اُترکنڑا میں صبح سے زبردست بارش؛ سداپور میں چلتی بائک پر درخت گرنے سے فوریسٹ آفسر ہلاک؛ انکولہ میں ریلوے پٹری پر چٹان کھسکنے سے کچھ گھنٹوں کے لئے سروس متاثر

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 23rd July 2019, 3:14 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل 23/جولائی (ایس او نیوز) اُترکنڑا میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ریڈ الرٹ جاری کرنے کے بعد آج منگل کو صبح چھ بجے سے صبح آٹھ بجے تک زبردست بارش ہوئی جس کے نتیجے میں بعض علاقوں سے نقصانات کی بھی خبریں آرہی ہیں۔  بارش  کے تیز تیور دیکھتے ہی   ڈپٹی کمشنر نے  صبح اسکول کھلنے سے قبل ہی تمام اسکولوں اور کالجوں میں چھٹی کا اعلان کردیا، البتہ صبح آٹھ بجے کے بعد بارش میں تھوڑی بہت کمی آئی ہے مگر  آسمان میں کالے بادل چھائے ہوئے ہیں اور مزید تیز بارش ہونے کا اندیشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

اُدھر ضلع کے سداپور میں  بھاری بارش کے چلتے چلتی بائک پر ایک درخت گرنے سے بائک پر سوار محکمہ جنگلات کا آفسر ہلاک ہونے کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔ ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق  آفسر کی شناخت ششی دھر (58) کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ ششی دھر اپنی ڈیوٹی کے دوران متعلقہ علاقہ سے بائک پر سوار ہوکر گذر رہا تھا کہ ایک بھاری درخت اس پر گرگیا، جس کے نتیجے میں اُس کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔

درخت گرنے سے   کافی دیر تک راستہ بھی بند ہوگیا  مگر بعد میں درختوں کی شاخوں کو کاٹ کر  راستہ کو سواریوں کے لئے کھول دیا گیا۔

ٹرین سروس متاثر: زبردست بارش کے نتیجے میں گوکرن سے آگے انکولہ کے قریب پہاڑی چٹان کھسک کر ریلوے پٹری پر گرنے سے  ٹرین سروس کچھ گھنٹوں کے لئے متاثر ہوئی۔ ذرائع نے بتایا کہ  صبح قریب 11:30 بجے چٹان کھسک کر پٹری پر آگئی تھی جس کے نتیجے میں ٹرینوں کو  اگلے اسٹیشنوں پر ہی روک دیا گیا۔ ذرائع نے بتایا کہ خبر ملتے ہی ریلوے حکام جائے وقوع پر پہنچے اور صفائی کا کام شروع کردیا۔  12:35 کو  پٹری  صاف کردی گئی اور ٹرین سروس دوبارہ بحال کردی گئی۔

ممبئی سے بھٹکل آنے والے ایک مسافر نے  بتایا کہ اُن کی ٹرین سی ایس ٹی ایکسپریس  کاروار کے قریب   ہاڑواڑ ریلوے اسٹیشن پر  قریب  دو گھنٹوں تک رُکی رہی ، جس کے بعد  اُنہیں  آگے جانے کا سگنل ملا۔

خیال رہے کہ موسلادھار بارش کی وجہ سے مینگلور۔بنگلور ٹرین سروس بھی  گذشتہ دو تین دنوں سے بند کردی گئی ہے توقع ہے کہ کل 24 جولائی کو یہ سروس بحال کردی جائے گی۔ 

 

 

ಇಂದು ಕರ್ತವ್ಯದ ನಿಮಿತ್ತ ರಸ್ತೆಯಲ್ಲಿ ಸಾಗುತ್ತಿದ್ದ ವೇಳೆ ದ್ವಿಚಕ್ರ ವಾಹನದ ಮೆಲೆ ಮರಬಿದ್ದು ಮರದಡಿಗೆ ಸಿಲುಕಿ ಸ್ಥಳದಲ್ಲೇ ಸಾವು ಕಂಡಿದ್ದಾರೆ‌.

ಇನ್ನು ಬೃಹದಾಕಾರದ ಮರ ಬಿದ್ದಿದ್ದರಿಂದ ರಸ್ತೆ ಸಂಚಾರ ಬಂದ್ ಆಗಿದ್ದು ಭಾರಿ ಗಾತ್ರದ ಮರದ ತೆರವು ಕಾರ್ಯ ನಡೆಸಲಾಗುತ್ತಿದೆ‌.

ಘಟನೆ ಸಂಬಂಧ ಸಿದ್ದಾಪುರ ಪೊಲೀಸ್ ಠಾಣಾ ವ್ಯಾಪ್ತಿಯಲ್ಲಿ ಪ್ರಕರಣ ದಾಖಲು.

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل اور ہوناور میں جماعت اسلامی ہند کے زیراہتمام ’سوہاردا افطار کوٹا‘کاانعقاد: برادران وطن نے کیا مسجد اور نماز کا بھی  نظارہ

جب ہم آپس میں ایک دوسرے سے ملتےہیں ، بس میں سفر کرتےہیں تو دنیا بھر کی باتیں کرتے ہیں، سیاست، معیشت، تجارت، بازار وغیرہ پر بہت ساری باتیں کرتےہیں جب کبھی مذہب کے متعلق بات کریں تو فوراً ٹوک دیتے ہیں کہ نہیں صاحب ہم سب آپس میں اچھے ہیں یہ مذہب کی باتیں کیوں؟ ۔ جب کہ سچائی یہ ہے کہ ...

انکولہ میں ڈاکٹر انجلی نے بی جے پی پر کیا طنز : مجھے بیرون ضلع کی کہنے والوں کو میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا 

انکولہ کے ناڈ ور ہال میں منعقدہ انتخابی تیاریوں کے جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اتر کنڑا حلقے کی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا مجھے اتر کنڑا ضلع سے باہر کی امیدوار بتانے والی بے جے پی کو بھی میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا ۔ انہیں شائد پتہ نہیں ...

کمٹہ میں ڈی کے شیوکمار نے کہا : دھرم کسی کی جائداد نہیں ہے ۔ بھگوان کو سیاست میں استعمال کرنا ناقابل معافی ہے

پارلیمانی انتخاب کی تیاریوں کے سلسلے میں کمٹہ میں منعقدہ  جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کے پی سی سی صدر اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوا کمار نے کہا کہ ہمارا یقین یہ ہے کہ دھرم چاہے جو بھی اس کا نظریہ ایک ہی ہے ، نام چاہے سیکڑوں ہوں ، مگر بھگوان ایک ہی ہے اور پوجا جیسی بھی ہو، ...

بھٹکل شمس الدین سرکل کے قریب بس اور آٹو رکشہ کی ٹکر؛ آٹو ڈرائیور شدید زخمی

  قلب شہر شمس الدین سرکل کے قریب  پرائیویٹ بس اور آٹو کی ٹکر میں آٹو ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا جسے   بھٹکل سرکاری اسپتال میں ضروری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد زائد علاج کے لئے کنداپور  لے جایا گیا ہے۔ زخمی ڈرائیور کی شناخت جامعہ آباد روڈ، ماسٹر کالونی کے رہائشی  محمد سُہیل ...