سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کی طبیعت ناساز، دہلی ایمس میں داخل

Source: S.O. News Service | Published on 14th October 2021, 12:07 AM | ملکی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

نئی دہلی،14؍اکتوبر(ایس او نیوز؍ایجنسی) ہندوستان کے سابق وزیر اعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ کی طبیعت خراب ہونے پر انھیں آج شام دہلی ایمس میں داخل کرایا گیا ہے۔ سابق وزیر اعظم کو دو دنوں سے بخار اور کمزوری کی شکایت تھی، جس کے سبب انھیں آج شام 6 بجے کے قریب ایمس میں داخل کرایا گیا ہے۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق ڈاکٹر منموہن سنگھ کو گزشتہ دو دن سے ہلکا بخار تھا۔ ایسے میں انھیں بہتر علاج کے لیے ایمس میں داخل کرایا گیا ہے۔ انھیں ایمس کے کارڈیو-نیورو ٹاور میں ڈاکٹر نتیش نایک کی دیکھ ریکھ میں داخل کرایا گیا ہے۔ فی الحال کچھ ضروری ٹیسٹ کرائے جا رہے ہیں۔

غور طلب ہے کہ اس سے قبل سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ اپریل میں کورونا انفیکشن کے شکار ہو گئے تھے، جس کے بعد انھیں دہلی میں ایمس کے ٹراما سنٹر میں داخل کرایا گیا تھا۔ وہاں کچھ دن علاج کے بعد وہ پوری طرح ٹھیک ہو گئے تھے۔

حالانکہ اس سے پہلے گزشتہ سال مئی میں بھی سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کو سینے میں درد کی شکایت کے بعد دہلی کے ایمس میں داخل کرایا گیا تھا۔ اس وقت بھی کچھ دن علاج کے بعد وہ پوری طرح سے ٹھیک ہو گئے تھے۔ اس وقت بھی ان کا علاج ڈاکٹر نتیش نایک کی دیکھ ریکھ میں ہوا تھا۔

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔

ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر سماعت، ای ڈی نے جواب دینے کے لیے مانگا وقت

  زمین گھوٹالہ ومنی لانڈرنگ کے الزام میں جیل میں بند جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت ہوئی، مگر عدالت سے انہیں فوری راحت نہیں مل سکی۔ دراصل اس معاملے میں ای ڈی نے اپنا موقف اور جواب پیش کرنے کے لیے وقت ...