طلبا پر ظلم ڈھانے والے پولس اہلکاراور اے بی وی پی غنڈوں کے خلاف کارروائی کرنے اے ایم یو طلبا یونین کے سابق عہدیداروں کا مطالبہ

Source: S.O. News Service | Published on 18th January 2020, 11:31 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،18/جنوری (ایس او نیوز/ یو این آئی)  علی گڑھ مسلم یونیورسٹی، جامعہ ملیہ اسلامیہ اور جے این یو کے طلبا پر ظلم ڈھانے والے پولیس اہلکار اور اے بی وی پی کے غنڈوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے مسلم یونیورسٹی طلبا یونین کے سابق عہدیداران نے ان یونیورسٹیوں میں ظلم اور بربریت کے لئے حکومت اور پولیس کو ذمہ دار قرار دیا۔

مسلم یونیورسٹی طلبا یونین کے سابق صدر اور اندرا گاندھی نیشنل اوپن یونیورسٹی کے سابق پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر بصیر احمد خاں اور سابق ممبر پارلیمنٹ و سابق صدر مسلم یونیورسٹی طلبا یونین محمد ادیب نے جمعرات کو دہلی کے کانسٹی ٹیوشن کلب میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ حکومت طلبا کے جمہوری حقوق کو طاقت کے زور پر کچلنا چاہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ مظالم وہیں ہوئے ہیں جہاں بھارتیہ جنتاپارٹی کی حکومت ہے۔

انہوں نے کہا کہ یو پی میں یوگی آدتیہ ناتھ کی حکومت ہے اور حکومت کی ہدایت پر وہاں علی گڑھ مسلم یونیورسٹی پر پولیس نے یلغار کی، ہوسٹل میں آگ لگائی، پولیس نے گاڑیاں توڑیں، طلبا کو گرفتار کرکے ان کی ہڈیاں توڑیں، اسی طرح دہلی میں جہاں پولیس براہ راست وزیر داخلہ امیت شاہ کے ماتحت ہے، جامعہ ملیہ اسلامیہ میں بھی طلبا پر پولیس حملہ آور ہوئی، لائبریری میں توڑ پھوڑ کی۔ جواہر لعل نہرو یونیورسٹی میں بھی طلبا اور اساتذہ پر نقاب پوش غنڈوں کے ذریعے قاتلانہ حملے کرائے گئے اور آج تک کسی بھی غنڈے کو گرفتار نہیں کیا گیا۔

ڈاکٹڑ بصیر احمد خاں نے کہا کہ ڈنڈے اور لوہے کی راڈ لیکر بڑی تعداد میں غنڈے یونیورسٹی میں داخل ہوئے جس میں اکھل بھارتیہ ودیارتھی پریشد کے لڑکے اور لڑکیوں کی پہچان بھی ہوچکی ہے لیکن پولیس ان کو پکڑنے کی بجائے الٹا وہاں کی طلبا یونین کی صدر کو ملزم بنارہی ہے۔ جبکہ اسے شدید طور سے زخمی کیا گیا تھا۔ یہی نہیں بلکہ تشدد ان ریاستوں میں ہوا جہاں بی جے پی سرکار ہے۔ یو پی میں دو درجن لوگ شہید کئے گئے اور کرناٹک میں تین۔ پورے ملک میں کروڑوں لوگ مظاہرہ کررہے ہیں لیکن گولیاں صرف بی جے پی حکومت میں چلائی گئیں۔

محمد ادیب نے کہا کہ حکومت ان یونیورسٹیوں میں ہوئے نقصان کا معاوضہ ادا کرے اور قصورواروں پولیس اہلکاروں اور غنڈوں کے خلاف کارروائی کرے۔ طلبا اپنا ایجی ٹیشن سی اے اے ، این آر سی اور آبادی رجسٹر کے خلاف پرامن طور سے جاری رکھیں گے۔ پروفیسر بصیر احمد خاں نے کہا کہ علی گڑھ کے ایک بی جے پی لیڈر نے تقریر میں کہا کہ مودی اور یوگی مردہ باد جو کہے گا اسے میں زندہ دفن کردوں گا۔

اسی طرح بنگال بی جے پی صدر گھوش نے کہا کہ ہم نے بی جے پی حکومت میں مظاہرہ کرنے والوں کو کتوں کی طرح مارا اور الٹا ان پر ہی مقدمات قائم کردیئے۔ ان بیانات سے سنگھ پریوار کی ذہنیت اور ان کے سنسکار کا پتہ چلتا ہے۔ دونوں لیڈروں نے کہا کہ وائس چانسلر کو طلبا کا اعتماد جیتنا چاہئے اور یونیورسٹی میں تعلیمی ماحول جاری رہنا چاہئے۔ انہوں نے طلبا اور شاہین باغ کی بہادر خواتین کے جذبے کو سراہتے ہوئے ان کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا۔

ایک نظر اس پر بھی

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

ملک کے مختلف حصوں میں جھلسا دینے والی گرمی، گزشتہ برس کے مقابلے اس سال گرمی زیادہ

   ملک کے مختلف حصوں میں گرمی کی شدت میں روزبروزاضافہ ہوتاجارہا ہے۔ بدھ کوملک کے مختلف حصوں میں شدید گرمی رہی ۔ اس دوران قومی محکمہ موسمیات کا کہنا  تھا کہ ملک کے کچھ حصوںمیں ایک ہفتے تک گرم لہریں چلیں گی ۔  بدھ کو د ن بھر ملک کی مختلف ریاستوں میں شدید گرم  لہر چلتی رہی  جبکہ ...

وزیر اعلیٰ کیجریوال کو جیل سے حکومت چلانے کے لیے سہولیات درکار، دہلی ہائی کورٹ میں عرضی دائر

شراب پالیسی معاملہ میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے ذریعے گرفتار وزیر اعلی اروند کیجریوال کو حراست سے حکومت چلانے کے لیے تمام سہولیات مہیا کرانے کی وکالت کرتے ہوئے دہلی ہائی کورٹ میں ایک عرضی داخل کی گئی ہے۔ وکیل شری کانت پرساد کے ذریعہ دائر کردہ پی آئی ایل میں وزیر اعلیٰ کو ...

انتخابی بانڈ نے بی جے پی کا بینڈ بجا دیا ہے:اکھیلیش یادو

سماج وادی پارٹی نے لوک سبھا انتخابات میں قلعہ فتح کرنے کے لیے کمر کس لی ہے۔ جیسے جیسے انتخابات کی تاریخیں قریب آ رہی ہیں، رہنماؤں کی ریلیوں میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ سماجوادی پارٹی صدر اور یوپی کے سابق وزیر اعلی اکھیلیش یادو نے بدھ یعنی17 اپریل کو مراد آباد میں ایک انتخابی ...

مودی حکومت آزاد ہندوستان کے سب سے بڑے گھوٹالے کو چھپانے کی کوشش کر رہی: کانگریس

کانگریس نے الیکٹورل بانڈ گھوٹالہ سے متعلق سوشل میڈیا پوسٹس کو حذف کرنے سے متعلق الیکشن کمیشن کی ہدایت پر سخت اعتراض کیا ہے۔ کانگریس نے کہا ہے کہ مودی حکومت آزاد ہندوستان کے سب سے بڑے گھوٹالے کو چھپانے کی کوشش کر رہی ہے۔ نئی دہلی میں کانگریس صدر دفتر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب ...