سابق وزیر قانون اور معروف وکیل شانتی بھوشن کا 97 سال کی عمر میں انتقال

Source: S.O. News Service | Published on 31st January 2023, 9:19 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،31؍جنوری (ایس او نیوز؍ایجنسی) مشہور و معروف وکیل اور سابق وزیر قانون شانتی بھوشن کا طویل علالت کے بعد منگل کے روز انتقال ہو گیا۔ انھوں نے 31 جنوری کی شام تقریباً 7 بجے اپنی رہائش پر ہی آخری سانس لی۔ ان کی عمر 97 سال تھی اور کافی دنوں سے بیمار چل رہے تھے۔ قابل ذکر ہے کہ مشہور وکیل اور سماجی کارکن پرشانت بھوشن ان کے بیٹے ہیں۔

شانتی بھوشن نے مورارجی دیسائی کابینہ میں 1977 سے 1979 تک ہندوستان کے وزیر قانون کی شکل میں کام کیا تھا۔ انھوں نے الٰہ آباد ہائی کورٹ میں ایک مشہور معاملے میں راج نارائن کی نمائندگی کی تھی، جس کے نتیجہ کار 1974 میں اندرا گاندھی کو وزیر اعظم عہد سے ہٹنا پڑا تھا۔ شانتی بھوشن مفاد عامہ سے جڑے ہوئے کئی اہم ایشوز اٹھانے کے لیے مشہور رہے اور بدعنوانی کے خلاف وہ ہمیشہ بے خوف آواز اٹھاتے رہے۔

1980 میں شانتی بھوشن نے این جی او ’سنٹر فار پبلک انٹریسٹ لٹیگیشن‘ قائم کیا جس نے سپریم کورٹ میں کئی اہم مفاد عامہ عرضیاں داخل کی ہیں۔ 2018 میں انھوں نے سپریم کورٹ میں عرضی داخل کر ’ماسٹر آف روسٹر‘ سسٹم میں تبدیلی کا مطالبہ کیا تھا۔ شانتی بھوشن کانگریس (او) اور بعد میں جنتا پارٹی کے رکن رہے تھے۔ وہ اپنی سیاسی زندگی کے دوران راجیہ سبھا رکن بھی تھے۔ 1980 میں بی جے پی میں شامل ہو گئے تھے اور 1986 میں بی جے پی سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ وہ اپنے بیٹے پرشانت بھوشن کے ساتھ 2012 میں عام آدمی پارٹی کے بانی اراکین میں سے تھے، حالانکہ بعد میں وہ عآپ سے بھی الگ ہو گئے تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

ممبئی میں ڈی آر آئی کی بڑی کارروائی، 10 کروڑ روپئے کا غیر ملکی سونا ضبط، چار گرفتار

ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (ڈی آر آئی) نے ممبئی میں سونے کی اسمگلنگ کے ایک بڑے ریکیٹ کا پردہ فاش کیا ہے۔ ایک سرچ آپریشن کے دوران ڈی آر آئی نے 10.48 کروڑ روپئے کا سونا، چاندی، نقدی اور کئی مہنگے سامان ضبط کیے ہیں جبکہ دو افریقی شہریوں کے ساتھ چار لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔

کانگریس کے منشور سے مودی گھبرا گئے ہیں، ذات پر مبنی مردم شماری کو کوئی طاقت نہیں روک سکتی: راہل گاندھی

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے دہلی کے جواہر بھون میں ’ساماجک نیائے سمیلن‘ سے خطاب کیا۔ اس خطاب میں انہوں نے پی ایم مودی اور بھارتیہ جنتا پارٹی پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ خود کو ’دیش بھکت‘ کہتے ہیں وہ 90 فیصد لوگوں کے لیے ’نیائے‘ (انصاف) کو یقینی بنانے والی ذات ...

اجیت پوار اور ان کی اہلیہ کو مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹو بینک گھوٹالہ کیس میں ’کلین چٹ‘ مل گئی

 مہاراشٹر کے ڈپٹی سی ایم اجیت پوار اور ان کی اہلیہ سنیترا کو بڑی راحت ملی ہے۔ اقتصادی جرائم ونگ نے مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹیو بینک گھوٹالے میں ان دونوں کو کلین چٹ دے دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ان کے بھتیجے روہت پوار سے وابستہ کمپنیوں کو بھی کلین چٹ دے دی گئی ہے۔

ای وی ایم-وی وی پیٹ معاملہ: ’ڈیٹا کتنے دنوں تک محفوظ رکھتے ہیں‘؟ الیکشن کمیشن سے سپریم کورٹ کا سوال

ای وی ایم- وی وی پیٹ معاملے پر سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے مزید وضاحت طلب کی ہے۔ ان وضاحتوں پر عدالت نے الیکشن کمیشن کے عہدیدار سے دوپہر 2 بجے تک جواب دینے کے لیے کہا ہے۔ سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے دریافت کیا کہ مائیکرو کنٹرولر کنٹرول یونٹ میں ہے یا وی وی ...

کانگریس و دیگر اپوزیشن پارٹیوں کی شکایت کے بعد الیکشن کمیشن کا پی ایم مودی کے بیان کی جانچ کا اعلان

راجستھان کے بانسواڑہ میں پی ایم مودی کے مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز بیان پر ملک و بیرونِ ملک ہو رہی شدید تنقید کے بعد الیکشن کمیشن نے اس کے جانچ کا اعلان کیا ہے۔ الیکشن کمیشن ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی تقریر سے متعلق شکایت موصول ہوئی ہیں اور وہ شکایات کمیشن کے زیر غور ہیں۔ ...