بی جے پی میں شامل ہونے والے اسیم ارون پر اکھلیش یادو کا حملہ ’کیسے کیسے لوگ وردی میں چھپے بیٹھے تھے‘

Source: S.O. News Service | Published on 16th January 2022, 9:16 PM | ملکی خبریں |

لکھنؤ،16؍جنوری (ایس او نیوز؍ایجنسی) اتر پردیش میں اسمبلی انتخابات سے قبل سابق آئی پی ایس اسیم ارون کے بی جے پی کی رکنیت حاصل کرنے پر سماجوادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو نے سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ جو افسران پانچ سال تک بی جے پی کے لئے کام کر رہے تھے آج انہوں نے اپنی اصلیت ظاہر کر دی۔ انہوں نے کہا کہ وہ اس کی شکایت الیکشن کمیشن سے کریں گے۔

اسیم ارون کے بی جے پی میں شامل ہونے پر اکھلیش یادو نے تبصرہ کیا ’’بتائیے کیسے کیسے لوگ وردی میں چھپے بیٹھے تھے۔ ان لوگوں نے لگاتار ناانصافی کی اور اب انہیں حکومت سے انعام مل رہا ہے۔ یہ جہاں بھی انتخاب لڑیں گے، وہاں سے ان کی ضمانت ضبط ہوگی۔‘‘

انہوں نے کہا کہ ’’میں انتخابی کمیشن سے شکایت کروں گا کہ جو افسران پانچ سال تک حکومت کے ساتھ کام کر رہے ہیں ان پر کارروائی کی جائے۔ کیونکہ یہ لوگ بی جے پی کے لئے کام کر رہے ہیں۔ اگر الیکشن کمیشن ان افسران پر کارروائی نہیں کرے گا تو ہم نہیں مانیں گے کہ الیکشن کمیشن غیر جانبدار ہے۔‘‘ اکھلیش یادو نے کہا کہ وہ چار افسران کے بارے میں الیکشن کمیشن سے پہلے ہی شکایت کر چکے ہیں۔

قبل ازیں، بی جے پی کی رکینت حاصل کرنے والے اسیم ارون نے کہا کہ وہ وزیر اعظم نریندر مودی کی کرشمائی شخصیت اور وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کی کامیاب ایڈمنسٹریٹر والی صاف شبیہ سے متاثر ہوکر بی جے پی میں آئے ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ ارون کی وی آر ایس درخواست حال ہی میں حکومت کے ذریعہ منظور کئے جانے کے بعد 15جنوری کو ہی وہ سروس سے سبکدوش ہوئے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

ملک کے مختلف حصوں میں جھلسا دینے والی گرمی، گزشتہ برس کے مقابلے اس سال گرمی زیادہ

   ملک کے مختلف حصوں میں گرمی کی شدت میں روزبروزاضافہ ہوتاجارہا ہے۔ بدھ کوملک کے مختلف حصوں میں شدید گرمی رہی ۔ اس دوران قومی محکمہ موسمیات کا کہنا  تھا کہ ملک کے کچھ حصوںمیں ایک ہفتے تک گرم لہریں چلیں گی ۔  بدھ کو د ن بھر ملک کی مختلف ریاستوں میں شدید گرم  لہر چلتی رہی  جبکہ ...