سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ ایمس میں داخل، سینے میں درد کی شکایت

Source: S.O. News Service | Published on 11th May 2020, 3:07 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،11؍مئی (ایس او نیوز؍ایجنسی) سابق وزیر اعظم ڈٓاکٹر منموہن سنگھ کی اتوار کو طبیعت خراب ہونے کے بعد آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسیز ایمس میں داخل کرایا گیا ہے ۔ منموہن سنگھ کو اتوار کی شام سینے میں درد کی شکایت ہوئی تھی ، جس کے بعد انہیں فورا ایمس میں بھرتی کرایا گیا ۔ 87 سالہ سابق وزیر اعظم کو ایمس کے کارڈیک نیورو سینٹر میں داخل کرایا گیا ہے ۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق رات 8 بج کر 45 منٹ پر سابق وزیر اعظم کو ایمس لایا گیا ، جہاں ڈاکٹرس ان کی جانچ کررہے ہیں ۔

قابل ذکر ہے کہ ڈاکٹر منموہن سنگھ 2004 سے 2014 تک ملک کے وزیر اعظم رہے ۔ اس سے پہلے وہ 1991 میں نرسمہا راو کی حکومت میں وزیر خزانہ رہے ۔ منموہن سنگھ کے وزیر خزانہ رہتے ہوئے ملک کے بازار کو غیر ملکی کمپنیوں کیلئے کھولا گیا ۔ منموہن سنگھ ریزرو بینک آف انڈیا کے پندرہویں گورنر رہے ۔ وہ راجیو گاندھی کی حکومت میں یوجنا آیوگ کے ڈپٹی چیئرمین بھی رہے ۔ حال ہی میں کووڈ 19 کی وجہ سے پیدا حالات کیلئے کانگریس نے ایک صلاح کار گروپ بنایا ہے ، جس کی صدارت منموہن سنگھ کررہے ہیں ۔

ایک نظر اس پر بھی

مدھیہ پردیش اور مرکز کی بی جے پی حکومت خاتون، نوجوان اور کسان مخالف: جیتو پٹواری

 مدھیہ پردیش میں لوک سبھا انتخابات کی مہم زور پکڑ رہی ہے۔ کانگریس قائدین کی موجودگی میں شہڈول پارلیمانی حلقہ کے امیدوار پھندے لال مارکو اور منڈلا کے امیدوار اومکار سنگھ مرکام نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ اس موقع پر کانگریس لیڈروں نے کہا کہ ریاستی اور مرکزی حکومتیں ...

عدلیہ کی سالمیت کو خطرہ قرار دیتے ہوئے 600 وکلا کا چیف جسٹس آف انڈیا کو مکتوب

عدالتی سالمیت کے خطرے کے حوالے سے ہندوستان بھر کے ۶۰۰؍ وکلاء جن میں ایڈوکیٹ ہریش سالوے اور بار کونسل آف انڈیا کے چیئرمین منن کمار شامل ہیں نے چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچڈ کو مکتوب لکھا ہے۔ وکلاء نے ’’مفاد پرست گروہ‘‘ کی مذمت کی ہے جو عدالتی عمل میں ہیرا پھیری، عدالتی ...

ملک کی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں!

ملک کے خزانے کا حساب و کتاب رکھنے والی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔ یہ انکشاف انہوں نے خود ہی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی صدر جے پی نڈا نے مجھ سے لوک سبھا الیکشن لڑنے کے بارے میں پوچھا تھا مگر انہوں نے انکار کر دیا کیونکہ ان کے پاس الیکشن ...

مہوا موئترا نے ای ڈی کے سمن کو کیا نظر انداز، کرشنا نگر میں چلائیں گی انتخابی مہم

 ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر مہوا موئترا نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کرشنا نگر لوک سبھا حلقہ میں انتخابی مہم چلائیں گی۔ انہیں دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...