواب دینے کے لیے کہا ہے۔ سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے دریافت کیا کہ مائیکرو کنٹرولر کنٹرول یونٹ میں ہے یا وی وی ...