رونالڈو کے ایک چھوٹے سے عمل نے ’کوکا کولا‘ کو پہنچایا 4 ارب ڈالر کا نقصان

Source: S.O. News Service | Published on 16th June 2021, 11:44 PM | عالمی خبریں | اسپورٹس |

لندن،16؍جون (ایس او نیوز؍ایجنسی) بغیر کسی اپیل اور شور شرابے کے کسی کو کیسے نقصان پہنچایا جاتا ہے یہ ہنر کوئی بھی پرتگال کے عالمی شہرت یافتہ فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو سے سیکھ سکتا ہے۔ پرتگال کے عالمی شہرت یافتہ فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو نے ایک پریس کانفرنس کے دوران میز پر رکھی کوکا کولا کی دو بوتلیں ہٹا دیں اور ان کی جگہ پانی کی بوتل اٹھا کر پرتگالی زبان میں کہا ’ایگوا‘۔۔ جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ لوگوں کو کوکا کولا کے بجائے پانی پینے کی ترغیب دے رہے ہیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق رونالڈو کے اس عمل کے بعد کوکا کولا کے شیئرز غیر معمولی حد تک گر گئے اور سافٹ ڈرنک کی مارکیٹ ویلیو 242 ارب ڈالر سے 238 ارب ڈالر پر چلی گئی۔

برطانوی اخبار ’دا گارجین‘ کے مطابق پیر کو یورپی فٹ بال چیمپیئن شپ میں 36 سالہ کرسٹیانو رونالڈو نے بوداپسٹ پریس کانفرنس کے دوران اپنے سامنے میز پر رکھی کوکا کولا کی دو بوتلیں ہٹا کر ایک طرف رکھ دیں۔ کوکا کولا کمپنی جو یورپی فٹ بال چمپئن شپ کو اسپانسر کر رہی ہے، نے منگل کو اپنے ایک بیان میں کہا کہ ’ہر کسی کو اپنے ذائقے اور ضرورت کے مطابق اپنے لیے مشروب کا انتخاب کرنے کا حق حاصل ہے۔‘‘

یوروز کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ’کھلاڑیوں کو پریس کانفرنس کے دوران پانی کے ساتھ ساتھ کوکا کولا اور کوکا کولا زیرو بھی پیش کی جاتی ہے۔‘ سوشل میڈیا پر بھی رونالڈو کا یہ ویڈیو کلپ وائرل ہے اور صارفین کی بڑی تعداد ان کے اس عمل کو ’مثبت پیغام‘ قرار دیتے ہوئے سراہ رہے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

اقوام متحدہ جنرل اسمبلی سے وزیراعظم مودی کا خطاب، دہشت گردی پوری انسانیت کیلئے خطرہ

وزیر اعظم مودی نے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان اور چین کا نام لئے بغیر جم کر نشانہ سادھا۔ وزیر اعظم نے پاکستان کا نام لئے بغیر کہا کہ جو ملک دہشت گردی کو سیاسی آلے کے طور پر استعمال کررہے ہیں، انہیں یہ سمجھنا ہوگا کہ دہشت گردی ان کیلئے بھی اتنا ہی بڑا خطرہ ...

صنعتی ممالک پر ماحولیاتی تحفظ کی زیادہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے: گوٹیرش

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹیرش نے ایک مرتبہ پھر عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ ماحول کو بچانے کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔ نیو یارک میں سربراہان حکومت اور مملکت کے ساتھ ملاقات کے دوران گوٹیرش نے کہا کہ کرہ ارض کے خلاف جنگ‘ ختم ہونی چاہیے اور ماحولیاتی تبدیلیوں کے ...

امریکہ نومبر سے غیر ملکی مسافروں کے لیے پابندیاں نرم کر رہا ہے

امریکہ نے پیر کے روز کہا ہے کہ نومبر کے اوائل سے ملک میں آنے والے غیر ملکی مسافروں کے لیے وہ اپنی کرونا وائرس کی پابندیوں میں نرمی کر دے گا۔18 ماہ قبل کرونا وائرس کی وبا کے آغاز کے بعد امریکہ نے بیرونی ملکوں سے آنے والے مسافروں پر بڑی حد تک پابندی لگا دی تھی۔

ٹی-20 ورلڈ کپ: پاکستان نے ہندوستان کو 10 وکٹوں سے شکست دی

پاکستان نے اپنے اوپنرز کپتان بابر اعظم (ناٹ آؤٹ 68) اور محمد رضوان (ناٹ آؤٹ 79) کی شاندار نصف سنچریوں اور 152 رنوں کی ریکارڈ اوپننگ پارٹنرشپ کی مدد سے آئی سی سی ٹی-20 ورلڈ کپ میں ہندوستان کو یکطرفہ انداز میں 10 وکٹوں سے شکست دے کر ورلڈ کپ میں مسلسل پانچ میچوں میں شکست کھانے کا سلسلہ توڑ ...

ٹی۔ 20 ورلڈ کپ: جنوبی افریقہ کو پانچ وکٹوں سے شکست دے کر آسٹریلیا کا فاتحانہ آغاز

آسٹریلیا نے ہفتہ کے روز اپنے گیندبازوں کی شاندار کارکردگی کی بدولت یہاں ٹی 20 ورلڈ کپ 2021 کے افتتاحی میچ میں جنوبی افریقہ کو پانچ وکٹوں سے شکست دے کر پورے پوائنٹس حاصل کئے۔ آسٹریلیا نےجنوبی افریقہ کو گروپ 1 کے اس مقابلے میں نو وکٹوں پر 118 رن کے معمولی اسکور پر روکنے کے بعد 19.4 اوور ...

آئی پی ایل فائنل میں چنئی نے دی کولکاتا نائٹ رائڈرس کو شکست، چنئی بنا چوتھی مرتبہ آئی پی ایل چیمپئن

سلامی بلے باز ڈو پلیسسز (86) کی بہترین نصف سنچری کے ساتھ روبن اتھپا کے (31) اور معین علی کے (ناٹ آؤٹ37) کی جارحانہ اننگز کے نتیجے میں چنئی سپر کنگس نے کولکاتا نائٹ رائڈرس کو  27 رنوں سے شکست دے دی اور چوتھی بار آئی پی ایل چمپئن بننے کا فخر حاصل کرلیا۔ 

آئی پی ایل 2021: کولکاتہ تیسری مرتبہ آئی پی ایل کے فائنل میں ، راہل ترپاٹھی نے چھکا لگا کر دلائی جیت

)  آئی پی ایل 2021 کا خطابی مقابلہ اب کولکاتہ نائٹ رائیڈرس اور چنئی سپرکنگس کے درمیان کھیلا جائے گا ۔ کے کے آر نے کوالیفائر 2 کے میچ میں دہلی کیپیٹلز کو 3 وکٹوں سے شکست دیدی ہے ۔ دہلی کی ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست رہی تھی اور اس کو کوالیفائر 1 میں چنئی سپرکنگس نے شکست دی تھی ۔ میچ ...