گوری لنکیش پر گولی چلانے والا پرشورام واگھمورے گجرات فورینسک لیباریٹری کی تصدیق، ایس آئی ٹی کی بڑی کامیابی

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 5th September 2018, 1:36 PM | ریاستی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بنگلورو5ستمبر(ایس او  نیوز) انتہائی سنسنی پیدا کردہ گوری لنکیش قتل معاملہ حل ہوتانظر آرہا ہے ۔ پولیس قاتل تک رسائی حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئی ہے ۔ خصوصی تحقیقاتی ٹیم ( ایس آئی ٹی ) نے گوری پر گولیاں چلانے والے قاتل کے ثبوت وشواہد سمیت شناخت کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے ۔ گجرات فورینسک سائنس لیباریٹری(ایف ایس ایل ) میں قاتل کی شناخت کے لئے پوڈیا ٹرک گیٹ انالیسس ٹیسٹ لیا گیا تو پرشورام واگھمورے کا پتہ چلا ۔ ٹیسٹ میں ثابت ہوا کہ پرشور ام نے ہی گوری پر گولیاں چلائیں ۔ 6سکینڈ پر مشتمل ویڈیو کلپ سے فورینسک گیٹ انالیسس کے ذریعہ قاتل کا پتہ لگایا گیا ۔ قاتل کا پتہ لگانے کیلئے ہندوستان میں پہلی مرتبہ فورینسک ٹیکنک کا استعمال کیا گیا ہے ۔ 18سال پہلے اس تکنیک کا استعمال لندن میں کیا گیا تھا ۔ اس طرح ایس آئی ٹی کو گوری لنکیش قتل معاملہ میں بڑی کامیابی ملی ہے۔ پرشورام کی گرفتاری سے قبل سی سی ٹی وی فوٹیج کی بنیادپر ملزم کی قدوقامت والے ڈی شخص انالیسس کیا گیا ۔ اس دوران ملزم کا قد5.2فیٹ ہونے کا پتہ چلا ، ملزم کے ہیلمیٹ اور شو کا حساب کرتے ہوئے 5.4قد ہونے کا اندازہ لگایا گیا ۔ اس کے علاوہ دیگر سراغ سے بھی امول کالے ، سجیت امیت ودیگر کے بیانات کی بنیاد پر پولیس نے پرشورام واگھمورے کی گرفتاری عمل میں لائی تھی۔ گرفتاری کے بعد پرشورام کو جائے واردات لے جایا گیا ،ہیلمٹ اور شو پہنا کر بائک چلانے کے ذریعہ قتل واردات کی نقل اتاری گئی ۔ یہ واردات گوری لنکیش کے گھر میں نصب صرف2سی سی کیمرے میں قید ہوئی تھی۔اس طرح گور لنکیش قتل واردات کو از سرنو واقعاتی شکل دے کر فورینسک لیباریٹری کو بھیجا گیا ، تفتیش وتحقیق کے بعد ایف ایس ایل نے تصدیق کی کہ واگھمورے نے گوری لنکیش کا قتل کیا ہے ۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

ہبلی: سی او ڈی کرے گی نیہا مرڈر کیس کی تحقیقات؛ ہبلی، دھارواڑ کے مسلم رہنماوں نے کی قتل کی مذمت

ہبلی میں ہوئے کالج طالبہ نیہا قتل معاملے کو بی جے پی کی طرف سے سیاسی مفادات کے لئے انتہائی منفی انداز میں پیش کرنے کی مہم پر قابو پانے کے لئے وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے اعلان کیا ہے کہ قتل کے اس معاملے کی مکمل تحقیقات سی او ڈی کے ذریعے کروائی جائے گی اور تیز رفتاری کے ساتھ شنوائی کے ...

کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مقدمہ

لوک سبھا انتخابات 2024: کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار پر لوک سبھا انتخابی مہم کے دوران انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا ہے۔ پولیس نے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ یہ معاملہ کانگریس لیڈر شیوکمار کے ایک ویڈیو سے جڑا ہے۔ ویڈیو میں، وہ مبینہ طور پر ...

طالبہ کا قتل: کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے لو جہاد سے کیا انکار

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے ہفتہ کو کہا کہ ایم سی اے کی طالبہ نیہا ہیرے مٹھ کا قتل لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ چیف منسٹر نے میسور میں میڈیا کے نمائندوں سے کہاکہ میں اس فعل کی سخت مذمت کرتا ہوں۔ قاتل کو فوری گرفتار کر لیا گیا۔ یہ لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ حکومت اس بات کو ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...

بی جے پی کی پالیسیوں کی وجہ سے دلت ومسلم ترقی سے محروم: مایاوتی

بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے کہا کہ بی جے پی کی ذات پات ، فرقہ وارانہ و پونجی وادی سوچ اور پالیسیوں کی وجہ سے ملک کے غریب، قبائلی، دلت اور مسلمانوںکی ترقی نہیں ہوسکی۔  مایاوتی نے یہاں سکندرآباد میں گوتم بدھ نگر علاقے کے پارٹی امیدوار راجندر سولنکی اور بلندشہر ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکرلڑکا جاں بحق؛ دوسرے کی تلاش جاری

بحر عرب میں  غرق ہونے والے دو لوگوں میں ایک لڑکا جاں بحق ہوگیا، البتہ دوسرے نوجوان کی تلاش جاری ہے۔ واردات آج اتوار شام قریب  چھ بجے  شہر سے  دس کلومیٹر دور سوڈی گیدّے کے قریب ہاڈین مُولّی ہیتلو سمندر میں پیش آئی۔