کہرے کے سبب ریل خدمات متاثر، 22 ٹرینیں یکم دسمبر سے 28 فروری تک منسوخ، متعدد گاڑیوں کے پھیرے کم
نئی دہلی، 28/نومبر (ایس او نیوز /ایجنسی)شمال مشرقی ریلوے نے کہرے کے باعث 22 ٹرینوں کو منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جو یکم دسمبر سے 28 فروری تک منسوخ رہیں گی۔ اس کے علاوہ، کچھ ٹرینوں کے پھیروں میں کمی بھی کی گئی ہے تاکہ کہرے کے دوران ٹرینوں کی محفوظ آمد و رفت کو یقینی بنایا جا سکے۔
سی پی آر او پنکج کمار سنگھ نے بتایا کہ کہرے میں ٹرینوں کی رفتار کم ہونے سے لائن کی صلاحیت کم ہو جاتی ہے جس وجہ سے ٹرینوں کی تعداد میں کمی کی جاتی ہے۔ منسوخ کی گئی ٹرینوں کی جانکاری 139 نمبر کے ساتھ ہی آن لائن بکنگ خدمات پر بھی حاصل کی جا سکتی ہے۔
ٹرین نمبر 12583 لکھنؤ جنکشن-آنند وِہار ٹرمینل اور 12584 آنند وِہار ٹرمینل-لکھنؤ جنکشن ایکسپریس یکم دسمبر سے 28 فروری تک، 12595 گورکھپور-آنند وِہار ٹرمینل ایکسپریس 2 دسمبر سے 27 فروری، 12596 آنند وِہار ٹرمینل-گورکھپور ایکسپریس 3 دسمبر سے 28 فروری، 15057 گورکھپور-آنند وِہار ٹرمینل ایکسپریس 5 دسمبر سے 27 فروری، 15058 آنند وِہار ٹرمینل-گورکھپور ایکسپریس 4 دسمبر سے 26 فروری، 15059 لال کنواں-آنند وِہار ٹرمینل ایکسپریس 3 دسمبر سے 27 فروری، 15060 آنند وِہار ٹرمینل-لال کنواں ایکسپریس 3 دسمبر سے 27 فروری، 15081 نکہا جنگل-گومتی نگر ایکسپریس 2 سے یکم مارچ، 15082 گومتی نگر-نکہا جنگل ایکسپریس یکم دسمبر سے 28 فروری تک منسوخ کی گئی ہے۔
اسی طرح 12538/12537 پریاگ راج رام باغ-مظفرپور 2 دسمبر سے 8 جنوری، 12209 کانپور سنٹرل-کاٹھ گودام ایکسپریس 3 دسمبر سے 25 فروری، 12210 کاٹھ گودام-کانپور سینٹرل ایکسپریس 2 دسمبر سے 24 فروری، 14213 وارانسی جنکشن-بہرائچ ایکسپریس یکم دسمبر سے 28 فروری، 14214 بہرائچ-وارانسی ایکسپریس 2 دسمبر سے یکم مارچ، 14523 برونی امبالہ کینٹ ایکسپریس 5 دسمبر سے 27 فروری، 14524 امبالہ کینٹ-برونی ایکسپریس 3 دسمبر سے 25 فروری، 14615 لال کنواں-امرتسر ایکسپریس 7 دسمبر سے 22 فروری،، 14616 امرتسر-لال کنواں ایکسپریس 7 دسمبر سے 22 فروری، 14617 پورنیہ کورٹ-امرتسسر ایکسپریس 3 دسمبر سے 2 مارچ، 14618 امرتسر-پورنیہ ایکسپریس یکم دسمبر سے 28 فروری تک منسوخ رہے گی۔
12529/12530 پاٹلی پُتر-لکھنؤ جنکشن ایکسپریس، 12571/12572 گورکھپور-آنند وِہار ٹرمینس، 15035/15036 کاٹھ گودام-دہلی ایکسپریس، 15054/15053 چھپرہ-لکھنؤ جنکشن ایکسپریس، 15079/15080 گورکھپور-پاٹلی پُتر ایکسپریس، 15119/15120 دہرہ دون-بنارس، 15127/15128 نئی دہلی-بنارس، 15159/15160 دُرگ-چھپرہ ایکسپریس، 25035/25036 رام گر-مراد آباد، 15025/15026 آنند وِہار ٹرمینل-مؤ، 15074/15073 سنگرولی-ٹنکپور ایکسپریس، 15076/15075 شکتی نگر-ٹنک پور، 15903/15904 چنڈی گڑھ-ڈبرو گڑھ ایکسپریس، 15621/15622 آنند وِہار ٹرمینل-کامکھیا، 12523 نیو جلپائی گوڑی-نئی دہلی/12524 نئی دہلی-نیوجلپائی گوڑی، 15909/15910 لال گڑھ-ڈبروگڑھ، 11123/11124 برونی-گوالیار، 11109/11110 ویرانگانہ لکشمی بائی جنکشن، جھانسی-لکھنؤ جنکشن، 12180/12179 آگرہ فورٹ-لکھنؤ جنکشن، 13019/13020 کاٹھ گودام-ہوڑہ ایکسپریس الگ الگ تاریخوں میں منسوخ کی گئی ہیں-