کمٹہ - ہوناور حلقہ کے سابق رکن اسمبلی ڈاکٹرایم پی کرکی انتقال کر گئے

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 19th October 2021, 7:28 PM | ساحلی خبریں |

ہوناور 19/ اکتوبر (ایس او نیوز) ہوناور حلقہ سے دو مرتبہ  رکن اسمبلی منتخب ہونے اور فی الحال ایس ڈی ایم کالج کے صدر کے بطور خدمات انجام دے رہے  ڈاکٹرایم پی کرکی (89 سال) انتقال کر گئے۔    ڈاکٹر کرکی بی جے پی بننے سے قبل جن سنگھ کے رکن تھے اور بی جے پی تشکیل پانے کے بعد اس کے مشکل ترین دور میں وہ 18 سال تک پارٹی کے ضلع صدر رہے ۔ ایک مرتبہ ریاستی سیکریٹری کے طور پر بھی انہوں نے خدمات انجام دی ہیں ۔ 

سال 1983 اور 1994 میں وہ کمٹہ ہوناور حلقہ سے رکن اسمبلی منتخب ہوئے ۔  انہیں ایس ڈی کالج ذمہ دار کے بطور 40 سال تک تعلیمی میدان میں  خدمات انجام دینے کا اعزاز حاصل رہا ہے ۔

 ڈاکٹر کرکی کے انتقال پر رکن اسمبلی دینکر شیٹی، سنیل نائک ، بی جے پی تعلقہ صدر راجیش بھنڈاری، پٹن پنچایت صدر شیورام میستا اور دیگر شخصیات نے اپنے دکھ  کا اظہار کرتے ہوئے ان کے اہل خانہ کے ساتھ ہمدردی جتائی ہے ۔ 

ایک نظر اس پر بھی

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...

اُتر کنڑا میں نریندرا مودی  کا دوسرا دورہ - سرسی میں ہوگا اجلاس - کیا اس بار بھی اننت کمار ہیگڑے پروگرام میں نہیں ہوں گے شریک ؟

لوک سبھا الیکشن میں بی جے پی امیدوار کی تشہیری مہم کے طور وزیر اعظم نریندرا مودی ریاست کرناٹکا کا دورہ کر رہے ہیں جس کے تحت 28 اپریل کو وہ سرسی آئیں گے ۔ یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم نریندرا مودی نے اسمبلی الیکشن کے موقع پر اتر کنڑا کا دورہ کیا تھا ۔

دکشن کنڑا میں آج ختم ہو رہی عام تشہیری مہم - نافذ رہیں گے امتناعی احکامات - شراب کی فروخت پر رہے گی پابندی

دکشن کنڑا کے ڈپٹی کمشنر مولئی موہیلن کی طرف سے جاری کیے گئے احکامات کے مطابق لوک سبھا الیکشن سے متعلق عوامی تشہیری مہم اور اجلاس وغیرہ کی مہلت آج شام بجے ختم ہو جائے گی جس کے بعد 48 گھنٹے کا 'سائلینس پیریڈ' شروع ہو جائے گا ۔

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

ووٹنگ کے لئے خلیجی ممالک سے لوٹ آئے تیس ہزار سے زائد ملیالیس ؛ گلف کی مختلف جماعتوں پر لگی ہیں بھٹکل اور اُترکنڑا کے ووٹروں کی نگاہیں

ملک میں لوک سبھا کے  دوسرے مرحلہ  کے  انتخابات  جمعہ  26 اپریل کو ہونے والے ہیں ، جس میں  پڑوسی ضلع اُڈپی، مینگلور اور پڑوسی ریاست کیرالہ شامل ہیں۔ مگر اس بار  مودی حکومت سے ناراض   اور ملک میں جمہوری کو اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے  کیرالہ کے تیس ہزار افراد صرف ووٹنگ کےلئے ...