مہاراشٹر: سیاسی ہلچل کے درمیان این سی پی کا بڑا بیان، کہا ہم اختیاری حکومت دینے کیلئے تیار

Source: S.O. News Service | Published on 10th November 2019, 9:04 PM | ملکی خبریں |

ممبئی،10نومبر(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) مہاراشٹر میں انتخابی نتائج کے حکومت بنانے کا وقت نکل چکا ہے۔گورنر نے بی جے پی کو حکومت بنانے کی دعوت دی ہے۔دیویندر فڑنویس کو پیر کی رات آٹھ بجے تک اکثریت ثابت کرنا ہے۔شیوسینا کی ناراضگی کے سبب بی جے پی سب سے بڑی پارٹی ہونے کے باوجود اکثریت کے لئے ضروری نمبروں سے کافی دور ہے۔وہیں شیوسینا اور این سی پی دونوں ایک دوسرے پر ڈورے تو ڈال رہے ہیں لیکن حمایت لینے اور دینے کے لئے آگے نہیں آ رہے ہیں۔این سی پی کے لیڈر نواب ملک نے آج حکومت بنانے کا دعوی پیش کرنے کے سوال پر بڑا بڑھ بیان دیا۔انہوں نے کہا کہ اگر بی جے پی حکومت نہیں بنا پاتی ہے تو این سی پی اختیاری حکومت دینے کے لئے تیار ہے۔نواب ملک نے کہاکہ ملند دیوڑا جی کا ٹویٹ دیکھ کر تعجب ہو رہا ہے۔مہاراشٹر میں شیوسینا دوسری سب سے بڑی پارٹی ہے اگر وہ بھی تیار نہیں ہوتی تو ہم تیسرے نمبر کی پارٹیاں ہیں،ہمیں حکومت بنانے کے لئے بلایا جائے گا ایسا ہمیں نہیں لگتا۔شیوسینا کو اگر حکومت بنانے کا موقع ملتا ہے تب کانگریس۔ این سی پی ساتھ بیٹھ کر فیصلہ کریں گے۔

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...