ہلیال کے 30اورجوئیڈا کے ایک گاؤں کی شمولیت کے ساتھ نئے ڈانڈیلی تعلقہ پنچایت کی تشکیل

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 7th November 2019, 7:18 PM | ساحلی خبریں |

کاروار7/نومبر(ایس او نیوز)ریاستی حکومت نے نئے تعلقہ جات کی تشکیل تقریباً ایک سال پہلے ہی کردی تھی۔ اب نئے تعلقہ پنچایتوں کی تشکیل کا حکم نامہ جاری کردیا گیا ہے۔

 تازہ نوٹی فکیشن کے مطابق نئے ڈانڈیلی تعلقہ پنچایت میں ہلیال کے 30اورجوئیڈا کے ایک گاؤں کو شامل کرلیا گیاہے۔یہ 31گاؤں جن دیگر تعلقہ پنچایتوں میں شامل تھے وہاں سے ان کو الگ کرکے نئے ڈانڈیلی تعلقہ پنچایت کے ساتھ جوڑدیا گیا ہے۔موجودہ تعلقہ پنچایت کے سی ای او کو ذمہ داری دی گئی ہے کہ دستیاب فنڈ کو نئے تعلقہ پنچایت کے علاقے اور آبادی کی بنیاد پردونوں تعلقہ پنچایتوں میں نصف حصے میں تقسیم کرے۔

 سرکاری نوٹی فکیشن میں بتایا گیا ہے کہ کرناٹکا گرام سوراج اورپنچایت راج قانون کے تحت پرانے گرام پنچایتوں سے تعلقہ پنچایت کے لئے چنے گئے اراکین میں نئے تعلقہ پنچایت میں شامل کیے گئے پورے علاقے یا بڑے علاقے کے اراکین نمائندگی کریں گے۔
 

ایک نظر اس پر بھی

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...

اُتر کنڑا میں نریندرا مودی  کا دوسرا دورہ - سرسی میں ہوگا اجلاس - کیا اس بار بھی اننت کمار ہیگڑے پروگرام میں نہیں ہوں گے شریک ؟

لوک سبھا الیکشن میں بی جے پی امیدوار کی تشہیری مہم کے طور وزیر اعظم نریندرا مودی ریاست کرناٹکا کا دورہ کر رہے ہیں جس کے تحت 28 اپریل کو وہ سرسی آئیں گے ۔ یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم نریندرا مودی نے اسمبلی الیکشن کے موقع پر اتر کنڑا کا دورہ کیا تھا ۔

دکشن کنڑا میں آج ختم ہو رہی عام تشہیری مہم - نافذ رہیں گے امتناعی احکامات - شراب کی فروخت پر رہے گی پابندی

دکشن کنڑا کے ڈپٹی کمشنر مولئی موہیلن کی طرف سے جاری کیے گئے احکامات کے مطابق لوک سبھا الیکشن سے متعلق عوامی تشہیری مہم اور اجلاس وغیرہ کی مہلت آج شام بجے ختم ہو جائے گی جس کے بعد 48 گھنٹے کا 'سائلینس پیریڈ' شروع ہو جائے گا ۔

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

ووٹنگ کے لئے خلیجی ممالک سے لوٹ آئے تیس ہزار سے زائد ملیالیس ؛ گلف کی مختلف جماعتوں پر لگی ہیں بھٹکل اور اُترکنڑا کے ووٹروں کی نگاہیں

ملک میں لوک سبھا کے  دوسرے مرحلہ  کے  انتخابات  جمعہ  26 اپریل کو ہونے والے ہیں ، جس میں  پڑوسی ضلع اُڈپی، مینگلور اور پڑوسی ریاست کیرالہ شامل ہیں۔ مگر اس بار  مودی حکومت سے ناراض   اور ملک میں جمہوری کو اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے  کیرالہ کے تیس ہزار افراد صرف ووٹنگ کےلئے ...