آئی این ایل ڈی کے سابق ممبر اسمبلی راؤ بہادر نے تھاما کانگریس کا دامن، دپیندر ہڈا کی نامزدگی میں ہوں گے شامل

Source: S.O. News Service | By Jafar Sadique Nooruddin | Published on 21st April 2019, 11:13 PM | ملکی خبریں |

بھیوانی: 21 /اپریل(ایس اونیوز /آئی این ایس انڈیا)جنوبی ہریانہ کے قدآور لیڈر اور انیلو کے سابق ممبر اسمبلی راؤ بہادر سنگھ نے اتوار کو کانگریس پارٹی کا دامن تھام لیا۔راؤ بہادر سنگھ نے آج بتایا کہ 22 اپریل کو روہتک میں ایم پی دپیندر ہڈا کی نامزدگی کے موقع پر وہ اپنے 5000 حامیوں کے ساتھ موجود رہیں گے۔کانگریس صدر راہل گاندھی اور بھوپندر سنگھ ہڈا کی قیادت میں یقین ظاہر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کانگریس پارٹی ہی واحد ایسی پارٹی ہے جو معاشرے کے تمام طبقات کو ساتھ لے کر ہمہ جہتی ترقی کی پالیسی پر چلتی ہے اور انہی پالیسیوں اور قیادت سے متاثر ہو کر انہوں نے کانگریس پارٹی میں شامل ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔راؤ بہادر سنگھ سال 2009 میں نانگل چودھری اسمبلی سے ممبر اسمبلی بنے تھے۔2014 میں وہ بھیوانی مہندرگڑھ سے انیلو کے لوک سبھا امیدوار بھی رہے۔اس انتخاب میں انہیں 275168 ووٹ ملے اور وہ دوسرے نمبر پر رہے۔انہوں نے کہا کہ بی جے پی نے جھوٹے وعدے کرکے ملک اور ریاست میں اقتدار حاصل کیا اور 5 سال گزرنے کے باوجود ایک بھی وعدہ پورا نہیں کیا، بلکہ بی جے پی کے عوام مخالف فیصلوں کی وجہ سے سماج کا ہر طبقہ ناراض ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

مدھیہ پردیش اور مرکز کی بی جے پی حکومت خاتون، نوجوان اور کسان مخالف: جیتو پٹواری

 مدھیہ پردیش میں لوک سبھا انتخابات کی مہم زور پکڑ رہی ہے۔ کانگریس قائدین کی موجودگی میں شہڈول پارلیمانی حلقہ کے امیدوار پھندے لال مارکو اور منڈلا کے امیدوار اومکار سنگھ مرکام نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ اس موقع پر کانگریس لیڈروں نے کہا کہ ریاستی اور مرکزی حکومتیں ...

عدلیہ کی سالمیت کو خطرہ قرار دیتے ہوئے 600 وکلا کا چیف جسٹس آف انڈیا کو مکتوب

عدالتی سالمیت کے خطرے کے حوالے سے ہندوستان بھر کے ۶۰۰؍ وکلاء جن میں ایڈوکیٹ ہریش سالوے اور بار کونسل آف انڈیا کے چیئرمین منن کمار شامل ہیں نے چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچڈ کو مکتوب لکھا ہے۔ وکلاء نے ’’مفاد پرست گروہ‘‘ کی مذمت کی ہے جو عدالتی عمل میں ہیرا پھیری، عدالتی ...

ملک کی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں!

ملک کے خزانے کا حساب و کتاب رکھنے والی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔ یہ انکشاف انہوں نے خود ہی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی صدر جے پی نڈا نے مجھ سے لوک سبھا الیکشن لڑنے کے بارے میں پوچھا تھا مگر انہوں نے انکار کر دیا کیونکہ ان کے پاس الیکشن ...

مہوا موئترا نے ای ڈی کے سمن کو کیا نظر انداز، کرشنا نگر میں چلائیں گی انتخابی مہم

 ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر مہوا موئترا نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کرشنا نگر لوک سبھا حلقہ میں انتخابی مہم چلائیں گی۔ انہیں دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...