بھٹکل انجمن ہائی اسکول کے سابق استاد محمد زُبیر چمپا انتقال کرگئے

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 8th May 2021, 12:41 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بھٹکل 8 مئی (ایس او نیوز/سید ابوبکر مالکی)ا  نجمن ہائی اسکول کے سابق استاد اور سب کے ہردل عزیز جناب محمد زبیر چمپا صاحب  جمعرات 6  مئی کو بھٹکل مدینہ کالونی میں واقع اپنی  قیام گاہ پر انتقال  کرگئے۔ انا للہ و انا الیہ راجعون۔  ان کی عمر 78 سال تھی۔ رات قریب گیارہ بجے نوائط کالونی قبرستان میں تدفین عمل میں آئی۔

مرحوم  اہم خوبیوں اور صفات کے مالک تھے۔ بچپن میں مرحوم ہیڈ ماسٹر عثمان حسن جوباپو کا دست شفقت ان کے سر پر رہا ۔ انجمن ہائی اسکول میں معمولی سی ملازمت کے ساتھ اپنی پیشہ وارانہ زندگی کا اغاز کیا ۔ اس دوران انہوں نے میٹرک کا امتحان پاس کیا اور درس و تدریس کے شعبہ سے وابستہ ہو گئے۔ ہمیشہ چاق و چوبند رہتے تھے۔  انہیں کھیلوں اور ورزش میں زیادہ دلچسپی  تھی اس لئے پی ٹی کا کورس بھی کیا ۔ اسکول کی سوشیل گیدرنگ اور کھیلوں میں ان کی اناونسنگ انجمن کی تاریخ  کا ایک حصہ ہے ۔ انہوں نے بہت سارے پروگراموں کی نظامت کی اور وہ اس فن کے ماہر تھے ۔ آپ نے تقریبا بیس سال  تک انجمن ہائی اسکول میں پی ٹی ماسٹر اور NCC آفیسر کے طور پر خدمت انجام دی۔

بھٹکل میں جب انجمن کالج شروع  ہوا تو   پہلے بیچ سے فارغ ہونے والے 6 مسلم طالب علموں میں آپ کا بھی شمار ہوتا ہے ۔ پھر اپنی معاشی ترقی کے  پیش نظر  مرحوم نے دبئی  کا رخ کیا ۔ ان کی زندگی میں کافی اتار چڑھاو آئے مگر انہوں نے کبھی حوصلہ نہیں ہارا ۔ ان کی زندگی تمام لوگوں  کے  لئے ایک رول ماڈل ہے ۔ کڑی محنت سے  انہوں نے اپنی زندگی کو سنوارا۔ وہ ایک self made man تھے ۔ دبئی میں کسٹم کے شعبہ سے کافی عرصہ تک منسلک رہے ۔ایک اندازے کے مطابق  تقریباً تیس سال   تک مرحوم   دبئی میں زیر معاش رہے ۔   ان کا رشتہ ہمیشہ قلم اور کاغذ سے رہا ۔ آپ نے دو کتابیں تحریر فرمائیں پہلی سرمایہ معلومات اور دوسری اُمنگ ۔ ان کتابوں کا اجرا دبئی  جماعت کی زیر نگرانی ایک مشاعرے کی شکل میں ہوا ۔

دبئی کو خیر باد کہنے کے بعد بھٹکل میں آپ مسجد عثمانیہ  سے منسلک رہے،آپ ذاتی اعتبارسے بہترین اخلاق وکردار کے مالک تھے،  صوم  وصلاة کے  نہ صرف پابند بلکہ  تکبیر اولی اور پہلی صف  میں رہتے تھے،  بچوں کی ہمیشہ ہی حوصلہ افزائی فرماتے تھےاور ان کی کتابوں کا موضوغ بھی یہی تھا۔آپ کے پسماندگان میں  اہلیہ، دو فرزند اور تین دختر ہیں۔

اللہ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ قبر و برزخ کے مراحل ان کے  لئے  آسان فرمائے۔ اپنے  خصوصی فضل  سے جنت میں ان کے درجات بلند کرے ۔ آمین 

ایک نظر اس پر بھی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

اڈپی - چکمگلورو حلقے میں عمر رسیدہ افراد، معذورین نے اپنے گھر سے کی ووٹنگ

جسمانی طور پر معذوری اور عمر رسیدگی کی وجہ سے پولنگ اسٹیشن تک جا کر ووٹ ڈالنا ممکن نہ ہونے کی وجہ سے 1,407 معذورین اور 85 سال سے زیادہ عمر کے 4,512 افراد نے   کرنے کے بجائے اپنے گھر سے ہی ووٹنگ کی سہولت کا فائدہ اٹھایا ۔ 

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔

ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر سماعت، ای ڈی نے جواب دینے کے لیے مانگا وقت

  زمین گھوٹالہ ومنی لانڈرنگ کے الزام میں جیل میں بند جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت ہوئی، مگر عدالت سے انہیں فوری راحت نہیں مل سکی۔ دراصل اس معاملے میں ای ڈی نے اپنا موقف اور جواب پیش کرنے کے لیے وقت ...