قرنطینہ کی مدت میں کمی ، حکومت کی سنگین غلطی : یو ٹی قادر

Source: S.O. News Service | Published on 2nd June 2020, 11:58 AM | ساحلی خبریں |

منگلورو، 2؍ مئی (ایس او نیوز ) رکن اسمبلی یوٹی قادر نے قرنطینہ کی مدت کم کرنے ریاستی حکومت کے فیصلے کی مذمت کی اور دیگر ریاستوں سے آنے والوں کو لازمی طور پر قرنطینہ کرنے کا مطالبہ کیا۔

اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے قادر نے کہا کہ چوں کہ ضلع انتظامیہ نے قرنطینہ کی مدت میں کمی کردی، اُلال حلقہ میں دوسری ریاست سے واپس شخص اب حال ہی میں کورونا مثبت پایا گیا۔ یہی وجہ کہ کاپی کاڈ میں ایک مخصوص علاقہ کو اب سرگرم کنٹین منٹ زون قرار دیاگیا۔ اگر ضلع انتظامیہ نے اسے مکمل قرنطینہ مدت کی تکمیل کے بعد جانے دیا ہوتا تو کاپی کاڈ کے عوام کو پریشانی نہیں ہوتی ۔ حکومت لاک ڈاؤن میں نرمی اور قرنطینہ کی مدت میں کمی کرنے کی سنگین غلطی کررہی ہے۔

یو ٹی قادر نے حکومت سے دیگر ریاستوں سے آنے والوں کو لازمی طور پر قرنطینہ کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔ کچھ معائنوں سے دستبرداری اور قرنطینہ کی مدت میں کمی کا حکومت کا اقدام درست نہیں ہے کیوں کہ یہ دیگر افراد میں غیر ضروری تناؤ پیدا کرتا ہے۔ حکومت نے تقریباً ڈھائی ماہ تک لاک ڈاؤن نافذ کیا۔ اب اس نے تمام رہنمایا نہ خطوط میں نرمی کی اور وائرس کے پھیلنے کی راہ ہموار کررہی ہے۔ حکومت غلطیاں کررہی ہیں ، اسے کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے مناسب اقدامات کرنے چاہئے۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

اتر کنڑا لوک سبھا سیٹ کے لئے میدان میں ہونگے 13 امیدوار

ضلع اتر کنڑا کی لوک سبھا سیٹ کے لئے پرچہ نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ تک کسی بھی امیدوار نے اپنا پرچہ واپس نہیں لیا جس کے بعد قطعی فہرست کے مطابق جملہ 13 امیدوار مقابلے کے لئے میدان میں رہیں گے ۔  اس بات کی اطلاع  ڈسٹرکٹ الیکشن آفسر اور اُترکنڑاڈپٹی کمشنر گنگوبائی مانکر نے ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے نوجوان کی نعش برآمد؛ سینکڑوں لوگ ہوئے جنازے میں شامل

  اتوار شام کو سوڈی گیدے سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے حافظ کاشف ندوی ابن اسماعیل رکن الدین کی نعش بالاخر رات کے آخری پہر قریب 4:20   کو سمندر سے برآمد کرلی گئی اور بھٹکل سرکاری اسپتال میں پوسٹ مارٹم و دیگر ضروری کاغذی کاروائیوں اور میت کی آخری رسومات وغیرہ  کے بعد صبح ...

کاروار کے قریب جوئیڈا کی کالی ندی میں غرق ہوکر ایک ہی خاندان کے چھ لوگوں کی موت؛ بچی کو بچانے کی کوشش میں دیگر لوگوں نے بھی گنوائی جان

چھوٹی بچی کوکالی ندی میں ڈوبنے سے بچانے کی کوشش میں ایک ہی خاندان کے چھ لوگ ایک کے بعد ایک غرق ہوکر جاں بحق ہوگئے، واردات کاروار سے قریب  80 کلو میٹر دور جوئیڈا  تعلقہ کے اکوڈا نامی دیہات میں اتوار شام کو پیش آئی۔

اتر کنڑا میں 3 مہینوں میں ہوا 13 ہزار ووٹرس کا اضافہ 

اتر کنڑا لوک سبھا حلقے میں الیکشن کے لئے ابھی بس چند دن رہ گئے ہیں اور اس انتخاب میں حق رائے دہی استعمال کرنے والوں کی قطعی فہرست تیار کر لی گئی ہے ، جس کے مطابق اس وقت اس حلقے میں 16.41 لاکھ ووٹرس موجود ہیں ۔