ہبلی : ہندو لڑکے کو زبردستی مسلمان بنانے کے الزام میں 11 افراد پر معاملہ درج 

Source: S.O. News Service | Published on 25th September 2022, 2:01 PM | ریاستی خبریں |

ہبلی ، 25؍ ستمبر (ایس او نیوز) ایک ہندو لڑکے کو زبردستی مسلمان بنانے کے الزام میں ہبلی شہری پولیس تھانے میں 11 افراد کے خلاف کیس درج کیا گیا ہے ۔
    
ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق یادونہلّی منڈیا کا رہنے والا سریدھرا گنگا دھرا کا زبردستی مذہب تبدیل کرکے اس کا نام محمد سلمان رکھے جانے کا الزام ہے ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ سریدھرا بنگلورو کی ایک کمپنی میں ملازم ہے ۔ وہ مالی بحران کا شکار ہوا تھا جس کا ذکر اس نے عطاءالرحمٰن نامی شخص سے کیا اور امسال مئی کے مہینے میں  عطاء الرحمٰن سریدھرا کو بنگلورو کی مسجد میں لے گیا ۔ جہاں اسے ایک کمرے میں بند کرکے اس کا 'ختنہ' کردیا گیا اور زبردستی گوشت کھانے کے لئے دیا گیا ۔
    
پولیس کے بیان مطابق  تبدیلی مذہب کے تعلق سے سادہ کاغذات پر سریدھر کے دستخط لیے گئے ۔ پھر اسے تروپتی ، پتور اور آندھرا کے بھووا نگر کی مساجد میں اسلام کی تعلیم و تربیت کے لئے لے جایا گیا ۔ سریدھر کو ہر سال کم از کم تین غیر مسلموں کا مذہب تبدیل کروانے کے لئے بھی دھمکی دی گئی ۔ اس کے ہاتھ  میں پستول تھما کر اس کے فوٹو اتارے گئے اور یہ دھمکی دی گئی کہ اگر اس نے ان لوگوں کی بات نہیں مانی تو پھر اسے دہشت گرد بناکر پیش کیا جائے گا ۔
    
پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ ان لوگوں نے اس کے کھاتے میں 35 ہزار روپے بھی ٹرانسفر کیے۔ یہ معاملہ اس وقت سامنے آیا جب حال ہی میں بھیرادیوی کوپّا میں اس پر انجان افراد کی ایک گینگ نے حملہ کردیا اور وہ شکایت درج کرنے کے لئے پولیس اسٹیشن پہنچا ۔ 
    
پولیس کا کہنا ہے کہ سریدھر اپنی فیس بک فرینڈ کے بلانے پر اس سے ملاقات کے لئے ہبلی آیا تھا ۔ پولس پورے معاملے کی جانچ کررہی ہے ۔

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو:کانگریس لیڈر رماناتھ رائے نے کہا؛ سی ٹی روی کے بیان نے بی جےپی کو ننگا کردیا ہے

بی جے پی میں راؤڈی شیٹر وں کی شمولیت کی حمایت میں سی ٹی روی نے جو بیان دیا ہے، اُس بیان نے بی جے پی کو ننگاکردیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار  سابق وزیر  اور کے پی سی سی کے نائب صدر بی ، رماناتھ رائی  نے کیا۔

مہاراشٹر-کرناٹک سرحد تنازعہ میں شدت، بیلگاوی میں مہاراشٹر کے ٹرکوں پر پتھراؤ، حالات کشیدہ

کرناٹک اور مہاراشٹر کے درمیان جاری سرحد تنازعہ نے بیلگاوی علاقہ میں حالات کو کشیدہ کر دیا ہے۔ سرحدی علاقہ بیلگاوی میں تشدد کے واقعات پیش آ رہے ہیں اور منگل کے روز تو بیلگاوی کے باگیواڑی میں شدید احتجاجی مظاہرہ دیکھنے کو ملا۔ اس دوران کرناٹک رکشن ویدیکے سے جڑے کارکنان نے ...

’مہاراشٹر کے وزراء نے بیلگاوی میں قدم رکھا تو ہوگی قانونی کارروائی‘، کرناٹک کے وزیر اعلیٰ بسوراج بومئی نے کیا متنبہ

مہاراشٹر اور کرناٹک کے درمیان سرحدی تنازعہ کو لے کر بیان بازی لگاتار بڑھتی جا رہی ہے۔ تازہ بیان کرناٹک کے وزیر اعلیٰ بسوراج بومئی کا سامنے آیا ہے جس میں انھوں نے مہاراشٹر حکومت کو متنبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ان کے وزراء نے کرناٹک کے بیلگاوی میں قدم رکھنے کی کوشش کی تو ان کے ...

منڈیا : مالا دھاری بھکتوں نے لگائے سری رنگا پٹن جامع مسجد کو ہنومان مندر بنانے کے نعرے - مسجد میں گھسنے کی کوشش پولیس نے کر دی ناکام  

زعفرانی جھنڈے اٹھائے ہوئے ہزاروں  مالا دھاری ہنومان بھکتوں کا جلوس 'سیکیرتھنا یاترا' کی شکل میں ہنومان مندر کی طرف جاتے ہوئے جب تاریخی سری رنگا پٹن جامع مسجد کے سامنے پہنچا تو نوجوان بھکتوں نے اچانک اشتعال انگیزی شروع کر دی اور جامع مسجد کو ہنومان مندر میں بدلنے کے نعرے لگانے ...

مرکزی حکومت کی طرف سے دلت، پسماندہ اور اقلیتی طلباء کا اسکالرشپ ختم کیا جانا انہیں تعلیمی حقوق سے بتدریج محروم کرنے کی حکمت عملی ہے: ایس ڈ ی پی آئی

سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا کرناٹک کے ریاستی صدر عبدالمجید نے اپنے جاری کردہ اخباری بیان میں کہا ہے کہ مرکزی حکومت کی طرف سے تعلیمی سال 23۔2022سے ایس سی، ایس ٹی، پسماندہ طبقات، اور اقلیتی برادریوں سے تعلق رکھنے والے پہلی سے آٹھویں جماعت کے تمام طلباء کو کوئی اسکالرشپ ختم ...