بی جے پی کو جھٹکا، سابق رکن اسمبلی شیام سنگھ رانا حامیوں سمیت آئی این ایل ڈی میں شامل

Source: S.O. News Service | Published on 17th October 2020, 8:36 PM | ملکی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

چنڈی گڑھ،17؍اکتوبر(ایس او نیوز؍ایجنسی) ہریانہ میں رادور سے بھارتی جنتا پارٹی(بی جے پی) کے سابق رکن اسمبلی شیام سنگھ رانا اپنے حامیوں سمیت آج پارٹی چھوڑ کر انڈین نیشنل لوک دل(آئی این ایل ڈی)میں شامل ہوگئے۔ شیام سنگھ رانا نے یہاں آئی این ایل ڈی سربراہ اور سابق وزیراعلیٰ اوم پرکاش چوٹالہ، پارٹی جنرل سکریٹری ابھے چوٹالہ، ریاستی صدر نافع سنگھ راٹھی کی موجودگی میں حامیوں سمیت پارٹی کا دامن تھاما۔

اس موقع پر شیام سنگھ نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وہ اب آئی این ایل ڈی کے ذریعہ رادورکے لوگوں کی زیادہ سے زیادہ خدمت کرنے کہ کوشش کریں گے۔انہوں نے دعویٰ کہا کہ آئی این ایل ہی کسان دوست پارٹی ہے۔انہوں نے مرکزی حکومت کے زرعی اصلاحات قانون کو کسانوں کے مفادات کے منافی بتایا۔

اس سے قبل شیام سنگھ رانا نے مرکز کے زرعی اصلاحات قوانین کے خلاف کسانوں کی تحریک کی حمایت کرتے ہوئے گزشتہ 30ستمبر کو بی جے پی سے استعفیٰ دے دیا تھا۔وہ سال 2007 سے 2020 تک بی جے پی میں رہے۔سال 2009 میں انہوں نے رادور سے بی جے پی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑا تھا اور ہارگئے تھے۔لیکن 2014 کے اسمبلی انتخابات میں وہ بی جے پی کے ٹکٹ پر الیکشن میں کامیاب ہوئے اور پارٹی کی حکومت کے چیف پارلیمانی سکریٹری رہے۔سال 2019 کے اسمبلی انتخابات میں پارٹی نے ان کا ٹکٹ کاٹ کر کرن دیو کمبوج کو دے دیا لیکن وہ الیکشن ہار گئے،کمبوج کی ہار کے بعد رانا پر پارٹی میں اندرون خانہ سازش کے الزام بھی لگے۔

ایک نظر اس پر بھی

'ریپبلک ٹی وی' کے ادارتی عملہ کے خلاف ایف آئی آر، ممبئی پولس کو بدنام کرنے کا الزام

ممبئی پولس نے آج ریپبلک ٹی وی کے متعدد ادارتی عملے کے خلاف محکمہ پولس کی بدنامی اور اشتعال انگیزی کے الزامات کے تحت ایف آئی آر درج کی ہے۔ این ایم جوشی مارگ پولس اسٹیشن میں ممبئی سی آئی ڈی کے اسپیشل برانچ میں تعنیات پولس سب انسپکٹر ششکانت پوار کی شکایت پر ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔

لاک ڈاؤن کے دوران مودی اور نتیش نے مہاجر مزدوروں کو بے سہارا چھوڑ دیا: راہل گاندھی

راہل گاندھی نے جمعہ کے روز سے بہار انتخابات کے لئے تشہیر کا آغاز کر دیا۔ تیجسوی یادو کے ساتھ نوادا میں مشترکہ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے وزیر اعظم مودی اور بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار پر زبردست حملہ بولا۔

پاکستان سے لوٹی گیتا کو خودکفیل بنانے کی کوششیں جاری

 پاکستان سے ہندوستان لائی گئی قوت گویائی سے محروم لڑکی گیتا کو مدھیہ پردیش کے اندور میں پانچ سالوں تک ادارہ جاتی بازآبادکاری میں رکھنے کے بعد اب اسے یہیں معاشی طور سے خودکفیل اور معاشرتی بحالی کی جانب لے جانے کی کوشش شروع کردی گئی ہے۔

مینگلور ائرپورٹ سے27 لاکھ مالیت کا سونا اسمگل کرنے کی کوشش ناکام، کسٹم حکام نے کیا ضبط

مینگلور کے بجپے انٹرنیشنل ائرپورٹ پر کسٹم حکام  سونا اسمگل کرنے کی کوشش کتنی بھی ناکام بنادے اور وقفے وقفے سے لاکھوں مالیت کا سونا ضبط کرے، مگر گلف سے سونا اسمگل کرنے کی کوشش بند ہوتی نظر نہیں آرہی ہے۔ مسافر سونے کو الگ الگ طریقوں سے اسمگل کرنے کی کوشش کرتے ہیں مگر کسٹم حکام ...

کاروار: ڈرائیونگ لائسنس کے لئے اب کرنا ہوگا  90دنوں تک انتظار

ن لائن ذریعے سے ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرنے کے لئے اب تک 30 د ن انتظار کرنا پڑتا تھا ، لیکن اب محکمہ نقل و حمل (ٹرانسپورٹ) نے نیا  حکم جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ لرننگ اور پکا لائسنس آن لائن سلاٹ بک کرنے کے بعد آئندہ 90 دنوں تک انتظار کرنا پڑے گا۔