بی جے پی کے سابق رکن اسمبلی وی این پاٹل کی کانگریس میں شمولیت

Source: S.O. News Service | Published on 17th December 2022, 12:44 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو، 17؍دسمبر (ایس او نیوز)یلا پور کے سابق رکن اسمبلی،بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے وی این پاٹل اور بی جے پی کے ایک اور لیڈر سرینواس بھٹ نے جمعرات کے روز کے کرناٹک پردیش کانگریس کمیٹی (کے پی سی سی)صدر ڈی کے شیو کمار اور سابق وزیر اعلیٰ سدارامیا کی موجودگی میں کانگریس پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی۔

کے پی سی سی دفتر میں ایک اخباری کانفرنس کے دوران ان دونوں رہنماؤں کو پارٹی کا پرچم دے کر قائدین نے کانگریس میں خیرمقدم کیا۔ شیو کمار نے کہا کہ وی این پاٹل نے ہمارے ساتھ اسمبلی میں کام کیا ہے۔ جس وقت صدر ہند ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام نے مشترکہ ایوان سے خطاب کیا تھا اس وقت پاٹل کو بہترین رکن اسمبلی کا اعزاز دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ پاٹل کے والد بلاک کانگریس صدر رہ چکے ہیں اور پاٹل بھی کافی عرصے تک کانگریس سے وابستہ رہے بعد میں بی جے پی میں شامل ہو گئے تھے۔

انہوں نے کہا کہ آپریشن کمل کے ذریعے کانگریس چھوڑ کر بی جے پی میں شامل ہوئے اراکین اسمبلی اور وزراء کے حلقوں میں بڑی تعداد میں کارکن کانگریس میں لوٹ رہے ہیں۔ شیو کمار نے کہا کہ دو اور بی جے پی قائدین آج کانگریس میں شامل ہونے والے تھے لیکن ان کی صحت خراب ہونے کے سبب شمولیت کا پروگرم ملتوی کر دیا گیا ہے۔ آنے والے دنوں میں ہر اسمبلی سے ایک ایک رہنما کو کانگریس میں شامل کر لیا جائے گا۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔

لوک سبھا انتخاب 2024: کرناٹک میں کانگریس کو حاصل کرنے کے لیے بہت کچھ ہے

کیا بی جے پی اس مرتبہ اپنی 2019 لوک سبھا انتخاب والی کارکردگی دہرا سکتی ہے؟ لگتا تو نہیں ہے۔ اس کی دو بڑی وجوہات ہیں۔ اول، ریاست میں کانگریس کی حکومت ہے، اور دوئم بی جے پی اندرونی لڑائی سے نبرد آزما ہے۔ اس کے مقابلے میں کانگریس زیادہ متحد اور پرعزم نظر آ رہی ہے اور اسے بھروسہ ہے ...