مالیگاؤں دھماکہ معاملہ: ’مکل روہتگی کو ملزم کرنل پروہت کی پیروی کرنے کا حق نہیں‘

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 8th August 2019, 10:48 PM | ملکی خبریں |

ممبئی،8؍اگست(ایس او نیوز؍یواین آئی) مالیگاؤں 2008 بم دھماکہ معاملے کے کلیدی ملزم کرنل شری کانت پروہت کی جانب سے بمئی ہائی کورٹ میں اسے یو اے پی اے کی دفعات سے ڈسچارج کرنے والی عرضداشت پر آج سماعت عمل میں آئی جس کے دوران متاثرین کی نمائندگی کرتے ہوئے سینئر وکیل بی ایس دیسائی نے کہا کہ ملزم کی جانب سے گزشتہ سماعت پر بحث کرنے والے سابق اٹارنی جنرل آف انڈیا مکل روہتگی کو ملزم سے اس معاملے میں بحث کرنے کا حق نہیں ہے کیونکہ وہ اس سے قبل یونین آف انڈیا (این آئی اے) اور مہاراشٹر حکومت کے لیے سپریم کورٹ میں پیش ہوچکے ہیں۔

سینئر ایڈوکیٹ بی ایس دیسائی سے دو رکنی بنچ نے کہا کہ اگر ایسا ہے کہ موکل روہتگی پہلے ملزم کے خلاف پیش ہوچکے ہیں اور اب ملزم کی پیروی کر رہے ہیں تو اس کی شکایت بار کونسل میں کی جانی چاہیے، جس پر بی اے دیسائی نے کہا کہ وہ اس تعلق سے فیصلہ کریں گے انہیں کیا کرنا چاہیے لیکن فی الحال اس معاملے میں مکل روہتگی کو پیش ہونے کا حق نہیں ہے لہذا عدالت کو پہلے اس پر فیصلہ کرنا چاہیے۔

گزشتہ دنوں بمبئی ہائی کورٹ کی دو رکنی بنچ کے جسٹس اندرجیت موہنتی اور جسٹس ریاض چاگلا کے روبرو سینئر ایڈوکیٹ مکل روہتگی نے بحث کی تھی اور عدالت کو بتایا تھا کہ ملزم پر غیر قانونی سرگرمیوں کے روک تھام والے قانون یعنی UAPA کے تحت مقدمہ نہیں بنتا ہے کیونکہ اس کے لیے درکار مخصوص اجازت نامہ Sanction غیر قانونی ہے کیونکہ اس کے خلاف مقدمہ قائم کرنے کے لیے ریاستی سرکار نے جون 2009 میں استغاثہ کو اجازت دی تھی جبکہ اکتوبر2010 میں اجازت نامہ جاری کرنے والی کمیٹی کی تقرری کی گئی تھی۔

کرنل پروہت کے وکیل کی بحث کے بعد این آئی اے کے وکیل اٹارنی جنرل انل سنگھ نے بحث کی لیکن وہ عدالت کے سامنے یہ حقائق نہیں پیش کرسکے کے ایڈوکیٹ مکل روہتگی اس معاملے میں پہلے حکومت ہند کی نمائندگی کرچکے ہیں اور سینکشن کا معاملہ ٹرائل کورٹ ہی دیکھے گی۔

جمعیۃعلماء مہاراشٹر (ارشد مدنی) کی جا نب سے عدالت میں اپنی خدمات پیش کرنے والے سینئر وکیل بی ایس دیسائی نے آج عدالت میں سپریم کورٹ کی اس پٹیشن کی کاپی پیش کی جس میں مکل روہتگی حکومت کی جانب سے ملزم کے خلاف پیش ہوچکے ہیں۔ دو رکنی بنچ نے سپریم کورٹ کی پیٹشن کو اپنے ریکارڈ پر لیتے ہوئے معاملے کی سماعت 23 اگست تک ملتوی کردی۔

یہ قابل ذکر ہے کہ 2015 میں اس وقت کی وکیل استغاثہ ایڈوکیٹ روہنی سالیان نے میڈیا میں آکر یہ انکشاف کیا تھا کہ این آئی اے کے افسران اس پر ملزمین کو مدد پہنچانے کے لیے دباؤ بنا رہے ہیں اور وہ اپنے ضمیر کا سودا نہیں کرسکتی۔ روہنی سالیان کے انکشاف کے بعد جمعیۃ علماء نے اس معاملے کی تحقیقات اسپیشل انوسٹی گیشن ٹیم SIT سے کرائے جانے کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا جس پر سپریم کورٹ نے حکومت ہند، این آئی اے اور مہاراشٹر حکومت کو نوٹس بھی جاری کیا تھا، یہ معاملہ فی الحال زیر سماعت ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

مدھیہ پردیش اور مرکز کی بی جے پی حکومت خاتون، نوجوان اور کسان مخالف: جیتو پٹواری

 مدھیہ پردیش میں لوک سبھا انتخابات کی مہم زور پکڑ رہی ہے۔ کانگریس قائدین کی موجودگی میں شہڈول پارلیمانی حلقہ کے امیدوار پھندے لال مارکو اور منڈلا کے امیدوار اومکار سنگھ مرکام نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ اس موقع پر کانگریس لیڈروں نے کہا کہ ریاستی اور مرکزی حکومتیں ...

عدلیہ کی سالمیت کو خطرہ قرار دیتے ہوئے 600 وکلا کا چیف جسٹس آف انڈیا کو مکتوب

عدالتی سالمیت کے خطرے کے حوالے سے ہندوستان بھر کے ۶۰۰؍ وکلاء جن میں ایڈوکیٹ ہریش سالوے اور بار کونسل آف انڈیا کے چیئرمین منن کمار شامل ہیں نے چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچڈ کو مکتوب لکھا ہے۔ وکلاء نے ’’مفاد پرست گروہ‘‘ کی مذمت کی ہے جو عدالتی عمل میں ہیرا پھیری، عدالتی ...

ملک کی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں!

ملک کے خزانے کا حساب و کتاب رکھنے والی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔ یہ انکشاف انہوں نے خود ہی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی صدر جے پی نڈا نے مجھ سے لوک سبھا الیکشن لڑنے کے بارے میں پوچھا تھا مگر انہوں نے انکار کر دیا کیونکہ ان کے پاس الیکشن ...

مہوا موئترا نے ای ڈی کے سمن کو کیا نظر انداز، کرشنا نگر میں چلائیں گی انتخابی مہم

 ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر مہوا موئترا نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کرشنا نگر لوک سبھا حلقہ میں انتخابی مہم چلائیں گی۔ انہیں دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...