بنگلور چامراج پیٹ ’عیدگاہ میدان‘ میں سخت سیکوریٹی انتظامات کے دوران پرچم کشائی

Source: S.O. News Service | Published on 15th August 2022, 9:47 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،15؍اگست (ایس او نیوز؍ایجنسی)   بینگلور کے چامراج پیٹ عیدگاہ میدان  میں  وقف بورڈ اورکرناٹک ریونیو ڈپارٹمنٹ کے  بیج جاری تنازعہ کے دوران  آج 15 اگست کو یوم آزادی کے موقع پر ترنگا جھنڈا لہرایا گیا۔اس موقع پر ریپیڈ ایکشن فورس (RAF)، سٹی آرمڈ ریزرو (CAR)، اور کرناٹک اسٹیٹ ریزرو پولیس (KSRP) کی طرف سے سخت سیکورٹی کے انتظامات کئے گئےتھے۔

عیدگاہ میدان کے مالکانہ حقوق اور قومی پرچم لہرانے کے بارے میں ایک بڑے تنازعہ کے بعد، محکمہ ریونیو نے اعلان کیا تھا کہ اُن کی طرف سے  ترنگا جھنڈا  لہرایا جائے گا، پھر بعد میں   محکمہ ریونیو نے عیدگاہ  میدان پر اپنی  ملکیت کا  بھی دعویٰ کیا تھا،  جس پر  کرناٹک اسٹیٹ بورڈ آف اوقاف نے کرناٹک وقف ٹربیونل میں چیلنج کیا ہے اور ٹریبونل سے گزارش کی ہے کہ بی بی ایم پی کے ایک ذیلی افسر کی طرف سے جاری اس حکم نامہ کو کالعدم قرار دیا جائے ۔ اس موقع پر وقف بورڈ کے چیرمین شافع سعدی نے کہا تھا کہ وقف بورڈ اس معاملہ میں بی بی ایم پی کے خلاف سپریم کورٹ میں توہین عدالت کا کیس درج کرنے کے ساتھ ساتھ ہائی کورٹ میں بی بی ایم پی کے تازہ حکم کے خلاف رٹ عرضی دائر کر نے کی تیاری کر رہا ہے۔

اس بیج یوم آزادی کے امرت مہوتسو کے موقع پر    عیدگاہ میدان میں پہلی بار قومی ترنگا لہرایا گیا،  اسسٹنٹ کمشنر ایم جی شیونّا  نے پرچم کشائی کی ،پروگرام میں ممبر آف پارلیمنٹ  پی پی سی موہن، ایم ایل اے بی زیڈ ضمیر احمد خان، اے سی پی سندیپ پاٹل اور ڈی سی پی لکشمن بی نمبرگی کے علاوہ دیگر  ذمہ داران بھی  موجود تھے۔  چامراج پیٹ کے کئی اسکولوں کی جانب سے مشترکہ طور پر ایک ثقافتی پروگرام کا انعقاد بھی کیا گیا تھا جس میں بچوں نے آزادی پسندوں کے خاکے پیش کیے اور حب الوطنی کے گیت گاتے ہوئے  رقص  بھی کیا۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کانگریس لیڈر اور چامراج پیٹ کے رکن اسمبلی بی زیڈ ضمیر احمد خان نے کہا کہ ’’ہمیں بہت خوشی ہے کہ آج اس گراؤنڈ پر پرچم کشائی  کی گئی ہے۔ ہم نے دوماہ قبل ہی  عیدگاہ میدان میں جھنڈا لہرانے کا اعلان کیا تھا۔

 

 

ایک نظر اس پر بھی

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...