بنگلورو کا نگران کار وزیر بننے کے معا ملہ میں جھگڑے کا اعتراف، عمر اور تجربہ میں اشوک کے مقابل میں سینئر ہوں: ریاستی وزیر وی سومنا

Source: S.O. News Service | Published on 4th August 2021, 11:14 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،4؍اگست(ایس او  نیوز)رکن اسمبلی وسابق ریاستی وزیر وی سومنا نے کہاکہ یہ سچ ہے کہ بنگلورونگران کار وزیر بننے کے معا ملہ کو لے کر آر اشوک کے ساتھ تکرار ہو ئی تھی۔ انہوں نے بتا یا کہ ان کے اور آر اشوک کے درمیان کسی قسم کے اختلافات نہیں ہیں۔ایڈی یورپاکے وزیر اعلیٰ کے عہدہ سے مستعفی ہو نے سے قبل وہ اور اشوک نے ایڈی یو رپا سے ملاقات کر کے بنگلورو کے نگران کار وزیر بننے کے معا ملہ کو لے کر بات چیت کی تھی۔

سومنا نے کہا کہ بنگلور کسی کی جائیدادا نہیں ہے،لیکن شہر کا نگران کار وزیر بننے کے لئے سب سے زیادہ وہ اہل ہیں۔عمر اور تجربہ میں وہ اشوک سے کافی آگے ہیں۔جس وقت وہ بنگلور کے نگران کار بنے تھے اس وقت اشوک وزیر بھی نہیں تھے۔انہوں نے بتا یا کہ کابینہ میں شامل کرناہے یا نہیں اس کا فیصلہ وزیر اعلیٰ بسواراج بو مئی کریں گے۔انہوں نے وزیر بننے کے لئے ایڈی یو رپا پر دباؤ نہیں ڈالا تھا اس مر تبہ بھی وہ بومئی پر کسی بھی طرح کا دباؤ نہیں ڈا لا ہے۔

انہوں نے بتا یاکہ انہوں نے شہر کی مجموعی ترقی کے لئے کئی خدمات انجام دی ہیں اور کئی ترقیاتی کاموں کو تکمیل تک پہنچا یا ہے۔ سومنا نے بتا یا کہ وزیر اعلیٰ بومئی ان کے قریبی ساتھی ہیں۔ دونوں نے30سال تک ایک ساتھ کام کیا ہے۔ ان کے تعلقات بسواراج بومئی کے والد ایس آر بومئی سے بھی تھے۔انہو ں نے بتا یاکہ اشوک کی جانب سے ہو ئی جلدبازی کے کاموں کے خلاف انہوں نے ناراضگی جتا ئی تھی۔ اشوک کو اپنی حدود میں رہ کر کام کرنا ہوگا۔بنگلوور کا نگران کار وزیر بننے کے لئے بومئی کے سامنے کو ئی شرط نہیں رکھی ہے۔سب سے پہلے وہ پارٹی کے ایک ایماندار کارکن ہیں اور وہ ڈسپلن کو کافی اہمیت دیتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ اشوک کو فون پر رابط کرنے پر انہیں نے کال کو ریسو نہیں کی۔

سابق ریاستی وزیر سومنا نے بتا یا کہ ان کی پارٹی میں 75سال سے زیادہ عمر کے لیڈران کو کوئی بھی عہدہ نہیں دیا جا ئے گا اور ٹکٹ بھی نہیں ملے گا۔ایسے لیڈران کوپارٹی کو مزید مضبوط و مستحکم کر نے کے لئے اپنے مشورے اور تجاویز پیش کرنے کی ذمہ داری دی گئی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔