کلکتہ کارپوریشن کے سابق میئر اپنی خاتون دوست پر مہربان ،تمام جائداد نام کردی

Source: S.O. News Service | Published on 17th June 2021, 11:23 AM | ملکی خبریں |

کلکتہ، 17؍ جون (ایس او نیوز؍ایجنسی) کلکتہ کارپوریشن کے سابق میئر شوبھن چٹرجی کے ذریعہ اپنی تمام جائداد کا مالکانہ حق اپنی خاتون دوست بیساکھی بنرجی کو دینے کی خبر عا م ہونے ک بعد ان کی اہلیہ رتنا چٹرجی کے بھائی نے شوبھن چٹرجی کو نوٹس دیا ہے کہ وہ اگلے 7دنوں میں گول پارک میں واقع فلیٹ کو خالی کر دیں ۔

جمائی ششٹی کے موقع پر بیساکھی بنرجی نے اپنے فیس بک پروفائل پر اپنے نام کے ساتھ شوبھن کا نام بھی شامل کیا ہے۔ بیساکھی نے بتایا کہ کلکتہ کے سابق میئر شوبھن چٹرجی نے تمام منقولہ اور غیر منقولہ جائیدادوں کی اٹارنی ان کے نام کردی ہے ۔یہاں تک اس گھر کی اٹارنی بھی ان کے نام کردی ہے جس گھر میں شوبھن کی اہلیہ رتنا چٹرجی رہتی ہیں ۔

اس کے بعد ہی رتنا چٹرجی کے بھائی نے گول پارک میں واقع فلیٹ جس میں شوبھن چٹرجی اپنی خاتون دوست بیساکھی بنرجی کے ساتھ رہتے ہیں اس فلیٹ کو سات دنوں میں خالی کرنے کا نوٹس دیا ہے ۔شوبھن چٹرجی نے کہا کہ میں ایک عرصے سے اس فلیٹ میں مقیم ہوں ، معاہدے کے مطابق اس فلیٹ کا کرایہ دے رہا ہوں ،میں غیر قانونی طور پر کبھی بھی اس فلیٹ میں نہیں رہا ۔جس گھر میں رتنا چٹرجی رہتی ہیں وہ میر ا ہے اور وہ اب بیساکھی بنرجی کے نام کیا جارہا ہے اور رجسٹرڈ ہونے کا عمل جاری ہے۔

شوبھن چٹرجی نے کہا ہے کہ رتنا کا بھائی میری زمین پر گودام بنارہا ہے اور اس کا کرایہ بھی نہیں دے رہا ہے ۔

شوبھن چٹرجی کا نام اپنے فیس بک پروفائل میں شامل کرنے پر وضاحت پیش کرتے ہوئے بیساکھی بنرجی نے کہا کہ شوبھن چٹرجی سوشل میڈیا کا استعمال نہیں کرتے ہیں ۔لیکن سوشل میڈیا پر اہنے خیالات کا اظہارکرنے کا بہترین ذریعہ ہے ۔شوبھن چٹرجی میرے فیس بک پر انحصار کرتے ہیں اس لئے ہم نے ان کے نام کو اپنے نام کے ساتھ منسلک کردیا ہے ۔ساتھ ہی انہوں نے اپنے فیس بک پروفائل تصویر میں ایک ایسی تصویر لگائی ہے جس میں دونوں ایک دوسرے کو دیکھ رہے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

ملک کے مختلف حصوں میں جھلسا دینے والی گرمی، گزشتہ برس کے مقابلے اس سال گرمی زیادہ

   ملک کے مختلف حصوں میں گرمی کی شدت میں روزبروزاضافہ ہوتاجارہا ہے۔ بدھ کوملک کے مختلف حصوں میں شدید گرمی رہی ۔ اس دوران قومی محکمہ موسمیات کا کہنا  تھا کہ ملک کے کچھ حصوںمیں ایک ہفتے تک گرم لہریں چلیں گی ۔  بدھ کو د ن بھر ملک کی مختلف ریاستوں میں شدید گرم  لہر چلتی رہی  جبکہ ...