بھٹکل میں کل جمعرات کو ہوگا  فوریسٹ افسران کے اتی کرم داروں پر ہورہے ظلم کے خلاف بڑے پیمانے پر احتجاج؛ مجلس اصلاح و تنظیم کی بھی حمایت

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 9th October 2019, 8:33 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بھٹکل: 9؍اکتوبر(ایس اؤ نیوز) فوریسٹ اتی کرم داروں کے مسائل کی طرف توجہ دیتے ہوئے انہیں حل کرنے اور اتی کرم داروں پر ہورہے ظلم و ہراسانی پر روک لگانے کا مطالبہ لےکرکل  10ستمبر بروز جمعرات کی صبح 10بجے فوریسٹ اتی کرم داروں کی بہت بڑے پیمانے پر احتجاجی ریلی منعقد کی جارہی ہے جسے بھٹکل کے قومی سماجی ادارہ مجلس اصلاح و تنظیم کی بھی مکمل حمایت حاصل ہے۔   اس بات کی اطلاع اُترکنڑا  ضلع فوریسٹ اتی کرم دار ویدیکے کے صدر اے رویندر نائک نے دی ہے۔

پریس ریلیز جار ی کرتےہوئے منتظمین کی طرف سے کہاگیا ہے کہ بھٹکل کرکٹ اکیڈمی کے صحن ( ہوٹل وائی بھاو کے پیچھے )سے صبح 10بجے ریلی نکلے گی۔ انہوں  نےکہا کہ بھٹکل تعلقہ کے دیہاتوں کو شراوتی جنگلات میں شامل کیا گیا ہے، جسے  نکالنے کا مطالبہ کیا جائے گا ساتھ ساتھ  فوریسٹ افسران کی جانب سے فوریسٹ اتی کرم داروں پر ہونے والے ظلم و ہراسانی پرروک لگانے کا بھی پُرزور مطالبہ ہوگا۔

رویندر نائک نے بتایا کہ ہمارے مطالبات پر توجہ دینے کے لئے ہم نے راست چیف فوریسٹ آفیسر کو تحریری خط لکھا ہے، انہی کی موجودگی میں فوریسٹ افسران اور عملے کی طرف سے ہونےو الی قانونی خلاف ورزیاں اور فوریسٹ اتی کرم داروں پرہورہی ناانصافی، ظلم، ہراسانی کے متعلق کارروائی کی مانگ کی جائے گی۔

اس تعلق سے بھٹکل کا سب سے بڑا  قومی سماجی ادارہ  مجلس اصلاح وتنظیم  نے بھی  اس احتجاج کو مکمل حمایت کرنے کا اعلان کیا ہے۔ تنظیم کے جنرل سکریٹری عبدالرقیب ایم جے ندوی نے  عوام الناس سے درخواست کی ہے کہ اس احتجاج میں کثیر تعداد میں شریک ہوکر آتی کرم داروں کے خلاف ہونے والےظلم  وہراسانی   کو روکنے اپنی آواز بلند کریں۔

 

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو سائی مندر کے پاس بی جے پی کی تشہیر - بھکتوں نے جتایا اعتراض

منگلورو کے اوروا میں چیلمبی سائی مندر کے پاس رام نومی کے موقع پر جب بی جے پی والوں نے پارلیمانی انتخاب کی تشہیر شروع کی تو وہاں پر موجود سیکڑوں بھکتوں نے اس کے خلاف آواز اٹھائی جس کے بعد بی جے پی اور کانگریسی کارکنان کے علاوہ عام بھکتوں کے درمیان زبانی جھڑپ ہوئی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔

ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر سماعت، ای ڈی نے جواب دینے کے لیے مانگا وقت

  زمین گھوٹالہ ومنی لانڈرنگ کے الزام میں جیل میں بند جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت ہوئی، مگر عدالت سے انہیں فوری راحت نہیں مل سکی۔ دراصل اس معاملے میں ای ڈی نے اپنا موقف اور جواب پیش کرنے کے لیے وقت ...