سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا اور ان کی اہلیہ کورونا سے متاثر

Source: S.O. News Service | Published on 31st March 2021, 7:53 PM | ریاستی خبریں | ملکی خبریں |

بنگلورو،31؍مارچ (ایس او نیوز) سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا اور ان کی اہلیہ دونوں کورونا وائرس سے متاثر پائے گئے ہیں۔ انہوں نے خود ٹوئٹ کر کے یہ اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے خود کو قرنطین کر لیا ہے۔ 87 سالہ دیوے گوڑا نے ٹوئٹ کیا کہ ’’میری اہلیہ چینما اور میں کووڈ- 19 سے متاثر ہو گئے ہیں۔ ہم نے کنبہ کے دیگر ارکان کے ساتھ خود کو قرنطین کر لیا ہے۔ میں گزارش کرتا ہوں کہ گزشتہ کچھ دنوں میں ہمارے رابطہ میں آنے والے تمام لوگ اپنا طبی معائنہ کرالیں۔ میں پارٹی کارکنان اور خیرخواہان سے گزراش کرتا ہوں کہ وہ فکر نہ کریں۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ ’’میں نے سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا اور ان کی اہلیہ کی صحت دریافت کی، میں ان کی جلد صحتیابی کے لئے دعا گو ہوں۔‘‘ اس پر دیوے گوڑا نے وزیر اعظم مودی کا شکریہ ادا کیا۔ دیوے گوڑا نے ٹوئٹ کیا، ’’میں شکر گزار ہوں کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے میری صحت دریافت کی۔ انہوں نے مجھے تجویز دی ہے کہ میں کسی بھی شہر میں کسی بھی اسپتال میں اپنا علاج کرا سکتا ہوں۔ اس تجویز نے میرے دل کو چھو لیا ہے۔ میں نے انہیں بھروسہ دلایا ہے کہ بنگلورو میں میرا بہتر علاج کیا جا رہا ہے، میں انہیں صورت حال سے آگاہ کرتا رہوں گا۔‘‘

خیال رہے کہ منگل کے روز کرناٹک میں تقریباً 3000 نئے کورونا کے کیسز کی تشخیص کی گئی ہے، جبکہ 21 افراد نے دم توڑ دیا۔ اس کے ساتھ ہی بنگلورو شہر میں تقریباً 1984 معاملوں کی تشخیص کی گئی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔

لوک سبھا انتخاب 2024: کرناٹک میں کانگریس کو حاصل کرنے کے لیے بہت کچھ ہے

کیا بی جے پی اس مرتبہ اپنی 2019 لوک سبھا انتخاب والی کارکردگی دہرا سکتی ہے؟ لگتا تو نہیں ہے۔ اس کی دو بڑی وجوہات ہیں۔ اول، ریاست میں کانگریس کی حکومت ہے، اور دوئم بی جے پی اندرونی لڑائی سے نبرد آزما ہے۔ اس کے مقابلے میں کانگریس زیادہ متحد اور پرعزم نظر آ رہی ہے اور اسے بھروسہ ہے ...

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

ملک کے مختلف حصوں میں جھلسا دینے والی گرمی، گزشتہ برس کے مقابلے اس سال گرمی زیادہ

   ملک کے مختلف حصوں میں گرمی کی شدت میں روزبروزاضافہ ہوتاجارہا ہے۔ بدھ کوملک کے مختلف حصوں میں شدید گرمی رہی ۔ اس دوران قومی محکمہ موسمیات کا کہنا  تھا کہ ملک کے کچھ حصوںمیں ایک ہفتے تک گرم لہریں چلیں گی ۔  بدھ کو د ن بھر ملک کی مختلف ریاستوں میں شدید گرم  لہر چلتی رہی  جبکہ ...