کیرالہ کے سابق وزیر کے. ٹی. جلیل ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ پہنچے

Source: S.O. News Service | Published on 3rd August 2021, 11:29 PM | ملکی خبریں |

ملپورم،3؍اگست (ایس او نیوز؍ایجنسی) پہلی پینارائی وجین حکومت (21-2016) میں وزیر برائے اعلیٰ تعلیم رہے کے. ٹی. جلیل، جنھیں ایک معاملہ میں 13 اپریل کو لوک آیُکت کے فیصلے کے بعد عہدہ چھوڑنا پڑا تھا، اب عدالت عظمیٰ کا دروازہ کھٹکھٹایا ہے۔ کیرالہ ہائی کورٹ نے بھی لوک آیُکت کے فیصلے کو برقرار رکھا جس میں ان کے خلاف اقتدار کا غلط استعمال اور بھائی بھتیجہ واد میں ملوث ہونے کے معاملے میں فیصلہ سنایا تھا۔ جلیل کو واحد راحت یہ ملی کہ کیرالہ میں 6 اپریل کو اسمبلی الیکشن ختم ہونے کے بعد لوک آیُکت کا فیصلہ آیا۔

جلیل نے ملپورم کے تھوانور اسمبلی حلقہ سے جیت حاصل کی۔ لیکن جب وجین چنندہ کابینہ وزرا کے پاس بیٹھے تو جلیل کی بس چھوٹ گئی۔ حالانکہ جلیل نے منگل کو عدالت عظمیٰ کا دروازہ کھٹکھٹایا اور لوک آیُکت اور اس کے بعد کے ہائی کورٹ کے فیصلے پر غور کرنے کا مطالبہ کیا، جس میں سابقہ فیصلوں کو برقرار رکھا گیا تھا۔

اتفاق سے معاملہ 2018 میں جلیل کے ذریعہ تقرری سے متعلق ہے، جب انھوں نے اپنے قریبی رشتہ دار کو ایک ریاست کی ملکیت والے کارپوریشن میں جنرل منیجر کی شکل میں تعینات کیا تھا۔ جلیل نے اپنے قریبی رشتہ دار کے. ٹی. ادیب کو اپنی وزارت کے تحت کیرالہ ریاست اقلیتی ڈیولپمنٹ فنانس کارپوریشن میں جنرل منیجر کی شکل میں اور تب سے انڈین یونین مسلم کے یوتھ برانچ- کانگریس کی قیادت والے یو ڈی ایف کے دوسرے سب سے بڑے معاون میں سے تھے۔

اسمبلی کے اندر اور باہر زبردست مخالفت کے بعد بھلے ہی جلیل نے اس بات کا دفاع کیا کہ تقرری سلسلہ وار تھی اور انھیں سی پی ایم کی حمایت بھی ملی، لیکن آخر میں ادیب نے عہدہ چھوڑ دیا اور اپنی بینکنگ ملازمت پر لوٹ آئے۔

ایک نظر اس پر بھی

ممبئی میں ڈی آر آئی کی بڑی کارروائی، 10 کروڑ روپئے کا غیر ملکی سونا ضبط، چار گرفتار

ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (ڈی آر آئی) نے ممبئی میں سونے کی اسمگلنگ کے ایک بڑے ریکیٹ کا پردہ فاش کیا ہے۔ ایک سرچ آپریشن کے دوران ڈی آر آئی نے 10.48 کروڑ روپئے کا سونا، چاندی، نقدی اور کئی مہنگے سامان ضبط کیے ہیں جبکہ دو افریقی شہریوں کے ساتھ چار لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔

کانگریس کے منشور سے مودی گھبرا گئے ہیں، ذات پر مبنی مردم شماری کو کوئی طاقت نہیں روک سکتی: راہل گاندھی

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے دہلی کے جواہر بھون میں ’ساماجک نیائے سمیلن‘ سے خطاب کیا۔ اس خطاب میں انہوں نے پی ایم مودی اور بھارتیہ جنتا پارٹی پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ خود کو ’دیش بھکت‘ کہتے ہیں وہ 90 فیصد لوگوں کے لیے ’نیائے‘ (انصاف) کو یقینی بنانے والی ذات ...

اجیت پوار اور ان کی اہلیہ کو مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹو بینک گھوٹالہ کیس میں ’کلین چٹ‘ مل گئی

 مہاراشٹر کے ڈپٹی سی ایم اجیت پوار اور ان کی اہلیہ سنیترا کو بڑی راحت ملی ہے۔ اقتصادی جرائم ونگ نے مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹیو بینک گھوٹالے میں ان دونوں کو کلین چٹ دے دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ان کے بھتیجے روہت پوار سے وابستہ کمپنیوں کو بھی کلین چٹ دے دی گئی ہے۔

ای وی ایم-وی وی پیٹ معاملہ: ’ڈیٹا کتنے دنوں تک محفوظ رکھتے ہیں‘؟ الیکشن کمیشن سے سپریم کورٹ کا سوال

ای وی ایم- وی وی پیٹ معاملے پر سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے مزید وضاحت طلب کی ہے۔ ان وضاحتوں پر عدالت نے الیکشن کمیشن کے عہدیدار سے دوپہر 2 بجے تک جواب دینے کے لیے کہا ہے۔ سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے دریافت کیا کہ مائیکرو کنٹرولر کنٹرول یونٹ میں ہے یا وی وی ...

کانگریس و دیگر اپوزیشن پارٹیوں کی شکایت کے بعد الیکشن کمیشن کا پی ایم مودی کے بیان کی جانچ کا اعلان

راجستھان کے بانسواڑہ میں پی ایم مودی کے مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز بیان پر ملک و بیرونِ ملک ہو رہی شدید تنقید کے بعد الیکشن کمیشن نے اس کے جانچ کا اعلان کیا ہے۔ الیکشن کمیشن ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی تقریر سے متعلق شکایت موصول ہوئی ہیں اور وہ شکایات کمیشن کے زیر غور ہیں۔ ...