ہندوستان کے لیجنڈ فٹبالر چنی گوسوامی کا انتقال

Source: S.O. News Service | Published on 1st May 2020, 12:11 PM | اسپورٹس |

کولکاتا،یکم مئی(ایس او نیوز؍ایجنسی) ہندوستان کے لیجنڈ فٹبالر چنی گوسوامی کا جمعرات کو انتقال ہو گیا۔ وہ 82 سال کے تھے۔ چنی گوسوامی گزشتہ کافی عرصے سے بیمار چل رہے تھے۔

چنی گوسوامی بہترین فٹبالر ہونے کے ساتھ ساتھ اچھے کرکٹر بھی تھے۔ وہ 1982 کے ایشیائی کھیلوں میں طلائی تمغہ جیتنے والی ہندستانی فٹ بال ٹیم کے کپتان تھے۔انہوں نے فرسٹ کلاس کرکٹ ٹورنامنٹوں میں بنگال کی نمائندگی کی تھی۔

آل انڈیا فٹ بال فیڈریشن (اے آئی ایف ایف) سمیت کھیل کی دنیا نے اس افسانوی فٹبالر کے انتقال پر گہرا غم کا اظہار کیا ہے۔ چنی گوسوامی گزشتہ کئی مہینوں سے بیمار تھے۔ انہیں شوگر، پروسٹینٹ اور نرو مسائل تھیں اور مسلسل ان کا علاج چل رہا تھا۔ ان کے خاندان نے تصدیق کی کہ انہیں شہر کے اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا اور انہوں نے شام پانچ بجے اپنی آخری سانس لی۔

ان کی کپتانی میں ہندوستان نے 1962 کے ایشیائی کھیلوں میں طلائی تمغہ جیتا تھا اور ٹیم 1964 کے ایشیا کپ میں رنر اپ رہی تھی۔کلب فٹ بال میں چنی گوسوامی ہمیشہ موہن بگان کے لئے کھیلے تھے۔ اپنے کالج کے دنوں میں انہوں نے کولکتہ یونیورسٹی کی ایک ہی سال میں فٹ بال اور کرکٹ دونوں میں کپتانی کی تھی۔ چنی گوسوامی نے اپنا بین الاقوامی کیریئر 1957 میں شروع کیا تھا اور وہ قومی ٹیم کے سب سے بڑے ستاروں میں سے ایک مانے جاتے تھے۔انہوں نے محض 27 سال کی عمر میں بین الاقوامی فٹ بال کو چھوڑ دیا تھا۔

وہ فٹ بال میں ہی نہیں بلکہ کرکٹ میں کافی کامیاب رہے تھے۔سال 1966 میں چنی گوسوامی اور سبرتو گوہا نے گیری سوبرس کی ویسٹ انڈیز ٹیم کو اننگز کی شکست کا سامنا کرنے پر مجبور کیا تھا۔ وسطی اور مشرقی علاقے کی مشترکہ ٹیم نے ہنومنت سنگھ کی قیادت میں اندور میں ویسٹ انڈیز کو شکست کا ذائقہ چكھايا تھا۔ گوسوامی نے اس میچ میں آٹھ وکٹ لئے تھے۔ چنی گوسوامی کو 1971-72 سیزن میں بنگال رنجی ٹیم کا کپتان بنایا گیا تھا۔ ٹیم ان کی کپتانی میں فائنل میں پہنچی تھی اور برابورن اسٹیڈیم میں بامبے سے ہاری تھی۔

ایک نظر اس پر بھی

حیدرآباد نے آئی پی ایل کا سب سے بڑا اسکور بنایا ، ممبئی کو 31 رنز سے دی بری طرح شکست

آئی پی ایل 2024 کے 8ویں میچ میں سن رائزرز حیدرآباد نے ممبئی انڈینز کو 31 رنز سے شکست دے دی۔ میچ میں حیدرآباد نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں پر 277 رنز بنائے۔ جواب میں ممبئی کی ٹیم 20 اوورز میں 246/5 ​​رنز ہی بنا سکی۔ تلک ورما نے ممبئی کے لیے کافی دیر کوشش کی اور 64 رنز کی ...

آئی پی ایل 2024: دفاعی چمپئن چنئی نے جیت کے ساتھ کیا آغاز، بنگلورو کو 6 وکٹ سے ملی شکست

آج آئی پی ایل 2024 کا پہلا میچ دفاعی چمپئن چنئی سپرکنگز (سی ایس کے) اور رائل چیلنجرس بنگلور (آر سی بی) کے درمیان کھیلا گیا جس میں چنئی کو 6 وکٹ سے جیت ہاتھ لگی ہے۔ بنگلورو نے چنئی کے سامنے جیت کے لیے 174 رنوں کا ہدف رکھا تھا جسے اس نے 18.4 اوورس میں محض 4 وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ اس ...

ہندوستان نے پانچویں ٹیسٹ میں انگلینڈ کو اننگ اور 64 رن سے شکست ، سیریز پر 4-1 سے قبضہ

دھرم شالہ میں کھیلے جا رہے پانچویں ٹیسٹ میچ میں ہندوستان نے انگلینڈ کو اننگز اور 64 رنز سےشکست دی  ہے۔ اس طرح ہندوستان نے سیریز 4-1 سے جیت لی۔ ہندوستانی ٹیم نے میچ کے تیسرے دن انگلینڈ کو بڑی شکست دی۔ انگلینڈ کی ٹیم دوسری اننگز میں بھی بری طرح لڑکھڑا گئی۔ صرف جو روٹ ہی بلے سے کچھ ...

ہندوستان نے دوسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ کو 106 رنوں سے دی شکست، سیریز 1-1 سے برابر

) ہندوستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ سے ملی شکست کا بدلہ آج وشاکھاٹنم میں لے کر سیریز کو 1-1 سے برابر کر دیا ہے۔ 5 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ ہندوستان نے 106 رنوں سے جیت لیا ہے۔ اس جیت کے ہیرو پلیئر آف دی میچ جسپریت بمراہ رہے جنھوں نے دونوں اننگ میں مجموعی طور پر 9 ...

کیپ ٹاؤن میں ہندوستان کی جنوبی افریقہ پر تاریخی فتح، میچ دوسرے ہی دن ختم، ٹیسٹ سیریز 1-1 سے برابر

ہندوستانی مینس کرکٹ ٹیم نے 2024 کا آغاز ایک شاندار اور ریکارڈ ساز جیت کے ساتھ کیا ہے۔ کیپ ٹاؤن کے نیولینڈس میں 3 جنوری سے شروع ہوا ٹیسٹ میچ 4 جنوری یعنی دوسرے دن ہی ختم ہو گیا۔ ہندوستان کو جیت کے لیے دوسری اننگ میں 79 رنوں کا ہدف ملا تھا جسے روہت بریگیڈ نے محض 3 وکٹ کے نقصان پر حاصل ...

جنوبی آفریقہ نے پہلے ٹیسٹ میں انڈیا کو دی ایک اننگ اور 32 رنوں سے شکست

جنوبی افریقہ کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ ہندوستانی ٹیم ایک اننگ اور 32 رنوں سے ہار گئی ہے۔ اس شرمناک شکست کا ذمہ دار ہندوستانی بلے باز اور گیندبازوں دونوں رہے، کیونکہ پہلی اننگ میں کسی طرح 245 رن کا اسکور بنانے کے بعد ہندوستانی ٹیم دوسری اننگ میں محض 131 رنوں پر ...