سابق وزیرِ اعظم نواز شریف علاج کے لیے لندن روانہ

Source: S.O. News Service | Published on 19th November 2019, 7:52 PM | عالمی خبریں |

لاہور  / 19 نومبر (آئی این ایس انڈیا)پاکستان کے سابق وزیراعظم نواز شریف علاج کے لیے لندن روانہ ہوگئے ہیں۔  اُن کے ہمراہ شہباز شریف اور ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان بھی ہیں۔نواز شریف لاہور کے علامہ اقبال انٹر نیشنل ایئر پورٹ کے حج ٹرمینل سے لندن کے لیے روانہ ہوئے۔ ان کے ساتھ سفر کرنے والے دیگر افراد میں عابد اللہ جان اور محمد عرفان بھی شامل ہیں۔منگل کی صبح ایئر ایمبولینس قطر سے لاہور ایئر پورٹ پہنچی جس کے ذریعے نواز شریف لندن روانہ ہوئے۔ اْنہیں رخصت کرنے کے لیے مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما راجا ظفر الحق، خواجہ آصف، احسن اقبال، سردار ایاز صادق، رانا تنویر، مریم اورنگزیب، عظمیٰ بخاری، پرویز رشید اور دیگر بھی ایئر پورٹ پر موجود تھے۔لاہور ہائی کورٹ نے نواز شریف کو علاج کے لیے چار ہفتوں کے لیے بیرونِ ملک جانے کی اجازت دی ہے۔عدالتی حکم کی روشنی میں وزارت داخلہ نے پیر کو سابق وزیر اعظم کو ملک سے باہر جانے کی اجازت دی تاہم ان کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) سے نہیں نکالا گیا۔وزارتِ داخلہ کا کہنا تھا کہ نواز شریف ایئر پورٹ پر عدالتی حکم نامے کی کاپی دکھا کر بیرونِ ملک جاسکتے ہیں۔پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کے مطابق لندن روانگی سے قبل ڈاکٹروں نے نواز شریف کا تفصیلی معائنہ بھی کیا ہے۔اطلاعات کے مطابق نواز شریف کو سفر کے دوران خطرات سے بچانے کے لیے اسٹیرائڈ کی ہائی ڈوز دی گئی ہیں اور ڈاکٹرز نے ان تمام طبی احتیاط کو پیش نظر رکھا ہے جن کے ذریعے ان کا لندن تک محفوظ سفر یقینی بنایا جاسکے۔مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے قوم اور کارکنان سے اپیل کی ہے کہ وہ نواز شریف کی جلد صحت یابی کے لیے دعائیں کریں کہ وہ صحت مند ہو کر واپس لوٹیں۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے پاکستان کی دل سے خدمت اور عوام سے محبت کی ہے، آج اْنہیں آپ کی دعاؤں کی ضرورت ہے۔
 

ایک نظر اس پر بھی

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...