کوروناکے سبب سابق وزیر کرناٹک کے بی شان اپا کا انتقال

Source: S.O. News Service | Published on 10th May 2021, 4:24 PM | ریاستی خبریں |

    گلبرگہ، 10/مئی(ایس او نیوز/شاکر ایم اے حکیم)سابق وزیر کرناٹک و سابق رکن راجیہ سبھا و رکن قانون ساز کونسل کملار بھیمشاناپا (کے بی شان اپا) کا کورونا کے سبب انتقال ہوگیا۔ وہ گزشتہ چار دنوں سے گلبرگہ شہر کے جمس ہاسپٹل میں زیر علاج تھے۔اتوار کے دن شام چار بجے ان کا انتقال ہوگیا۔

16مئی 1938انکی تاریخ پیدائش تھی اور وہ 84برس کے تھے۔ ان کاتعلق پیشہء تدریس سے تھے لیکن عوام کی خدمت کے مقصد سے وہ سیاست میں داخل ہوئے تھے۔ وہ ہر کسی سے نہایت خوش اخلاقی کے ساتھ اور نرمی کے ساتھ پیش آتے تھے۔ ان کے پسماندگان میں دو فرزندان اور دو دختران شامل ہیں۔

حلقہ اسمبلی شاہ آباد سے وہ دو بار بطور رکن اسمبلی اور ایک بار بحیثیت رکن راجیہ سبھا کے علاوہ سابق شیف منسٹرجے ایچ پاٹل کے دور وزارت میں وہ بحیثیت وزیر آبکاری خدمات انجام دے چکے ہیں۔ سال 2012 میں بی جے پی کے سرگرم رکن کی حیثیت سے بھی انھوں نے خدمات انجام دی تھیں لیکن گزشتہ پارلیمانی انتخابات میں وہ بی جے پی کو چھوڑ کرممتاز کانگریسی قائد ڈاکٹر ملیکارجن کھرگے کی تائید میں کانگریس میں شامل ہوگئے تھے۔ 

ایک نظر اس پر بھی

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...