پولیس کی جانب سے چندرابابو کو ملا نوٹس، بطور احتجاج ایرپورٹ کے فرش پر ہی بیٹھ گئے

Source: S.O. News Service | Published on 1st March 2021, 10:24 PM | ملکی خبریں |

حیدرآباد،یکم مارچ (ایس او نیوز؍ایجنسی) اے پی کی اصل اپوزیشن تلگودیشم کے قومی سربراہ چندرا بابو نائیڈو نے تروپتی ایرپورٹ کے فرش پر بیٹھ کر انوکھا احتجاج کیا، کیونکہ پولیس نے چتور ضلع مستقر پر احتجاجی ریلی نکالنے کی اجازت دینے سے ان کو انکار کر دیا تھا۔ چتوراور تروپتی اربن پولیس نے کووڈ- 19 رہنمایانہ خطوط، ضابطہ اخلاق کے نفاذ اور دیگر وجوہات کی بنا پر احتجاجی پروگراموں کے اہتمام کی اجازت نہیں دی۔

نائیڈو چتور اور تروپتی میں دو روزہ احتجاجی پروگراموں میں شرکت کے لئے تلنگانہ کے دارالحکومت حیدرآباد سے تروپتی پہنچے تھے۔ نائیڈو، آر پی سرینواس سے بھی ملاقات کرنے والے تھے جن کے ٹی اسٹال کو بلدی عہدیداروں نے منہدم کر دیا تھا۔ رینی گنٹہ پولیس نے تروپتی ایرپورٹ پر پہنچنے کے فوری بعد چندرابابو کو نوٹس حوالے کیا اور ان سے لاونچ میں ہی رہنے کی خواہش کی۔ لیکن انہوں نے وہاں سے جانے سے انکار کر دیا۔ اس موقع پر چندرابابو نے پولیس پر برہمی کا اظہار کیا اور کہا کہ وہ ریاست کے 14 برس وزیراعلی رہے ہیں۔ چندرابابو برہمی کے عالم میں ہی ایرپورٹ کے فرش پر بطور احتجاج بیٹھ گئے۔ پولیس کو چندرابابو کو ایر پورٹ پر مناتے ہوئے دیکھا گیا، تاہم وہ اپنے موقف پر مصر رہے اور کہا کہ جمہوریت کو بچایا جائے، جمہوریت کے لئے ہی ان کا احتجاج جا ری ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ اصل اپوزیشن جماعت کے امیدواروں کو پرچہ نامزدگی داخل کرنے سے روکنے کی کوششوں کے خلاف چتور کے کلکٹر کو میمورنڈم دینے کے لئے آئے ہیں۔ چندرابابو نے کہا کہ وہ 14 سال تک ریاست کے وزیراعلی رہے ہیں اور اب اپوزیشن لیڈر ہیں۔ ان کے ساتھ اس طرح کا رویہ نامناسب ہے۔ چندرابابو کے چتور پہنچنے سے پہلے ہی تلگودیشم کے کئی لیڈروں کو گھروں میں نظر بند کر دیا گیا جس کے نتیجہ میں چتور میں کشیدگی دیکھی گئی۔ پولیس نے تلگودیشم کے بعض لیڈروں کو حراست میں بھی لے لیا۔

بلدی انتخابات میں پرچہ نامزدگیاں داخل کرنے سے روکنے کا الزام لگاتے ہوئے آندھراپردیش کی اصل اپوزیشن تلگودیشم کے لیڈروں کی جانب سے چتور میں منعقد کیے جانے والے دھرنے میں شرکت کے لئے حیدرآباد سے اے پی کے تروپتی ایرپورٹ پرپہنچے تھے۔ چندرابابو نے کہا کہ وہ پولیس کے رویہ کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں۔ انہوں نے اس احتجاج کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا کے اہم پلیٹ فارم ٹوئٹر پر پوسٹ کی۔ ساتھ ہی انہوں نے لکھا ”ہم نہیں رکیں گے۔ ہم خاموش نہیں رہیں گے۔ آپ کی خوف والی ریاستی حکومت کی مخاصمت مجھ کو لوگوں تک پہنچنے سے نہیں روک سکے گی“۔ ان کا یہ ٹوئٹ اور ان کے انوکھے احتجاج کا ویڈیو سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمس پر تیزی کے ساتھ وائرل ہوگیا۔ چندرابابو کو ایرپورٹ پر روکے جانے کے خلاف پارٹی کے سینئر لیڈروں بُچیاچودھری، اچن نائیڈو، ڈی نریندر، کے سرینواسلو، جی رام موہن، امرناتھ ریڈی، کے سرینواس، رام موہن اور دوسروں نے مذمت کی۔

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...