بی جے پی حکومت کے خلاف بھاسکر راؤ کا بیان؛ مجھ سے کہا گیا تھا کہ بی جے پی میں شامل ہونے پر پریشان نہیں کیا جائے گا

Source: S.O. News Service | Published on 25th August 2022, 11:48 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو، 25؍اگست (ایس او نیوز)  عام آدمی پارٹی کے لیڈرشہر کے سابق پولیس کمشنر بھاسکر راؤ نے ریاست کی بی جے پی حکومت کے بڑے لیڈروں کے بارے میں ایک کھلا بیان دیا ہے کہ بی جے پی لیڈروں اور وزراء نے ان سے کہا تھا کہ وظیفہ یابی کے بعد وہ عام آدمی پارٹی کے بدلے اگر بی جے پی میں شامل ہوگئے تو انہیں پریشان نہیں کیا جائیگا۔

بھاسکر راؤ نے پولیس سرویس سے استعفیٰ دیکر  عام آدمی پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی ہے اور انہیں عام آدمی پارٹی نے ریاستی یونٹ کے نائب صدر کا عہدہ دیا ہے۔ بھاسکر راؤ نے شہر کے پولیس کمشنر کی حیثیت سے بہترین خدمات انجام دی تھی لیکن مہلک وبا کورونا وائرس کے دوران حکومت کی نااہلی سے نالاں ہو کر انہوں نے حکومت پر تنقید کی تو انہیں پولیس کمشنر کے عہدہ سے ہٹا کر دوسرا   عہدہ دیا گیا تھا۔ جسے قبول کئے بغیر انہوں نے پولیس سرویس سے استعفیٰ  دیکر  عام آدمی پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی تھی۔ 

بھاسکر راؤ نے باگل کوٹ میں طلب کردہ عام آدمی پارٹی کی پریس کانفرنس کے دوران کہا ہے کہ جب انہوں نے پولیس سرویس سے استعفیٰ دیا تو ایک سال تک ان کا استعفیٰ قبول نہیں کیا گیا تھا وہ اس کوشش میں تھے کہ ان کی کوئی کوتاہی کا پتہ لگا کر انہیں پریشان کیا جائے لیکن انہیں ایسا کوئی ثبوت حاصل نہیں ہوا۔ 

بھاسکر راؤ نے کہا کہ ملک پر 70 سال حکومت کر کے کانگریس نے ملک کو جتنا لوٹا اس سے کہیں زیادہ بی جے پی نے اپنی 7 سالہ حکومت میں ملک کو برباد کیا ہے اور اس کے علاوہ 7  برسوں میں ہی انہوں نے عوام کے اندر خوف اور غیر یقینی حالات کا خوف طاری کردیا ہے۔ 

بھاسکر راؤ نے بتایا کہ انہوں نے آئی پی ایس سرویس سے 2021 میں 16 ستمبر کو ہی اپنا استعفیٰ نامہ روانہ کردیا تھا۔ 2اپریل کو سرویس چھوڑ کر انہوں نے آل انڈیا سرویس رول کے تحت اپنی وظیفہ یابی کی رقم روانہ کرنے کی درخواستیں داخل کی تھی۔ 15 مرتبہ زبانی طور پر اور 4 مرتبہ تحریری طور پر بھی یہ درخواست داخل کی لیکن اب تک بھی وظیفہ یابی کے بعد کی رقم ادا نہیں کی گئی ہے۔ بی جے پی نے غیر راست طور پر پیغام بھی روانہ کیا تھا کہ اگر وہ بی جے پی میں شامل ہونگے تو انہیں پریشان نہیں کیا جائے گا۔ 

بھاسکر راؤ نے کہا کہ آئی پی ایس اورآئی اے ایس کے اور کئی افسران ہیں جو اس حکومت سے نالاں ہیں اور نوکری چھوڑنا چاہتے ہیں مگر وہ مجبور ہیں۔ 

ایک نظر اس پر بھی

کانگریس کرناٹک میں لوک سبھا کی 20 سیٹں جیتے گی، وزیر اعلیٰ سدارامیا دعویٰ

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ  سدارامیا نے دعویٰ کیا ہے کہ اس لوک سبھا انتخابات میں کانگریس کرناٹک کی 28 میں سے 20 سیٹوں پر کامیابی کا پرچم لہرائے گی۔ میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کانگریس کے تئیں رائے دہندگان کا ردعمل اب تک بہت مثبت رہا ہے۔

بی جے پی کرناٹک حکومت کو دھمکی دے رہی، نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار کا سنگین الزام

کرناٹک کے نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار نے بی جے پی پر سنگین الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ریاستی حکومت کو دھمکی دے رہی ہے اور لوگوں میں یہ پیغام پہنچانے کی کوشش کر رہی ہے کہ خراب نظم و نسق کی وجہ سے اب ریاست کی کمان گورنر کے حوالے کر دی جائے گی۔

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔