"زندگی سے تنگ آ کر آخری سفر پر نکل رہا ہوں" لکھ کر پھندے سے لٹک گئے سابق سی بی آئی ڈائریکٹر اشونی کمار!

Source: S.O. News Service | Published on 7th October 2020, 10:12 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،7؍اکتوبر(ایس او نیوز؍ایجنسی) خودکشی کے بڑھتےو اقعات کے درمیان سابق سی بی آئی ڈائریکٹر اشونی کمار کے ذریعہ خودکشی کیے جانے کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔ میڈیا ذرائع سے موصول ہو رہی خبروں میں بتایا جا رہا ہے کہ اشونی کمار نے شملہ واقع اپنی رہائش گاہ پر پھندا لگا کر خودکشی کر لی۔ پولس ذرائع کا اس تعلق سے کہنا ہے کہ شملہ واقع براک ہاسٹ میں ان کی رہائش ہے جہاں لاش لٹکی ہوئی برآمد ہوئی ہے۔

اشونی کمار سابق سی بی آئی ڈائریکٹر ہونے کے ساتھ ساتھ ناگالینڈ کے گورنر بھی رہ چکے ہیں۔ انھوں نے یہ خوفناک قدم کیوں اٹھایا، اس سلسلے میں فی الحال کوئی حتمی جانکاری سامنے نہیں آئی ہے، لیکن ہندی نیوز پورٹل 'این ڈی ٹی وی' کی رپورٹ کے مطابق پولس کو جائے وقوع سے ایک خودکشی نوٹ برآمد ہوا ہے جس میں لکھا ہوا ہے کہ "زندگی سے تنگ آ کر اگلے سفر پر نکل رہا ہوں۔"

سابق آئی پی ایس افسر کی خودکشی سے ہر کوئی حیران و ششدر ہے۔ اس خودکشی واقعہ کی جانچ شملہ کے ایس پی موہت چاؤلہ کی قیادت میں پولس ٹیم کر رہی ہے۔ فی الحال پولس نے اس سلسلے میں کوئی تفصیلی جانکاری میڈیا کو نہیں دی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔

این سی پی – شردپوار نے جاری کیا اپنا انتخابی منشور، عورتوں کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ

این سی پی - شرد پوار نے لوک سبھا انتخابات کے لیے اپنا منشور جاری کر دیا ہے۔ اس منشور میں خواتین کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ایل پی جی سلنڈر کی قیمت کم کرنے کا بھی منشور میں وعدہ کیا گیا ہے۔ پارٹی نے اپنے منشور کا نام ’شپتھ پتر‘ (حلف نامہ) رکھا ہے۔

نریندر مودی ہار کے ڈر سے کانپ رہے ہیں۔ راہل گاندھی کا پی ایم مودی پر شدید حملہ

لوک سبھا انتخابات 2024 کے دوسرے مرحلے کی ووٹنگ کل (26 اپریل) کو ہونی ہے اور کل شام کو اس کی انتخابی مہم کا شور تھم گیا۔ اسی کے ساتھ تیسرے مرحلے کی تیاری بھی شروع ہو گئی ہے۔ مگر اس تیاری کے آغاز پر ہی کانگریس کے لیڈر راہل گاندھی نے پی ایم مودی پر شدید حملہ کیا ہے۔ راہل گاندھی نے کہا ہے ...